05/12/2025
King Edward Medical University (KEMU), Lahore
College of Ophthalmology & Allied Vision Sciences (COAVS), Lahore
BSc (Hons) Vision Sciences Admissions Session 2026-29
Sector: Govt
Last Date to Apply: 15 December, 2025
Website: https://coavs.edu.pk/
Apply Online: https://admissions.coavs.edu.pk/
23/03/2025
عالمی یوم بصارت 2025
جدت اور باہمی تعاون کے ساتھ بینائی کا حصول سب کے لیے
آج World Optometry Day پر ہم آنکھوں کے مسیحا ماہرینِ امراضِ بصارت کو سلیوٹ کرتے ہیں جو ہماری آنکھوں کی دنیا کو روشن کرتے ہیں۔ یہ ماہرینِ بصارت اپنی محنت، ہنر اور علم کی بدولت ہماری نظر کی حفاظت کرتے ہیں، جو اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے۔
آپٹومیٹری کی خدمات آسان زبان میں یوں سمجھی جا سکتی ہیں کہ یہ آنکھوں کی بینائی کے مسائل کو پہچاننے اور ان کا حل فراہم کرنے کے لیے ہیں۔ ان خدمات میں نزدیک اور دور نظر کی کمزوری، عینک یا لینز کی فراہمی، بچوں میں "سست نظری" یا کمزور بینائی کی بہتری، کمپیوٹر اور موبائل، ڈیجیٹل ڈیوائسز کے استعمال سے ہونے والے مسائل کا علاج، آنکھوں کے لیے ضروری آنسوؤں کا تحفظ، اور آنکھوں کی صحت کے لیے تھراپی اور علاج شامل ہیں۔
مزید جدید علاج میں ذیابیطس سے متاثرہ آنکھوں کی دیکھ بھال، ٹیلیفونک مشاورت کی سہولت (ٹیلی آپٹومیٹری)، ماحول دوست عینکوں کی تجویز کرنا، عمر کے بڑھنے سے بینائی میں آنے والی تبدیلیوں کا علاج، آنکھوں کی الرجی کا علاج، اور بچوں میں بڑھتے ہوئے مائیوپیا (قریب نظری یعنی آنکھوں کی وہ حالت جس میں دور کی نظر دھندلی ہو جاتی ہے) کا کنٹرول شامل ہیں۔
یہ خدمات نہ صرف بیماریوں کے علاج کے لیے ہیں بلکہ لوگوں کی روزمرہ زندگی کو آسان اور بہتر بنانے کے لیے بھی اہم ہیں۔
یہ ماہرین آنکھوں کی صحت کے "فرسٹ رسپانڈرز" ہیں۔ سالوں کی ریاضت کے بعد یہ آنکھوں کی بیماریوں کو فوری پہچان لیتے ہیں، ان کا علاج کرتے ہیں اور ہمیں ان بیماریوں سے بچنے کی احتیاط سکھاتے ہیں۔
اس سال کے تھیم کا مقصد ہے کہ ہر فرد تک معیاری اور سستی آنکھوں کی دیکھ بھال پہنچے، خواہ وہ شہر ہو یا دیہات۔ آنکھوں کی صحت کو عام کرنے اور نظر کے مسائل سے نجات دلانے کے لیے یہ تھیم ہمیں یاد دلاتا ہے کہ صاف نظر ہی ترقی کی پہلی سیڑھی ہے اور صحت مند بینائی، روشن مستقبل کی ضمانت ہے.
ان ماہرین کا جتنا بھی شکریہ ادا کریں کم ہے جنہوں نے ہمیں صرف دیکھنا نہیں بلکہ دنیا کی رنگینیوں کو محسوس کرنا سکھایا۔
آپٹومیٹرسٹ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کریں. پاکستان میں بینائی کے تحفظ کے لیے ان ہیروز کو سراہیں.
اپنے ماہرِ امراضِ بصارت کو ٹیگ کریں، اس پیغام کو شیئر کریں،
** # #
#
03/03/2025
جاوید سلطانی، طالب علم کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ، کو شہید سیف الرحمان ہسپتال میں ماہر امراض چشم بصارت میں اپوائنٹ ہونے پر مبارک باد پیش کرتے.
01/03/2025
All the students of 1st Year B.Sc. (Hons.) Alied Health Sciences & Vision Sciences (2025-2028), King Edward Medical University, Lahore are hereby directed to attend their Orientation Ceremony start of Academic Session at Jinnah Auditorium Patiala Block on 5th March 2025 at 10:00AM sharp.
18/01/2025
میرے شہر میں نکلا کمال کا موسم !
11/11/2024
Cabinet photo
Vision sports society
24/10/2024
Short movie displayed on 26 october at FAPS x music fest in Jinnah auditorium Kemu
24/10/2024
A short Movie by Sheikh anas is displayed on Faps x Music fest on 26 october in Jinnah auditorium KEMU
GET tickets now