District Sports Office Lakki Marwat

District Sports Office Lakki Marwat

Share

We Conduct Sports Tournaments and give opportunities to players

Photos from District Sports Office Lakki Marwat's post 05/08/2026

The Directorate General of Sports Khyber Pakhtunkhwa has established a dedicated Complaint Cell to ensure prompt handling of sports-related complaints and public grievances. The committee will receive, process, and monitor complaints to improve transparency, accountability, and service delivery.

Contact through:

Email address:
[email protected]

Phone No.
091-9212767

10/06/2026

خیبر پختونخوا میں کھیلوں کی ڈیجیٹلائزیشن کا دوسرا مرحلہ: کھلاڑیوں کی MIS رجسٹریشن لازمی قرار، بغیر رجسٹریشن کسی ایونٹ میں شرکت نہیں ہوگی

خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے نظام کو ڈیجیٹل بنیادوں پر منتقل کرنے کے عمل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل اسپورٹس کے مطابق صوبے بھر میں اسپورٹس فیسلٹیز کی رجسٹریشن کا پہلا مرحلہ 80 فیصد تک مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ اب اس عمل کا دوسرا اور اہم مرحلہ کھلاڑیوں کی مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (MIS) پر رجسٹریشن ہے۔
تمام ریجنل اسپورٹس آفیسرز (RSOs) اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرز (DSOs) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کریں، خصوصاً ان کھلاڑیوں سے جو اس وقت ڈی ایس او، آر ایس او یا ڈائریکٹوریٹ کے تحت منعقدہ ایونٹس میں حصہ لے رہے ہیں۔

نئے قواعد کے مطابق سب سے پہلے موجودہ ایونٹس میں شریک کھلاڑیوں کو رجسٹر کیا جائے گا۔
MIS پر رجسٹریشن کے بغیر کسی کھلاڑی کو کسی ایونٹ میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
ہر کھلاڑی کو رجسٹریشن کے بعد ایک منفرد رجسٹریشن نمبر جاری کیا جائے گا۔
رجسٹریشن کے لیے CNIC یا فارم-B نمبر لازمی طور پر اپلوڈ کرنا ہوگا۔
اکاو¿نٹ IV یا ڈائریکٹوریٹ کے تحت ہونے والے تمام ایونٹس میں کھلاڑیوں کی پیشگی رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔
یہ رجسٹریشن ہر کھلاڑی پر لاگو ہوگی، چاہے وہ کسی ایسوسی ایشن، فیڈریشن، کلب سے وابستہ ہو یا آزاد حیثیت میں حصہ لے رہا ہو۔
ہر DSO صرف اپنے ضلع کے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا ذمہ دار ہوگا۔
کھلاڑیوں کو دی جانے والی تمام مراعات جیسے کٹس، جوتے، اسٹائپنڈز اور نقد انعامات ان کی پروفائل پر ریکارڈ کیے جائیں گے۔
کھلاڑیوں کو خود رجسٹریشن کی ترغیب دی جائے گی، بصورت دیگر DSO ان کی رجسٹریشن کا ذمہ دار ہوگا۔
ہر ایونٹ کے لیے تمام کھلاڑیوں کی مکمل آن لائن رجسٹرڈ فہرست لازمی ہوگی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ رجسٹریشن کے لیے ایک ماہ کی رعایتی مدت دی جائے گی۔ یکم جولائی کے بعد کسی بھی کھلاڑی کو اسٹائپنڈ، کٹس، جوتے، ٹی اے/ڈی اے یا کسی بھی قسم کی شرکت کی سہولت صرف اسی صورت میں دی جائے گی جب وہ MIS پر باقاعدہ رجسٹرڈ ہوگا۔ ہر ہفتے کے پہلے دن تمام DSOs اپنے متعلقہ اضلاع میں رجسٹرڈ کھلاڑیوں کی پیش رفت کی رپورٹ اسی فورم پر جمع کرائیں گے۔ یہ اقدام کھیلوں کے شعبے میں شفافیت، ریکارڈ کی درستگی اور مالی و انتظامی کنٹرول کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے.

01/12/2025

اعلان برائے ٹرائلز

ریجنل گیمز 2025-26 — بنوں ریجن

اس دفتر کی جانب سے ضلع بنوں اور بنوں ریجن کے تمام اضلاع جن میں ضلع بنوں، ضلع لکی مروت، ایف آر بنوں/وزیر، اور ضلع شمالی وزیرستان شامل ہیں—کے تمام محکموں، سپورٹس ایسوسی ایشنز، سرکاری و غیر سرکاری اداروں، سکولز، کالجز، یونیورسٹیز، نجی تنظیموں اور عام عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ریجنل گیمز 2025-26 کے سلسلے میں بنوں ریجن مردوں کے 35 کھیلوں کے ٹرائلز منعقد کیے جا رہے ہیں۔

بنوں ریجن سے تعلق رکھنے والا ہر فرد چاہے وہ اس وقت پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور یا کسی بھی دوسرے شہر میں مقیم ہو اگر اس کا آبائی تعلق بنوں ریجن کے کسی بھی ضلع سے ہے اور اس کی عمر 21 سال سے کم ہے، تو وہ ان ٹرائلز میں شرکت کا اہل ہے۔

تمام نوجوان کھلاڑیوں، طلبہ و طالبات، اداروں کے کھلاڑیوں، اور نجی شعبے میں کھیلنے والے افراد سے التماس ہے کہ وہ ان تاریخوں میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لیں اور اپنے ریجن کی نمائندگی کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

ٹرائلز کی تواریخ:
• 2 اور 3 دسمبر 2025 (بروز منگل و بدھ)

مقامات:
1. بنوں سپورٹس کمپلیکس
2. قاضی محب ہاکی اسٹیڈیم، بنوں
3. شاہین مارشل آرٹس اکیڈمی، سرائے نورنگ

ہر کھیل کا مکمل شیڈول، وقت اور متعلقہ گراؤنڈ علیحدہ سے جاری کر دیا گیا ہے۔ تمام کھلاڑی مقررہ وقت پر متعلقہ مقام پر پہنچیں اور اپنی شرائطِ اہلیت (شناختی ثبوت/عمر کا ثبوت) ساتھ لائیں۔

یہ ٹرائلز بنوں ریجن کی نمائندگی کے لیے ایک اہم مرحلہ ہیں موجودہ اور سابقہ رہائش سے قطعِ نظر تمام اہل کھلاڑی شرکت کریں۔

انور کمال برکی
ریجنل سپورٹس آفیسر
بنوں ڈویژن،

02/03/2025
Photos from District Sports Office Lakki Marwat's post 29/01/2025

چیف منسٹر کے پی عوامی سپورٹس گالا 2025 لکی مروت
رسہ کشی ایونٹ کامیابی سے اختتام پذیر ۔

27/01/2025

ڈسٹرکٹ لکی مروت کے میل کھلاڑی تیار رہے۔
انٹر ریجن " انڈر 22 خیبر پختونخواہ گیمز 2025 "پشاور ۔
بنوں ریجن (لکی مروت ، نارتھ وزیرستان ، بنوں) کے میل گیمز کےٹرائلز کا اعلان ہو گیا ہے۔

25/01/2025

ڈسٹرکٹ لکی مروت کے میل / فی میل کھلاڑی تیار رہے۔
انٹر ریجن " انڈر 22 خیبر پختونخواہ گیمز 2025 "پشاور ۔
مندرجہ ذیل 13 میل اور 12فی میل گیمز میں بنوں ریجن (لکی مروت ، نارتھ وزیرستان ، بنوں) کے ٹیموں کے باقاعدہ ٹرائلز لئے جائینگے جن کا اعلان جلد کیا جاۓگا۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Lakki Marwat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Lakki Marwat