29/08/2026
جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کے درمیان سہہ ملکی سیریز،
جنوبی افریقہ نے دوسرے میچ میں زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 144/8 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقہ نے صرف 13.4 اوورز میں 146/3 بنا کر ہدف حاصل کر لیا۔
ڈیوالڈ بریوس نے صرف 32 گیندوں پر ناقابلِ شکست 75 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔
29/08/2026
🏏 لارڈز میں کرکٹ کا ایک اور یادگار باب رقم ہو رہا ہے! 🇵🇰
تحریر: اِرشاد علی/ڈنہ سپورٹس نیوز
لندن کے تاریخی میدان لارڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری دوسرا ٹیسٹ بھی کچھ ایسی ہی کہانی اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے جہاں ہر گزرتا لمحہ میچ کا رخ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ابتدا میں ایسا محسوس ہوا کہ پاکستانی بولرز نے بہترین حکمتِ عملی کے ساتھ انگلش بیٹنگ کو دباؤ میں لے لیا ہے محمد عباس نے اپنی شاندار لائن اور لینتھ سے انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر کو پریشان کیا اور ایک وقت پر میزبان ٹیم 80 رنز پر 4 وکٹیں گنوا چکی تھی کپتان جو روٹ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے۔
لیکن ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی ہی یہی ہے کہ یہاں ایک سیشن میں ڈگمگانے والی ٹیم اگلے سیشن میں دوبارہ مقابلے میں واپس آ سکتی ہے انگلینڈ کے مڈل آرڈر نے بھی یہی کیا جارڈن کاکس اور جیمی اسمتھ نے نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا اور انگلینڈ پہلی اننگز میں 290 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔
پھر آیا پاکستانی بیٹنگ کا مرحلہ، جہاں انگلش فاسٹ باؤلنگ نے ایسا دباؤ پیدا کیا کہ پاکستان کی پوری اننگز صرف 110 رنز پر سمٹ گئی اولی رابنسن نے صرف 11 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جوفرا آرچر نے اپنی برق رفتاری اور خطرناک باؤلنگ سے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی پاکستان کی جانب سے نوجوان اذان اویس نے 46 رنز کی مزاحمت دکھائی لیکن اکیلی مزاحمت ایک مضبوط باؤلنگ اٹیک کے سامنے کافی ثابت نہ ہو سکی۔
یہاں سے میچ نے ایک بار پھر انگلینڈ کے حق میں کروٹ لے لی دوسرے دن کے اختتام تک انگلینڈ نے اپنی مجموعی برتری 261 رنز تک پہنچا دی اور اب پاکستان کے سامنے سب سے بڑا چیلنج صرف میچ بچانا نہیں بلکہ ایک ایسے مقابلے میں واپسی کرنا ہے جہاں انگلینڈ نے تقریباً ہر شعبے میں اپنا اثر قائم کیا ہے۔
لیکن…
ٹیسٹ کرکٹ میں آخری گیند سے پہلے کچھ بھی ختم نہیں ہوتا
ایک اچھی پارٹنرشپ، ایک غیر معمولی اسپیل، چند شاندار کیچز یا کسی ایک کھلاڑی کی غیر معمولی کارکردگی پورے میچ کی کہانی بدل سکتی ہے پاکستان کے لیے اب یہی وقت ہے کہ دباؤ کو کمزوری نہیں بلکہ واپسی کی طاقت بنایا جائے۔
انگلینڈ سیریز اپنے نام کرنے کے قریب ہے جبکہ پاکستان کے پاس ابھی بھی موقع ہے کہ وہ میدان میں ایسا کردار ادا کرے جسے کرکٹ کے شائقین مدتوں یاد رکھیں۔
کیا پاکستان اس مشکل صورتحال سے ایک ناقابلِ یقین واپسی کر سکتا ہے؟ 🇵🇰🔥
آپ کے خیال میں لارڈز ٹیسٹ کا اگلا بڑا ہیرو کون ہوگا؟
کمنٹ میں ضرور بتائیں
29/08/2026
بارش نے ایک بار پھر لارڈز میں کھیل روک دیا 🌧️🏏
انگلینڈ کی برتری اس وقت 342 رنز ہے، جبکہ پاکستان کی پہلی اننگز صرف 110 رنز پر سمٹ گئی تھی۔ محمد عباس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کیں اور دوسری اننگز میں بھی 3 وکٹیں لے چکے ہیں
اب بارش تیزی سے دوبارہ شروع ہوئی ہے اور گراؤنڈ سے کورز بھی آ چکے ہیں۔ کھلاڑیوں کو بھی اس دوران چائے کے وقفے کا موقع مل گیا
دیکھنا یہ ہے کہ بارش کے بعد کھیل کب دوبارہ شروع ہوتا ہے۔
29/08/2026
انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بولنگ کا شاندار آغاز
صرف 97 رنز پر انگلینڈ کے 4 کھلاڑی آؤٹ، جبکہ خرم شہزاد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔
پاکستانی بولرز نے انگلش بیٹرز کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا!
29/08/2026
زمبابوے کی اننگز آخری اوور میں لڑکھڑا گئی
19.4 اوورز میں 142/8، جبکہ جینسن نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کرلیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا بعد میں زمبابوے اپنے ہدف کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو جائے گی یا نہیں،
29/08/2026
جنوبی افریقہ کے خلاف زمبابوے کی اننگز کا آغاز کچھ خاص نہیں رہا، لیکن کریز پر موجود بیٹرز نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش جاری رکھی ہوئی ہے۔
اس وقت زمبابوے کا اسکور 41 رنز بغیر کسی نقصان کے، 3.5 اوورز ہے۔
کیا زِمبابوے آج جنوبی افریقہ کو بڑا ہدف دے پائے گا؟
28/08/2026
نمیبیا نے جنوبی افریقہ کو حیران کر دیا
پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نمیبیا نے جنوبی افریقہ کو 18 رنز سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کر دیا۔
نمیبیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 163 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 145/8 تک ہی پہنچ سکی۔
پروٹیز کے بیٹرز بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور نمیبیا نے آخری گیند تک زبردست مقابلہ کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔
کیا نمیبیا کی یہ ٹیم اس سیریز میں مزید اپ سیٹ کرے گی؟