25/08/2023
یہ شخص نہ تو اسلم رئیسانی ہے
اور نہ ہی پاکستانی ملنگ
یہ عراق کا مشہور ڈاکٹر مہدی ہے
اس کی کہانی یہ ہے کہ ایک بار دوسرا سرجن
موقعے پر نہ ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی میں اس نے اپنی ماں کا آپریشن خود کیا
(میڈیکل کے پروٹوکول کے مطابق اپنے قریبی عزیز کا آپریشن آپ خود نہیں کرسکتے ہیں)
اور ماں ان کی نظروں کے سامنے دنیا سے رخصت ہوئی یہ شخص صدمہ برداشت نہ کرسکا اور ذہنی توازن کھو بیٹھا
اس واقعے کو برسوں بیت گیے ہیں،
بغداد کے بچے اسے دیکھتے ہوئے بڑے ہوچکے ہیں،کسی نے ان کی زبان سے آج تک ایک جملے سے زیادہ نہیں سنا وہ جملہ ہے
"ماں مجھے معاف کرنا "😭😢
07/05/2023
کئی لیجنڈز آئے اور چلے گئے، لیکن کوئی بھی ہمیں ون ڈے رینکنگ میں عالمی نمبر ایک پر نہیں لے گیا جبکہ کپتان بابر اعظم نے پہلی بار پاکستان کو ون ڈے کی نمبر ون رینکنگ پر پہنچا دیا۔ شکریہ بادشاہ بابر اعظم۔ تم بہت خاص ہو۔ 🙌🇵🇰
03/05/2023
Pakistan dominant in ICC - International Cricket Council ODI batting rankings!
The No.1 ODI batsman in the world Babar Azam is being hotly contested by in-form opening batsman Fakhar Zaman who jumps 3 ⬆️ positions to take the No.2 slot! 🔥
🇵🇰 Zindabad!
25/01/2021
ایک دلچسپ تحریر
ایک داڑھی والا آدمی مجھے دیکھ رہا تھا میں اٹھ کر اسکے پاس جا بیٹھا اور میں نے اس سے پوچھا ’’کیا آپ مسلمان ہیں ؟
اس نے مسکرا کر جواب دیا ’’نہیں میں جارڈن کا یہودی ہوں۔ میں ربی ہوں اور پیرس میں اسلام پر پی ایچ ڈی کر رہا ہوں‘
میں نے پوچھا ’’تم اسلام کے کس پہلو پر پی ایچ ڈی کر رہے ہو؟‘‘
وہ شرما گیا اور تھوڑی دیر سوچ کر بولا ’’میں مسلمانوں کی شدت پسندی پر ریسرچ کر رہا ہوں‘‘
میں نے قہقہہ لگایا اور اس سے پوچھا ’’تمہاری ریسرچ کہاں تک پہنچی؟‘‘
اس نے کافی کا لمبا سپ لیا اور بولا ’’میری ریسرچ مکمل ہو چکی ہے اور میں اب پیپر لکھ رہا ہوں‘‘
میں نے پوچھا ’’تمہاری ریسرچ کی فائنڈنگ کیا ہے؟‘‘
اس نے لمبا سانس لیا‘ دائیں بائیں دیکھا‘ گردن ہلائی اور آہستہ آواز میں بولا ’’میں پانچ سال کی مسلسل ریسرچ کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں مسلمان اسلام سے زیادہ اپنے ۔🌹 نبی سے محبت کرتے ہیں۔ یہ اسلام پر ہر قسم کا حملہ برداشت کر جاتے ہیں لیکن یہ نبی کی ذات پر اٹھنے والی کوئی انگلی برداشت نہیں کرتے‘‘
یہ جواب میرے لیے حیران کن تھا‘ میں نے کافی کا مگ میز پر رکھا اور سیدھا ہو کر بیٹھ گیا‘
وہ بولا ’’میری ریسرچ کے مطابق مسلمان جب بھی لڑے‘ یہ جب بھی اٹھے اور یہ جب بھی لپکے اس کی وجہ 🌹 نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات تھی‘ آپ خواہ ان کی مسجد پر قبضہ کر لیں‘ آپ ان کی حکومتیں ختم کر دیں۔ آپ قرآن مجید کی اشاعت پر پابندی لگا دیں یا آپ ان کا پورا پورا خاندان مار دیں یہ برداشت کرجائیں گے لیکن آپ جونہی ان کے 🌹 رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نام غلط لہجے میں لیں گے‘ یہ تڑپ اٹھیں گے اور اس کے بعد آپ پہلوان ہوں یا فرعون یہ آپ کے ساتھ ٹکرا جائیں گے‘‘
میں حیرت سے اس کی طرف دیکھتا رہا‘ وہ بولا ’’میری فائنڈنگ ہے جس دن مسلمانوں کے دل میں 🌹 رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت نہیں رہے گی اس دن اسلام ختم ہو جائے گا۔ چنانچہ آپ اگر اسلام کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کومسلمانوں کے دل سے ان کا رسول نکالنا ہوگا‘‘
اس نے اس کے ساتھ ہی کافی کا مگ نیچے رکھا‘ اپنا کپڑے کا تھیلا اٹھایا‘ کندھے پر رکھا‘ سلام کیا اور اٹھ کر چلا گیا
لیکن میں اس دن سے ہکا بکا بیٹھا ہوں‘ میں اس یہودی ربی کو اپنا محسن سمجھتا ہوں کیونکہ میں اس سے ملاقات سے پہلے تک صرف سماجی مسلمان تھا لیکن اس نے مجھے دو فقروں میں پورا اسلام سمجھا دیا‘
م