03/11/2025
⚽ آل کے پی کے گھڑی کپورہ فٹبال ٹورنامنٹ 💚
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
ہم، گھڑی کپورہ فٹبال کلب کے منتظمین اسامہ باچا اور قیصر ایاز، دل کی گہرائیوں سے اُن تمام دوستوں، بزرگوں، اور نوجوان ساتھیوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے آل کے پی کے گھڑی کپورہ فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد، انتظامات اور کامیابی میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا۔ یہ صرف ایک کھیلوں کا پروگرام نہیں تھا، بلکہ بھائی چارے، محبت اور اتحاد کا عملی مظہر تھا، جسے آپ سب نے اپنی کوششوں سے روشن کیا۔
یہ ٹورنامنٹ اپنی مثال آپ تھا۔شائقین کے جوش و جذبے، کھلاڑیوں کی مہارت، اور انتظامیہ کی شب و روز محنت نے اسے نہ صرف علاقے کا سب سے منفرد ایونٹ بنا دیا، بلکہ گھڑی کپورہ کے نام کو فخر کے ساتھ بلند بھی کیا۔ ہم ان تمام افراد کی خدمات، تعاون اور مالی و اخلاقی مدد کو سراہتے ہیں، جن کی محنت نے یہ خواب سچ کیا۔ اس کے علاوہ ہم اپنے ان ہمدرد اور مخلص ساتھیوں معاذ باچا، ذیشان شوکت، صدام ماموں، ازیر ہمائیوں، عالمگیر، احمد حسن، صدام، اکرم، اویس، آصف باچا، شاہ رخ باچا، اظہار الحق، عمر یاسر، ارسلان شوکت کے بھی بے حد مشکور ہیں کیوں کہ یہ تمام احباب، اپنے اپنے انداز میں اس سفر کا حصہ رہے۔ کسی نے وقت دیا، کسی نے صلاحیت، کسی نے مالی وسائل، اور کسی نے دل سے دعا دی۔ ہم ان کے اس اخلاص کو سلام پیش کرتے ہیں، اور امید رکھتے ہیں کہ یہ ساتھ آئندہ بھی اسی طرح قائم و دائم رہے گا۔
آخر میں، ہم اللہ تعالی کے حضور دعا گو ہیں کہ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے، اور گھڑی کپورہ فٹبال کلب کو مزید ترقیوں سے نوازے۔
آئیں، کھیل کو فروغ دے کر اپنی نوجوان نسل کے لیے ایک صحت مند اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں۔
جزاکم اللہ خیراً و احسن الجزا
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
02/11/2025
01/11/2025
30/10/2025
25/10/2025
22/10/2025
21/10/2025
19/10/2025
19/10/2025
17/10/2025
16/10/2025