16/07/2024
سب سے زیادہ آکسیجن فراہم کرنے والے درختوں میں چند اہم درخت یہ ہیں:
1. **پیپل (Ficus religiosa):** پیپل کا درخت سب سے زیادہ آکسیجن فراہم کرتا ہے اور 24 گھنٹے آکسیجن پیدا کرتا ہے۔
2. **نیم (Azadirachta indica):** نیم کا درخت بھی بہت زیادہ آکسیجن فراہم کرتا ہے اور ہوا کو صاف کرنے میں مددگار ہے۔
3. **برگد (Ficus benghalensis):** برگد کا درخت بھی بڑی مقدار میں آکسیجن پیدا کرتا ہے اور بہت گھنا سایہ فراہم کرتا ہے۔
4. **شیشم (Dalbergia sissoo):** یہ درخت بھی آکسیجن کی پیداوار میں مؤثر ہے اور مٹی کی زرخیزی کو بہتر بناتا ہے۔
یہ درخت نہ صرف زیادہ آکسیجن فراہم کرتے ہیں بلکہ ہوا کو صاف کرنے، ماحول کو بہتر بنانے اور سایہ فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان درختوں کو لگانا اور محفوظ رکھنا ہمارے ماحول اور صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔
19/03/2024
ایک چھوٹی سی مثال سے ایک بہت بڑی بات سمجھئیے گا.
اگر آپ کا چوکیدار آپ سے کہے کہ صاحب میں نے بہت مہنگا فون خریدا ہے. تو یقیناً آپ بآسانی اندازہ لگا لیں گے کہ اٹھارہ، بیس ہزار تنخواہ لینے والا شخص پانچ سات ہزار کے فون کو مہنگا سمجھ رہا ہوگا. لیکن اس کے برعکس اگر آپ کا کوئی کروڑ پتی دوست کہے کہ اس نے ایک مہنگا فون خریدا ہے… تو فوراً آپ کے ذہن میں آئے گا کہ یقیناً لاکھ سے اوپر ہوگا۔
اب سوچیں اگر کہنے والا خدائے بزرگ و برتر خود ہو جو ہر چیز کا بہت ہی درست اور کامل علم رکھنے والا ہے اور کہہ یہ رہا ہو کہ
'جہنم بہت ہی بُرا ٹھکانہ ہے'
اور پھر بار بار کہہ رہا، زور دیکر کہہ رہا ہو تو ہمیں چند ساعت نکال کر، تنہائی میں بیٹھ کر اس کا اندازہ ضرور کرنا چاہیے۔
اللہ کریم سب انسانوں کو جہنم سے بچائے۔“
آمین ثم آمین۔
07/02/2024
آپ کے ووٹ کی طاقت کچھ یوں ہے، اسے فضول مت سمجھئے، یہ اژدھوں کی موت ھے۔۔۔۔یہ ابابیل کی چونچ میں وہ پتھر ھے، جو بڑے بڑے ہاتھیوں کو نیست و نابود کر دے گا،،، نکلئے ووٹ کے لیے، اپنی آنے والی نسلوں کے لیے
#8فروری "2024"
06/02/2024
کل سے پورے پاکستان میں فوجی اور پولیس کے نوجوان الیکشن کے لیے ھر حلقے میں تعینات ھوں گے۔ بوڑھی ماؤں کے نوجوان بیٹے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کو جانے کس کس مشکل سے گزر رہے ہوں گے۔ براہ مہربانی ان کی مہمان نوازی کی جائے۔ ان سے خوشگوار طریقے سے بات چیت کی جائے۔ دو دن کے مہمان ھیں ۔انکا خیال رکھا جائے۔یہ بھی ہمارے اپنے بھائی ہیں
فوج بھی ھماری ھے پولیس بھی ہماری ہے پاکستان بھی ہمارا ہے۔
پاکستان زندہ باد۔❤️🇵🇰
24/01/2024
خيبرپختونخوا کے تمام ميدانی علاقوں ميں ريکارڈ ، طويل اور شديد دھند کا سلسلہ ختم ھونا شروع
22/01/2024
گیس 24 گھنٹوں سے 6 گھنٹے پہ آگئی اور بل 700 سے بڑھ کر 7000 پے چلا گیا یہ ظلم پاکستانی عوام کبھی نہیں بھولے گی