31/12/2025
آج ہمارے سکول میں فسٹ سمیسٹر کے شاندار نتائج کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں سکول انچارج جناب مشتاق علی صاحب نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر طلبہ کی محنت، لگن اور اساتذہ کی رہنمائی کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔
تقریب کے دوران تاج نواب صاحب نے اس دن کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور طلباء کو مزید محنت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔ پروگرام کے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض نہایت خوش اسلوبی سے بلال احمد صاحب نے سرانجام دیے۔
اس موقع پر اسکول انچارج جناب مشتاق علی صاحب نے تمام طلباء و طالبات کو بہترین نتائج پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور اسکول کے اساتذہ کی ٹیم ورک، محنت اور فرائض کو بطریقۂ احسن انجام دینے پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ کامیابی طلباء، اساتذہ اور ادارے کی مشترکہ محنت کا ثمر ہے، جو ایک روشن تعلیمی مستقبل کی نوید ہے
08/12/2025
جی پی ایس نمبر 1 سکول کی انتظامیہ اور تمام بچوں کی طرف سے ہم اپنے ایک محترم دوست کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے اسکول کے بچوں کے لیے پچاس (50) جوڑے شوز عطیہ کیے۔
ان کا یہ جذبۂ ایثار، ہمدردی اور خدمتِ خلق نہ صرف بچوں کی ضروریات پوری کرنے کا ذریعہ بنا بلکہ ان کے چہروں پر خوشی اور دلوں میں اعتماد بھی پیدا کیا۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس عظیم نیکی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اور انہیں صحت، خوشیوں اور رزق میں بے حساب برکتیں عطا کرے۔
ان کا یہ عمل ہم سب کے لیے ایک روشن مثال ہے۔
جزاکم اللہ خیراً و أحسن الجزاء
— انتظامیہ
جی پی ایس نمبر 1 میاں خان
20/11/2025
The students of GPS No. 1 Mian Khan who won, along with their teachers, participated in the Sports Gala 2025.
08/04/2025
*تمام والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بروز بدھ یعنی کل، 9 اپریل 2025 سے تمام سرکاری اسکول باقاعدہ طور پر کھل جائیں گے۔*
*اور 26-2025 سیشن کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا -*
*پرائمری اسکولوں کے لیے حاضری کا وقت: صبح 7:30 تا دوپہر 12:35*
24/12/2024
ETEA buble sheet. . . دوسروں کے ساتھ شیٸر کریں۔۔
18/12/2024
جاہلوں کو جتنا ہو سکے تعلیم دو ۔ معاشرہ اس وقت مجرم قرار پاتا ہے جب وہ ہر فرد کو مفت تعلیم اور علم فراہم نہیں کرتا۔ علم سے محرومی کے باعث جو جہالت اور اندھیرا چھاتا ہے اس کا ذمہ دار معاشرہ ہوتا ہے!!
جب انسانوں کی روح جہالت(ناخواندگی تعلیم کی کمی) کے اندھیروں میں ڈوبی ہوئی ہوتی ہے تو وہ جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں۔ اب مجرم وہ نہیں ہے جو برائی یا جرم کا ارتکاب کرتا ہے!
بلکہ دراصل مجرم تو وہ ہے جو جہالت(تعلیم کی کمی) کو پھیلانے کا سبب بنتا ہے...!!
فرانسیسی شاعر ادیب سینیٹر
وکٹر ہیوگو