20/01/2025
Capstan
میں نے چاہا توتھا کہ میرے ساتھ رہے�
وہ شخص کہِیں اور ہی خوش ہوتا رہا�
20/01/2025
Capstan
میرے سِوا سرِ مقتل مقام کس کا ہے
کہو کہ اب لبِ قاتل پہ نام کس کا ہے
یہ تخت و تاج و قبا سب انہیں مبارک ہوں
مگر بہ نوکِ سِناں احترام کس کا ہے
تمہاری بات نہیں تم تو چارہ گر تھے مگر
یہ جشنِ فتح، پسِ قتلِ عام کس کا ہے
ہماری لاش پہ ڈھونڈو نہ اُنگلیوں کے نشاں
ہمیں خبر ہے عزیزو یہ کام کس کا ہے
فنا کے ہانپتے جھونکے ہوا سے پوچھتے ہیں
جبینِ وقت پہ نقشِ دوام کس کا ہے
تمہاری بات تو حرفِ غلط تھی مِٹ بھی گئی
اُتر گیا جو دلوں میں کلام کس کا ہے
وہ مطمئن تھے بہت قتل کر کے محسنؔ کو
مگر یہ ذکرِ وفا صبح و شام کس کا ہے
Pigeons