DAY.1 Sports

DAY.1 Sports

Share

┏━━━•| ❤️ |•━━━┓
🟣
🔵
◢▔▔▔◣
╔╝🔥╚╗
╠☞D.1.S)☜╣
╚╗🌹╔╝
◥▂▂▂◤
🟣
🔵
●▬▬▬▬●
●▬▬▬●
┗━━•| ❤️ |•━━┛

04/10/2024
08/03/2024

سابق کپتان اظہر علی کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں سلیکشن کمیٹی یا ہائی پرفارمنس سینٹر میں ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی اظہر علی کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کے حق میں ہیں۔

اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے سابق منیجر سردار ریحان الحق کی بھی عہدے پر واپسی کا امکان ہے۔ان کو نجم سیٹھی کے دور میں ٹیم منیجر مقرر کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ریحان الحق جلد پاکستان ٹیم میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

03/05/2023

آئی پی ایل میں کوہلی، گمبھیر اور نوین کی ’لڑائی‘ میں پاکستانی شائقین کو شاہد آفریدی کیوں یاد آ رہے ہیں؟

گذشتہ روز لکھنؤ میں کھیلے جانے والے آئی پی ایل میچ کے اختتامی مناظر کسی بھی گلی محلے کے گراؤنڈ میں ہونے والے میچ کے بعد ہونے والی لڑائی کے جیسے تھے۔

لڑائی میں بیچ بچاؤ کرنے کے لیے دوسرے افراد آتے ہیں لیکن یہاں انڈین کرکٹ کے سپر سٹار آمنے سامنے تھے اور کیمرے اس ساری صورتحال کو فلم بند کر رہے تھے۔

دہلی سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز وراٹ کوہلی اور گوتھم گمبھیر کی گذشتہ رات رائل چیلنجرز بینگلور اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان میچ کے بعد ہونے والی لفظی بحث کے کلپ اس وقت انڈیا اور پاکستان دونوں میں سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔

بظاہر یہ گرما گرمی میچ کے دوران وراٹ کوہلی اور افغان فاسٹ بولر نوین الحق کے درمیان بحث سے شروع ہوئی تاہم وراٹ کوہلی کی جانب سے شائقین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنے ہونٹوں پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کی حرکت سے معلوم ہوتا ہے کہ اس ’لڑائی‘ کا آغاز دونوں ٹیموں کے درمیان کے درمیان 10 اپریل کو بنگلور میں ہونے والے میچ سے ہو گیا تھا۔

03/05/2023

سعودی عرب کیوں گئے؟ فرنچ فٹبال کلب نے لیونل میسی کو معطل کر دیا
لیونل میسی اور پیرس سینٹ جرمین فٹبال کلب کے درمیان 2 سالہ تاریخی ڈیل ہوئی تھی، فرنچ میڈیا

02/05/2023
Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Mianwali?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Mianwali