20/12/2025
الحمدللہ، الحمدللہ، الحمدللہ!
ایک مرتبہ پھر وکٹری کرکٹ کلب کامیاب ہوا اور دوبارہ ایکٹیو ہو گیا۔
الحمدللہ اللہ تعالیٰ نے بڑی عزت رکھی اور ہمیں سرخرو فرمایا۔
میں اپنی کلب مینجمنٹ، کلب ایگزیکٹو باڈی اور اپنے تمام پلئیرز کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اس مشکل وقت میں صبر، اتحاد اور حوصلے کے ساتھ ہمارا ساتھ دیا۔
اس کے ساتھ ساتھ میں اُن تمام کلبز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے ووٹنگ پاور حاصل کی ہے۔ اور جن کلبز کے پاس اپیل کا حق موجود ہے، اُن سے گزارش ہے کہ وہ اپیل کے عمل میں ضرور جائیں۔ ان شاء اللہ اپیل پر ضرور کامیابی حاصل ہوگی۔
19/11/2024
A wonderful ceremony was held at R.K Motors Mirpur where "New Color Kit" of VCC was revealed..
Kits were handed over by Mr. Wajid Khokhar Managing Director/CEO R.K Motors Mirpur..
We are very thankful to our main Sponsors R.K Motors Mirpur who are not only reliable dealers in motor vehicles but also promoting healthy activities like cricket as well..
25/12/2023
ڈی سی اے کرکٹ لیگ 2023 میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھتے ہوئے وکٹری کرکٹ کلب نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
کوارٹر فائنل میں جاتلاں سٹی کو ناک آؤٹ کرنے کے بعد وکٹری کرکٹ کلب کی ٹاپ ریٹڈ کلب، ایگل سٹار کرکٹ کلب کے خلاف تاریخی فتح۔
24 دسمبر 2023, بمقام میرپور کرکٹ سٹیڈیم۔۔
ایگل سٹار کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ اچھا ثابت نہ ہوا اور ساری ٹیم 18 اوورز میں 103 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ایگل سٹار کی طرف سے حسن رضا 48 سکور کر کے ٹاپ سکورر رہے۔
ایک بار پھر فاسٹ اور سپن باؤلنگ کے بہترین کمبینیشن کے سامنے مخالف ٹیم بے بس دکھائی دی۔
باؤلنگ کے شعبے میں محمد نعیم 18-3, محمد عدیل 19-2 اور قمر شاہ 27-2 نمایاں رہے۔
وکٹری کرکٹ کلب نے ٹارگٹ کے تعاقب میں بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے 16.4 اوورز میں3 وکٹس کے نقصان پر اپنے ہدف کو حاصل کر لیا۔
بیٹنگ کے شعبے میں وحید 33, فیاض 28 اور قمر شاہ 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
وکٹری کرکٹ کلب کی جانب سے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر قمر شاہ مین آف دی میچ قرار پائے۔
اس شاندار کارکردگی پر پوری ٹیم مینجمینٹ اور پلیئرز مبارکباد کے مستحق ہیں۔
فائنل میں وکٹری کرکٹ کلب کا مقابلہ آزاد کشمیر کے بہترین کلب ساؤتھ ایشیا کرکٹ کلب سے 25 دسمبر 2023 بمقام میرپور کرکٹ سٹیڈیم ہو گا۔
04/12/2023
ڈی سی اے کلب کرکٹ لیگ کا شاندار آغاز۔۔
وکٹری سی سی بمقابلہ چنار سی سی۔۔
چنار سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 138 رنز کا ہدف دیا جسے وکٹری سی سی نے 19.3 اوورز میں پورا کر لیا۔
وکٹری سی سی کی طرف سے ٹاپ سکورر حافظ عمر رہے جنہوں نے33 گیندوں میں 36 رنز سکور کیئے۔
مین آف دی میچ وکٹری سی سی کے محمد نعیم قرار پائے جنہوں نے آل راؤنڈ پرفارمنس دیتے ہوئے نہ صرف 4 اوورز میں 18 رنز دے کر 4 کھلاڑی آؤٹ کیئے بلکہ مشکل وقت میں ٹیم کیلئے قیمتی 23 رنز بھی سکور کیئے۔
03/01/2023
1st big win of the season..
VCC won their 1st match of 1st Talat Mir Memorial Tournament with the help of wonderful bowling of Husnain and beautiful batting by Anees..
Keep it up boys..
17/01/2022
The Wonder Boy..
Man of the Match..
17/01/2022
Lions Cricket League-2022
Match No. 03
Date: Sunday 16th Jan, 2022
Venue: Chapran Ground, Bankhurma, Mirpur, A.K.
وکٹری کرکٹ کلب بمقابلہ یونائیٹڈ کرکٹ کلب
لائنز کرکٹ لیگ کے تیسرے میچ میں وکٹری کرکٹ کلب نے کانٹے دار مقابلے کے بعد یونائیٹڈ کرکٹ کلب کو 37 سکور سے ہرادیا۔چھپراں، بن خرماں کے مقام پر ہونے والے میچ میں وکٹری کرکٹ کلب کے کپتان محمد حبیب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور عمر کے جاندار (69) 70 اور وجاہت علی کے (35) 42 کی مدد سے مقررہ 25 اوورز میں 212 رنز کا ہدف دیا۔یونائیٹڈ کی طرف سے خضر نے 3 اور اُسامہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں یونائیٹڈ کرکٹ کلب نے بھی اچھا آغاز کیا لیکن عرفان اور حذیفہ کی نصف سینچریاں اور شہروز کی جارحانہ بیٹنگ بھی ہدف کو حاصل کرنے میں مددگار ثابت نہ ہوئی اور ساری ٹیم 23.3 اوورز میں آل آؤٹ ہو گئی۔وکٹری کی طرف سے انیس نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 5 اوورز میں 23 رنز دے کر 4 وکٹس لیں۔عمر اور نثار نے بھی 2,2 وکٹس لے کر ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کیا۔ شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس پر عُمر خطاب کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
03/01/2022
MIRPUR CCA ONE-DAY CLUB
CHAMPIONSHIP 2021-22
وکٹری کرکٹ کلب بمقابلہ کشمیر نیشنل کرکٹ کلب
بتاریخ: 01 جنوری 2022
گراؤنڈ: قائداعظم کرکٹ سٹیڈیم میرپور
وکٹری کرکٹ کلب نے اپنی کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے مسلسل تیسرے میچ میں بھی قابلِ قدر فتح حاصل کی۔ کشمیر نیشنل سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جسکا وکٹری سی سی نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے، محمد اعجاز کی شاندار سینچری(124) 110 اور قمر علی کے(56) 54 رنز کی بدولت اپنے مقررہ اوورز میں 245/6 رنز سکور کیے۔جواب میں کشمیر نیشنل سی سی کی پوری ٹیم 37 اوورز میں 174 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔وکٹری کی جانب سے انیس 23/3، نعیم 32/3 اور قمر 30/2 نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔محمد اعجاز کو سینچری سکور کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔