Qasim Bella Sports Federation

Qasim Bella Sports Federation

Share

Qasim Bella Cricket Federation is a free of cost platform for all youngsters who want to show their

21/05/2026

محمد پور گھوٹہ والی بال ٹورنامنٹ سیزن 02 کا شاندار آغاز! 🏐🔥
​ایک کانٹے دار اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کے لیے تیار ہو جائیں۔
​اوپننگ میچ: بھپلا الیون 🆚 لجپال الیون
​تاریخ و وقت: 22 مئی، بروز جمعہ، شام 07:00 بجے
​مقام: کھوہ ملک وحید والا بستی سالاروں والی گراؤنڈ
​تمام شائقینِ والی بال کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید!

11/05/2026

Coming soon✌️✌️✌️

03/11/2025

حفیظ خان میموریل والی بال ٹورنامنٹ سیزن 2
زیر سرپرستی ڈاکٹر یاسر خان
چیف سپانسر ملک منظور احمد ڈومرہ صاحب انشاءاللہ ایم پی اے پی پی214۔ فائنل مقابلے کہ اختتام پر حفیظ خان بلوچ، سر سجاد انصاری، وزیر احمد جھلن اور جتنے بھی مسلمان بھائی اور بہنیں اس دنیا سے رخصت فرما گئی ہیں ان کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی اور ایونٹ کو شاندار طریقے سے اختتام کروایا گیا۔
یہ ایونٹ کئی یادیں چھوڑ گیا اور تاریخ کے سنہری باب میں اس ایونٹ کو یاد رکھا جائے گا۔🌹

03/11/2025

حفیظ خان میموریل والی بال ٹورنامنٹ سیزن 2 نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، جہاں کھلاڑیوں کی جوش و جذبہ اور تماشائیوں کی تالیاں گونج رہی ہیں۔ اس اعزازی تقریب میں چیف گیسٹس، ملک منظور احمد ڈمرا اور مہر ارشاد احمد سِیال، کی موجودگی ایک خاص تحفہ تھی، جن کی بصیرت بھری گفتگو نے سب کو متاثر کیا اور ایونٹ کو ایک نئی بلندی عطا کی۔ یہ موقع نہ صرف کھیل کی فتح کا جشن ہے بلکہ اتحاد اور تربیت کی بھی علامت ہے۔ ڈاکٹر یاسر خان بلوچ کا خاص شکریہ، جنہوں نے وہ معجزہ کر دکھایا جو ایک خواب تھا اور آج حقیقت کی صورت اختیار کر گیا ہے—ایک ایسا پلیٹ فارم جو آنے والی نسلوں کے لیے روشنی بنے گا۔ ان کی قربانی اور کوششوں کو سلام، جو ہمارے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

02/11/2025

حفیظ خان میموریل والی بال ٹورنامنٹ سیزن 2 کا فائنل سنسنی خیز میچ بھپلا 11 نے ملِک فہیم بھپلا کی قیادت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت لیا، جس نے دیکھنے والوں کی سانسوں کو روک دیا اور ہر پل جوش و جذبے سے بھرپور رہا۔ آج کے میچ کے برینڈ چیف گیسٹ ملِک منظور احمد ڈمرا اور مہر ارشاد احمد سیال صاحب تھے، جن کی موجودگی نے تقریب کو مزید وقار بخشا اور میچ کو چار چاند لگا دیئے۔ ڈاکٹر یاسر خان کی قیادت میں انہوں نے اور ان کی ٹیم نے شاندار انتظامات کیے، ہر شعبے میں نظم و ضبط کو برقرار رکھا، جس سے پورا ایونٹ ایک مثالی نمونہ بن گیا۔ ڈاکٹر یاسر خان کی تعریف کے لیے الفاظ نہیں ہیں، وہ نہ صرف ایک عظیم ڈاکٹر ہیں بلکہ ایک بہترین آرگنائزر اور رہنما بھی، جن کی محنت، دیانتداری اور لگن نے اس ٹورنامنٹ کو کامیابی کے عروج پر پہنچا دیا—واقعی، ایسے خلوص اور کمال کے مالک شخصیت کی جتنی تعریف کی جائے ، اتنی کم ہیں، اللہ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے!

Photos from Qasim Bella Sports Federation's post 02/11/2025

"وتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ
بےشک ﷲ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے
حفیظ خان میموریل والی بال ٹورنامنٹ سیزن 2
زیر سرپرستی ڈاکٹر یاسر خان
جنوبی پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ
کامیاب افتتاح کے ساتھ کامیاب اختتام
ہاؤس فل الحمدللہ🌹❤️
ہاۓ وہ میرا بھی تو رب ہے
شکر الحمدللہ🌹❤️

30/10/2025

*حفیظ خان میموریل والی بال ٹورنامنٹ سیزن 2*
*زیر سرپرستی ڈاکٹر یاسر خان*
*چیف سپانسر ملک منظور احمد ڈومرہ صاحب انشاءاللہ ایم پی اے پی پی 214*
آج بروز جمعرات میگا ایونٹ کے اندر دو بڑے ٹاکرے کھیلے جائیں گے دوسرا بڑا سیمی فائنل قاسم بیلہ کلب بمقابلہ بھپلا الیون کے درمیان کھیلا جائے گا میچ ٹھیک 8:30 بجے شروع کروا دیا جائے گا
ایک طرف ہوگی آفریدی جوئیہ کی پھرتی
اور دوسری پشپا راج کا دبنگ سٹائل
پشپا جھکے گا
میدان سجے گا
سیٹیاں بجیں گی
ہم تیار ہیں
والی بال کے چاہنے والوں سے گزارش ہے کہ گراؤنڈ میں ائیں اور میچ سے لطف اندوز ہوں🌹🌹

29/10/2025

حفیظ خان میموریل والی بال ایونٹ (سیزن 2)
کل رات ایک دلچسپ میچ کھیلا گیا — سون الیون بمقابلہ جلیل پور جٹ۔
پہلا سیٹ جلیل پور جٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے نام کیا۔
دوسرا سیٹ نہایت ہی سنسی خیز رہا، دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، مگر آخرکار جلیل پور جٹ نے یہ سیٹ بھی جیت کر اپنی برتری برقرار رکھی۔
کھیل سے محبت کرنے والے معزز مہمانِ خصوصی بھی گراؤنڈ میں تشریف لائے، جن میں شامل تھے:
ملک جوہر رجوانہ
خواجہ قاسم صدیقی
ملک علی رجوانہ
ملک اجمل جڑہ
پروفیسر خضر بھپلا
یہ مقابلہ نہ صرف کھلاڑیوں کے جوش و جذبے کا عکاس تھا بلکہ شائقینِ والی بال کے لیے بھی یادگار لمحے چھوڑ گیا۔

29/10/2025

*حفیظ خان میموریل والی بال ٹورنامنٹ سیزن 2*
*زیر سرپرستی ڈاکٹر یاسر خان*
*چیف سپانسر ملک منظور احمد ڈومرہ صاحب انشاءاللہ ایم پی اے پی پی 214*
آج بروز بدھ میگا ایونٹ کے اندر دو بڑے ٹاکرے کھیلے جائیں گے دوسرا سپر سٹار کوارٹر فائنل قاسم بیلہ کلب اور جلیل پور کے درمیان کھیلا جائے گا میچ ٹھیک 8:30 بجے شروع کروا دیا جائے گا

ایک طرف ہوگا پشپا راج کا دبنگ سٹائل پشپا جھکے گا نہیں
اور دوسری طرف نومی جھنگل کی برق رفتار سمیش میدان سجے گا
سیٹیاں بجیں گی
ہم تیار ہیں
والی بال کے چاہنے والوں سے گزارش ہے کہ گراؤنڈ میں ائیں اور میچ سے لطف اندوز ہوں🌹🌹

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Multan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Multan