21/05/2026
محمد پور گھوٹہ والی بال ٹورنامنٹ سیزن 02 کا شاندار آغاز! 🏐🔥
ایک کانٹے دار اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کے لیے تیار ہو جائیں۔
اوپننگ میچ: بھپلا الیون 🆚 لجپال الیون
تاریخ و وقت: 22 مئی، بروز جمعہ، شام 07:00 بجے
مقام: کھوہ ملک وحید والا بستی سالاروں والی گراؤنڈ
تمام شائقینِ والی بال کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید!
02/11/2025
"وتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ
بےشک ﷲ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے
حفیظ خان میموریل والی بال ٹورنامنٹ سیزن 2
زیر سرپرستی ڈاکٹر یاسر خان
جنوبی پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ
کامیاب افتتاح کے ساتھ کامیاب اختتام
ہاؤس فل الحمدللہ🌹❤️
ہاۓ وہ میرا بھی تو رب ہے
شکر الحمدللہ🌹❤️
30/10/2025
*حفیظ خان میموریل والی بال ٹورنامنٹ سیزن 2*
*زیر سرپرستی ڈاکٹر یاسر خان*
*چیف سپانسر ملک منظور احمد ڈومرہ صاحب انشاءاللہ ایم پی اے پی پی 214*
آج بروز جمعرات میگا ایونٹ کے اندر دو بڑے ٹاکرے کھیلے جائیں گے دوسرا بڑا سیمی فائنل قاسم بیلہ کلب بمقابلہ بھپلا الیون کے درمیان کھیلا جائے گا میچ ٹھیک 8:30 بجے شروع کروا دیا جائے گا
ایک طرف ہوگی آفریدی جوئیہ کی پھرتی
اور دوسری پشپا راج کا دبنگ سٹائل
پشپا جھکے گا
میدان سجے گا
سیٹیاں بجیں گی
ہم تیار ہیں
والی بال کے چاہنے والوں سے گزارش ہے کہ گراؤنڈ میں ائیں اور میچ سے لطف اندوز ہوں🌹🌹
29/10/2025
حفیظ خان میموریل والی بال ایونٹ (سیزن 2)
کل رات ایک دلچسپ میچ کھیلا گیا — سون الیون بمقابلہ جلیل پور جٹ۔
پہلا سیٹ جلیل پور جٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے نام کیا۔
دوسرا سیٹ نہایت ہی سنسی خیز رہا، دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، مگر آخرکار جلیل پور جٹ نے یہ سیٹ بھی جیت کر اپنی برتری برقرار رکھی۔
کھیل سے محبت کرنے والے معزز مہمانِ خصوصی بھی گراؤنڈ میں تشریف لائے، جن میں شامل تھے:
ملک جوہر رجوانہ
خواجہ قاسم صدیقی
ملک علی رجوانہ
ملک اجمل جڑہ
پروفیسر خضر بھپلا
یہ مقابلہ نہ صرف کھلاڑیوں کے جوش و جذبے کا عکاس تھا بلکہ شائقینِ والی بال کے لیے بھی یادگار لمحے چھوڑ گیا۔
29/10/2025
*حفیظ خان میموریل والی بال ٹورنامنٹ سیزن 2*
*زیر سرپرستی ڈاکٹر یاسر خان*
*چیف سپانسر ملک منظور احمد ڈومرہ صاحب انشاءاللہ ایم پی اے پی پی 214*
آج بروز بدھ میگا ایونٹ کے اندر دو بڑے ٹاکرے کھیلے جائیں گے دوسرا سپر سٹار کوارٹر فائنل قاسم بیلہ کلب اور جلیل پور کے درمیان کھیلا جائے گا میچ ٹھیک 8:30 بجے شروع کروا دیا جائے گا
ایک طرف ہوگا پشپا راج کا دبنگ سٹائل پشپا جھکے گا نہیں
اور دوسری طرف نومی جھنگل کی برق رفتار سمیش میدان سجے گا
سیٹیاں بجیں گی
ہم تیار ہیں
والی بال کے چاہنے والوں سے گزارش ہے کہ گراؤنڈ میں ائیں اور میچ سے لطف اندوز ہوں🌹🌹