Desi Confessions

Desi Confessions

Share

All About Sports. Cricket, Hockey

13/08/2026

#100006

تمام احباب سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ **ایک بہن** کے لیے خصوصی دعا فرمائیں۔ 🤲

اللہ تعالیٰ اس بہن پر اپنی خاص رحمت فرمائے، اس کے **بچوں، شوہر اور اس کے گھر** پر بھی اپنی رحمت و برکت ہمیشہ قائم رکھے۔ اللہ پاک اسے اپنی حفظ و امان میں رکھے، اس کی ہر مشکل آسان فرمائے اور اپنی رحمت کا سایہ ہمیشہ اس پر، اس کے شوہر اور بچوں پر قائم رکھے۔

درودِ پاک پڑھ کر اور اپنے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کے صدقے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ **یا اللہ! اپنی رحمت اس بہن، اس کے شوہر، بچوں اور اس کے گھر پر ہمیشہ قائم رکھ۔ آمین یا رب العالمین۔** 🤲

اور جو بھی اس کے لیے دعا کرے، **اللہ تعالیٰ اس کی بھی مدد فرمائے، اس کی مشکلات آسان فرمائے اور اسے بھی اپنی رحمتوں سے نوازے۔ آمین۔**

**آپ سب سے دل سے دعا کی درخواست ہے۔ 🤲
جو بھی یہ پوسٹ پڑھے، براہِ کرم ایک بار دل سے "آمین" ضرور لکھیں۔ جزاکم اللہ خیراً۔**

12/08/2026

#100005

Need help

please post it anonymously if someone can help posting on the behalf of my friend

her husband is not letting in the house ek sal sy ghr se nikala hua hai or expense b nh dy rhy. she filed a suit ag*inst expense to husband ne fake salary slip bnwa kr court m jma kradi hai. usko company ka nam pta hai but wo salary pta krwana chahti hai so that wo b court m proof dy sky if someone can help plz??

12/08/2026

#100004

Meri story thori ajeeb hy
Mery chqcho ki first bety ki shadi ho rahi hy aj din muqarar kr k aye hn r Masla yeh hy k mery abu chacho sy naraz hn wajah yeh hy k jab hmary bhai ki shadi hoi thi (aj sy 9 saal pehly) us time mery chacho ko abu hud ja k invite kr k aye k din muqarar krny jain gy sham ko ajana r wo sham ko dukan bnd kr k nhi aye r sath nhi gy phir phupo kisi baat py naraz thi abu un ko bar bar manany jain to unki zid thi k meri bhai yanhi bateja aye mujy manany to phir mamo usko ly k unk ghr gy r phir phupo r unk husband ny mil k batain sunain phir ami k ghr ayr r ami k galy laga k razi kiya to sub shadi py aye thy .ab aj jab chacho ny ghr a k abu ko invite kiya to abu k un k samny kuch nhi kha r gy b nhi un k sath .ab rat mn un k ghr dool wala aya thy unhon ny thora sa hala gula kia hum 2 sisters aik ghr mn dewrani jethani hn to hum chali g*i unk ghr .halan k abi kuch din pehly unka beta yani dulha pak wapis aya hum milny nhi g*i r unka new ghr bna uski Mubarak b nhi di sirf is liye k huamary abu naraz hh lykin jab aj pata chala wo hud aye hn to hum dono ny socha hum chali jain gi dholki py ami log razi ho gy hn agr hum na g*i to humari narazgi bn jy gi .aik r bat btati chalon k mery husband ko jab mny bola k tha mn shadi py nhi jaon gi r wajah btai thi k mery abu naraz hn isliye to unhon ny mujy danta tha r tha k yeh unk ghr ka mamla hy hum is sy talaq nhi rakhty hum jain gy wo bhai hn jo marzi krain apas mn .unka masla hy .
Ab masla yeh hn hum dolki py ho aye hn r ami abu naraz ho gy hn hum sy k kyun g*i ho .tum log na jati .ab g*i ho to thk hy apny husband ka sath do hum sy khatam ho g*i hy ..mujy samaj nhi a rahi k hum kya krain kal phir jain k nhi r kya krain kuch samjh nhi a rahi plzzz ap log koi acha mashwara dain k kya krna chaye .hum thk kr rahi hn ya galat hy plzzz seriousy jawab dejye ga

12/08/2026

#100003

میری عمر 34 سال ہے اور میری شادی شدہ زندگی میں ایک بیٹا بھی ہے۔ میری بیوی نے کچھ عرصہ پہلے میرے موبائل میں کچھ ایسی چیزیں دیکھ لیں جن کے بارے میں مجھے خود بھی پتا نہیں تھا کہ میرے فون میں موجود ہیں۔ اس میں کچھ دوسری عورتوں کے ساتھ رابطوں، پرانی چیٹس، تصاویر اور کالز وغیرہ کا ڈیٹا شامل تھا۔

میری بیوی نے جب یہ سب دیکھا تو اس کا مجھ پر سے اعتماد ختم ہوگیا۔ وہ مجھ سے بہت ناراض اور دکھی ہے اور اسے لگتا ہے کہ میں نے اس سے بہت کچھ چھپایا ہے۔ میں اسے یہ سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں کہ مجھے خود معلوم نہیں تھا کہ میرے موبائل میں یہ چیزیں موجود ہیں اور میری نیت اسے دھوکہ دینے کی نہیں تھی، لیکن اس کے لیے یہ بات ماننا بہت مشکل ہے۔

اب کافی عرصے سے ہمارے درمیان پہلے جیسا اعتماد اور سکون نہیں رہا۔ وہ اکثر مجھ پر شک کرتی ہے، میری باتوں کو غلط سمجھتی ہے اور کبھی کبھی مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ وہ دل سے مجھے معاف نہیں کر پائی۔ میں خود بھی اس صورتحال سے بہت پریشان ہوں کیونکہ میں اپنی بیوی اور اپنے بچے کے ساتھ گھر بسانا چاہتا ہوں اور اپنی شادی ختم نہیں کرنا چاہتا۔

میں یہ بھی مانتا ہوں کہ اگر میرے موبائل میں ایسی چیزیں موجود تھیں تو میری بیوی کا تکلیف پہنچنا اور سوال کرنا فطری ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ میں اس کا اعتماد دوبارہ کیسے حاصل کروں۔ میں اسے بار بار یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں اپنی ازدواجی زندگی کو خراب نہیں کرنا چاہتا اور نہ ہی اسے دھوکہ دینا چاہتا ہوں۔

اب مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ مجھے کیا کرنا چاہیے۔ کیا میں اسے مزید وقت دوں؟ کیا میں اسے اپنا موبائل مکمل طور پر چیک کرنے دوں تاکہ اس کا اعتماد بحال ہو سکے؟ کیا ہمیں کسی فیملی کونسلر یا کسی سمجھدار شخص سے بات کرنی چاہیے؟ میں اپنی بیوی کو کھونا نہیں چاہتا، لیکن مسلسل شک اور لڑائی کی وجہ سے ہماری ازدواجی زندگی بہت مشکل ہو گئی ہے۔

12/08/2026

#100002

میں یہ اپنی دوست کی طرف سے لکھ رہی ہوں۔
میری عمر 27 سال ہے۔ میں نے پہلے بھی یہاں 2 بار پوسٹ کر کے اپنا مسئلہ بتایا تھا۔میرا بھائی میرا جانی دشمن بنا ہوا ہے۔ ہر ویک اینڈ آتا تھا اور بغیر کسی بات کے مجھے مارنے لگ جاتا تھا۔ پلیز وجہ مت پوچھئے، میں پہلے بھی کئی بار یہاں بتا چکی ہوں۔پھر میرے نیبرز اور امی نے مشورہ دیا کہ کسی دوسرے شہر چلی جاؤ۔ میں اپنی ایک سگی رشتہ دار کے پاس آ گئی۔ ابھی میری جاب نہیں لگی اور وہ مجھ سے رینٹ بھی لیتی ہیں۔جب میں کہتی ہوں کہ کسی ایسی جگہ جاتی ہوں جہاں روزگار کے مواقع زیادہ ہوں اور ہاسٹل بھی مناسب قیمت پر مل رہا ہو، تو وہ مجھے بھائی کا نام لے کر ڈرا دیتی ہیں کہ وہ بھی اسی شہر میں رہتا ہے اور ان کے گھر بھی آنا جانا ہے جہاں تم اب رہتی ہو۔ جب میں کہتی ہوں اگر وہ یہاں آ گیا تو؟تو کہتی ہیں میں ہینڈل کر لوں گی، اتنا بھی کیا ڈرنا۔ کیا ساری عمر ڈر کے گزارو گی؟وہ مجھ سے کہتی ہیں کوئی جاب کرو۔ جب مجھے جاب نہیں ملی اور میں کہیں اور جانے کی بات کی، تو کہتی ہیں اصل مقصد تو رشتہ ہے، یہاں میں نے رشتے کے لیے بلایا ہے۔
لیکن سچ یہ ہے کہ وہ چاہتی ہی نہیں کہ میرا رشتہ ہو۔ ان کو بس ایک source of income مل گیا ہے میری صورت میں۔
تو پھر آپ ہی بتائیں، جب وہ مجھے جاب کے لیے کہیں اور نہیں جانے دے رہیں، تو کیا شادی کرنے دیں گی؟ ایک جگہ بات چلی تو انہوں نے پردے کا بہانہ لگا دیا کہ میں بہت سخت پردہ کرتی ہوں۔ وہ عورت اتنی ڈر گئی کہ اس نے ہاں ہی نہیں کی۔میرا کوئی رشتہ دار سپورٹ نہیں کرتا۔ نہ رشتہ ہوتا نظر آ رہا ہے، نہ جاب۔ اور یہ بات ان کو اچھی طرح پتہ ہے۔ اسی شہر کے دوسرے areas سے job offers آتی ہیں تو ادھر shift نہیں کرنے دیتیں۔اب بتائیں میں آخر جاؤں تو جاؤں کہاں؟ میرا دل خون کے آنسو روتا ہے۔ ہر کسی نے صرف فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے ہمیشہ۔میرے باقی خاندان والے تو ایک رات رکھنے کو بھی راضی نہیں۔ اور اگر کہو رشتہ کروا دو تو کہتے ہیں اب تو age بہت زیادہ ہو گئی۔ دوسری طرف میرا بھائی ایک بااثر پوسٹ پر ہے اور کتے کی طرح مجھے ڈھونڈتا پھر رہا ہے۔ کافی بار مجھے قتل کی دھمکیاں بھی دے چکا ہے۔ میرے پاس proof بھی ہے۔ لیکن میں کیا کروں؟دوسری طرف میرے والد شدید بیمار ہیں جن کا خرچہ وہ اٹھا رہا ہے۔ میں شدید مجبور اور پریشان ہوں۔ میری بہت سخت آزمائش چل رہی ہے۔ میرا دل چاہتا ہے su***de کر لوں!!آپ لوگ ہی بتائیں میں کیا کروں؟ کچھ سمجھ نہیں آ رہا۔ ہر راستہ بند ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
کیا کسی کے ساتھ اتنا ظلم بھی ہوتا ہے؟

12/08/2026

#100001

میں فیس بک پر ایک لڑکے سے بات کرتی ہوں اور مجھے چوبیس گھنٹے اسی کا خیال رہتا ہے، جبکہ وہ میرے ساتھ مخلص نہیں ہے۔ وہ "زینب" نامی کسی اور لڑکی سے محبت کرتا ہے، اس کا خیال رکھتا ہے اور اس کے ناز نخرے بھی برداشت کرتا ہے۔ مجھ سے یہ سب برداشت نہیں ہوتا۔ وہ مجھے یہ بھی کہہ چکا ہے کہ "لڑکیاں مردوں کے لیے صرف تفریح اور ٹائم پاس کا ذریعہ ہوتی ہیں اور مرد اتنی جلدی جذباتی طور پر منسلک نہیں ہوتے جتنی جلدی لڑکیاں ہو جاتی ہیں"۔

​میری روزمرہ کی زندگی اتنی مصروف نہیں ہے؛ بس صبح جھاڑو لگانا، اپنے کپڑے دھونا اور دو گھنٹے واک کرنا، اس کے علاوہ میں سارا دن فارغ رہتی ہوں۔ میری کوئی ایسی سہیلی بھی نہیں ہے جس سے میں اپنے دل کا حال کہہ سکوں، اور نہ ہی اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایسا گہرا تعلق ہے کہ اسی کے سامنے اپنا حالِ دل رکھ سکوں۔

​زندگی میں ایک خلا اور بے سکونی ہے۔ دل چاہتا ہے کہ کوئی میرے ساتھ بھی مخلص ہو، لیکن مجھے آج تک کوئی مخلص انسان نہیں ملا۔ مجھے بتائیں کہ اگر میں اسے چھوڑنا چاہوں تو کیسے چھوڑوں، اور اس کی نظر میں اپنی اہمیت کیسے بڑھاؤں؟

16/08/2017
Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Islamabad