02/10/2026
پاکستان کرکٹ بورڈ کا احسن اقدام
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گروپ ٹرائلز کے انعقاد کے لیے باقاعدہ بجٹ مختص کیا گیا ہے، تاکہ ٹرائلز کے دوران کھلاڑیوں، آفیشلز اور متعلقہ اسٹاف کو ضروری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
مختص کردہ بجٹ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
1. گراؤنڈ انتظامات:
پانی، پانی کی ٹینکی، ڈسپوزیبل گلاسز، کرسیاں، میزیں اور دیگر ضروری انتظامات کے لیے 8,000 روپے فی یوم۔
2. گراؤنڈ فیس:
گراؤنڈ کے استعمال کی مد میں 6,000 روپے فی یوم۔
3. کرکٹ بالز:
دونوں روزہ ٹرائلز کے لیے 18 بالز، فی بال 1,000 روپے۔
4. لنچ و ریفریشمنٹ:
کوچز، سپورٹ اسٹاف، ڈسٹرکٹ کوچ اور نمائندہ ایسوسی ایشن سمیت متعلقہ افراد کے لیے 1,500 روپے فی فرد۔
یہ اقدام پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ، شفاف ٹرائلز کے انعقاد اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
Regional Cricket Association Bahawalpur