Waqas Rana

Waqas Rana

Share

rana waqas

Photos from Waqas Rana's post 14/05/2024

تحریر: ڈاکٹر عتیق الرحمن

جب پنجاب کے لوگ 50 سے 80 روپے یونٹ کے حساب سے بجلی خرید رہے ہیں تو کشمیریوں کو 3 سے 15 روپے میں بجلی کیوں کر ملے؟

یہ وہ سوال ہے جو ہر پاکستانی کے ذہن میں ہے۔

بھائی آپ کو معلوم ہے کہ بجلی کی اصل پیداواری لاگت کیا ہے؟ سب سے مہنگی تھرمل بجلی کی پیداواری لاگت بھی 15/20 روپے فی یونٹ سے زیادہ نہیں۔ اب آپ کیپیسٹی پیمنٹ کے نام پر اس بجلی کی قیمت بھی ادا کریں جو کبھی پیدا ہی نہیں ہوئی تو اس میں کشمیریوں کا کیا قصور؟ آپ بھی جد وجہد کرو اور ان پاور پروڈیوسرز کی غلامی سے نجات حاصل کرو، جو بجلی نہ پیدا کر کے بھی آپ سےقیمت وصول کر رہے ہیں۔ آپ یہ جدو جہد کریں، کشمیری آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

یاد رہے کہ
ا۔ جو بجلی آزاد کشمیر میں پیدا ہوتی ہے، اس کی پیداواری لاگت 80 پیسے فی یونٹ سے زیادہ نہیں۔
۲۔ پن بجلی کے عوض صوبہ خیبر پختونخواہ کو 8.9 روپے فی یونٹ نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مد میں دئیے جا رہے ہیں۔
۳۔ 2019 تک آزاد کشمیر کو واٹر یوزیج چارجز کے نام پر منگلا کی پیداوار کیلئے 11 پیسے فی یونٹ ادا کئے جاتے تھے جب کہ نیلم جہلم کی پیداوار کے عوض 46 پیسے ادا کئے جاتے تھے۔
۴۔ اس ریٹ میں کوئی حالیہ تبدیلی ہوئی ہے، جس کے بارے میں اعداد و شمار دستیاب نہیں۔تاہم اتنا بتایا جا سکتا ہے کہ 3300 میگاواٹ کے فنکشنل پروجیکٹس کی پیداوار کے عوض جو آمدن آزاد کشمیر کو ہونی ہے، اس کا بجٹ تخمینہ 1.7 ارب روپے ہے۔ یہ تخمینہ ظاہر کرتا ہے کہ واٹر یوزیج چارجز وہی 11 پیسے کے حساب سے لگائے گئے ہیں، وگرنہ صرف منگلا کی پیداوار کا معاوضہ 1 روپیہ فی یونٹ کے حساب سے 10 ارب بننا چاہئے تھا۔

یاد رہے کہ بجلی سے متعلقہ کسی بھی فیصلہ سازی میں آزاد کشمیر حکومت شامل ہی نہیں۔ آزاد کشمیر کی نہ مشترکہ مفادات کونسل میں نمائندگی ہے، نہ نیشنل فائنانشل کمیشن میں، نہ نیپرا میں اور نہ ہی پاکستان کے کسی منتخب عوامی فورم میں؛ تو پاکستانی اشرافیہ کے کئے گئے احمقانہ فیصلوں کا بوجھ کشمیر کے لوگ کیوں اٹھائیں؟ آپ کے نمائندگان نے غلط فیصلے کئے ہیں تو آپ کا حق بنتا ہے کہ حکمرانوں کے گریبان پکڑ کر ان سے یہ ظالمانہ معاہدات ختم کروائیں،اور کیپیسٹی پیمنٹ کا ظلم بند کروائیں۔ اور ابتدا فوجی فاؤنڈیشن کی ملکیتی انرجی کمپنیوں سے کیجئے۔

بعض لوگوں کو یہ تشویش ہے کہ پیداواری لاگت سے کم قیمت پر سپلائی کا بوجھ پنجاب کے عوام کو اٹھانا پڑے گا۔ تو جناب عرض یہ ہے کہ ایسا اس لئے ہے کہ ہر فیصلہ سازی کا محور پنجاب میں ہے۔ اس مسئلے کا حل یہ ہے کہ ہر علاقے کی ڈسکو distribution company کو الگ سے مالی خودمختاری دی جائے۔ ہر ڈسٹری بیوشن کمپنی اپنے لئے بجلی کی خریداری اور تقسیم کی ذمہ دارخود ہو اور اپنے بجٹ کے مطابق ریٹ طے کرے۔ ہمارا یا خیبر پختون خواہ والوں کا بوجھ لاہور والے بھلا کیوں اٹھائیں؟ ہر ڈسٹری بیوشن کمپنی وفاق کو صرف ٹیکس ادا کرنے کی پابند ہ، باقی وہ اپنا بجٹ اور نرخ خود طے کریں۔

بعض لوگوں کا یہ خیال ہے کہ آزاد کشمیر میں موجود منصوبہ جات تو بیرونی سرمایہ کاری سے بنے ہیں تو پھر کشمیریوں کو کیا حق ہے کہ وہ ریٹ پوچھتے یا طے کرتے پھریں، تو جناب عرض یہ ہے کہ جس حساب سے پختونواہ کو نیٹ ہائیڈل پرافٹ دیا جا رہا ہے اس حساب سے ہائیڈل پرافٹ دے دیجئے، پھر بے شک آپ اپنی مرضی کے ریٹ لگاتے پھریں۔

اب رہی یہ بات کے آٹے کے ریٹ پر سبسڈی مانگنے کا کیا جواز ہے، اس پر انشاء اللہ ایک جداگانہ نوٹ لکھوں گا، لیکن اس سے پہلے چند دیگر معروضات پیش خدمت ہیں

1۔ دریا کی جو گرز گاہ ہوتی ہے، یہ ایک مکمل ایکو سسٹم بناتی ہے۔ اس میں جتنی اہمیت ڈیلٹا کے قریب بسنے والے لوگوں کی ہے، اتنی ہی اہمیت منبع کے قریب بسنے والے لوگوں کی ہوتی ہے۔ سب لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنا چاہئے، اور ایک دوسرے کو حریف کے طور پر دیکھنے کی بجائے اکنامک پارٹنر اور ایکو سسٹم کے حصہ کے طور پر دیکھا جائے۔
2۔ وسائل سے استفادہ اور اس کی تقسیم چھوٹے علاقائی یونٹس کے سپرد کر دی جائے اور وفاق کو اس بات کو ترک کردینا چاہئے کہ وہ انرجی مارکیٹ میں مداخلت کرے اور ایک علاقے کے وسائل دوسرے علاقے کو سستے نرخوں پر فراہمی پر اصرار کرے۔ وفاقی اکائیاں خود ایک دوسرے سے مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ڈیل کریں
3۔ ہر علاقے کی ڈسکو کو انرجی کی خریداری کے معاملہ میں آزادی دی جائے۔ راولپنڈی اسلام آباد کے علاقے میں بجلی کی ڈسٹری بیوشن مقامی ڈسکو کے سپرد کر دیں اور ڈسکو کو آزاد چھوڑ دیں کے وہ پختونخواہ سے بجلی خریدے یا منگلا سے خریدے یا کوٹ ادو تھرمل پروجیکٹ سے خریدے۔ تمام ڈسکوز مارکیٹ کو دیکھتے ہوئے اپنی سہولت کے مطابق بجلی خود خریدیں اور خود تقسیم کریں
4۔ منگلا ڈیم سے حکومت پاکستان نے 50 سال تک بغیر واٹر یوزیج چارجز استفادہ کیا، اب عدل کا تقاضا یہ ہے کہ اس پروجیکٹ کو حکومت آزاد کشمیر کے سپرد کر دیا جائے۔ باقی سبھی ہائڈرو پروجیکٹ مارکیٹ ریٹ کے مطابق واٹر یوزیج چارجز ادا کریں
5۔ آئندہ کوئی بھی ہائیڈرو پروجیکٹ یا تو حکومت آزاد کشمیر خود بنوائے یا پھر آکشن کے زریعے واٹر یوزیج چارجز طے کر کے بڈ bid جیتنے والی کمپنی کو ہائیڈرو پروجیکٹ کا لائسنس دیا جائے
6۔ گندم پر سبسڈی کو بتدریج ختم کیا جائے، تاہم حکومت پنجاب آزاد کشمیر کو آبیانہ ادا کرے جس طرح ڈوگرہ کے دور میں پنجاب سے کشمیر کو آبیانہ ادا کیا جاتا تھا۔
7۔ ہر ہائیڈرو پروجیکٹ پر منافع مقامی حکومتیں جمع کریں، اور وفاقی حکومت کو ایک پہلے سے طے شدہ فارمولا کے مطابق ٹیکسز میں حصہ دیا جائے
8۔ اسی فارمولا کے مطابق بلوچستان کے وسائل بلوچ حکومت کی نگرانی میں دئے جائیں، خیبر پختون خواہ والے اپنے ہائیڈرو پروجیکٹس خود چلائیں اور بجلی دیگر صوبوں کو فروخت کریں۔ حکومت آزاد کشمیر مندرجہ بالا طریقہ کار کے مطابق ریونیو جمع کرے اور اسے دیگر صوبوں کے ساتھ ٹرانزیکشنز میں استعمال کرے

یہ وہ سفارشات ہیں کہ اگر ان کو سنجیدگی سے لیا جائے تو وفاقی اکائیوں کی ایک دوسرے سے بدظنی ختم ہو گی، ایک دوسرے کو حریف کی بجائے اکنامک پارٹنر کے طور پر دیکھنے کا رجحان پیدا ہوگا اور وفاق مضبوط ہوگا۔ اگر وفاق مداخلت کر کے ایک وفاقی یونٹ کے حقوق اپنی زیر نگرانی دوسرے وفاقی یونٹ کو دلوائے گا، تو پھر وفاقی یونٹس میں خلیج بڑھتی جائے گی اور وفاق کو اپنے یونٹس کا بوجھ سنبھالنا مشکل ہو جائے گا

13/05/2024

مظفرآباد: رینجرز کی گاڑیاں گوجرہ چونگی کے مقام پر پہنچ گئیں۔
رینجرز کی جانب سے مسلسل فائرنگ کا سلسلہ جاری، ایک جانب نوٹیفکیشنز جاری کیے گئے جبکہ دوسری جانب رینجرز کی مسلسل دارالحکومت کی جانب پیش قدمی، دال میں کچھ کالا ہے۔

13/05/2024

وزیراعظم چوہدری انوار الحق اور وزیر داخلہ وقار نور نے رینجرز، ایف سی، پی سی اپنی ذمہ داری پر بلائی تھی تو اب ان دونوں پر شہریوں کے قتل کا مقدمہ بھی درج ہو گا؟ تحقیقات ہونے چاہیے کہ فائرنگ کا حکم کس نے اور کیوں دیا؟وزیر داخلہ سے اجازت لیے بغیر تو رینجرز یا کوئی دیگر سیکیورٹی فورس مظاہرین پر فائرنگ تو نہیں کر سکتی؟

13/05/2024

مظفرآباد حالات کشیدہ

12/05/2024

آزاد کشمیرمیں ہونے والے تمام حالات کا زمہ دار جعلی غیرقانونی وزیراعظم چوہدری انوارالحق ہے جس نے اپنی کرسی کی خاطر عوام اور فورسز کو آمنے سامنے لاکر کھڑا کر دیا۔پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے لیکن جعل سازی سے بننے والے وزیراعظم اور اس کی کابینہ اس وقت طاقت کے نشے مِیں ہیں
انوار الحق فوری طور پر استعفیٰ دے یہ شخص ذہنی مریض ہے😜😜😜😜😜😜😅😅

Photos from Waqas Rana's post 10/09/2023

جی السلام علیکم فیس بک پہ ایک میں نے پوسٹ ابھی پڑھی تھی لڑکا گم شدہ ہے لیکن یہ لڑکا میرے پاس کام کر رہا ہے😅😅😅😅😇😇😇😇😇

09/09/2023

بہت ہی خوفناک واقعہ مظفر آباد
چہلہ پل کے قریب وادی نیلم کیل کے رہائشی چار نوجوان دریائے نیلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے
01عدیل ولد محمد افضل ساکنہ کیل
02 باسط مغل ولد روشن ساکنہ کیل
03یاسر بشیر ولد محمد بشیر ساکنہ کیل
04 شاہد اقبال ولد پرویز اقبال ۔ساکنہ کیل .اللہ پاک ان چاروں کو جنت فردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے🤲🤲🤲

09/09/2023

*مختصر سا قیام ہے بس یادیں چھوڑ کر چلے جائیں گے ہم*🙂♥️انالله واناعليه راجعون
بس یہ دنیا ایک عارضی قیام ہے اصل گھر تو ہمارا قبر میں ہے ہر شخص نے موت کا ذائقہ چکنا ہے. 9 9 2023 اللہ پاک مبشر رانا کوجنت الفردوس میں آلہ مقام عطا فرماہےاور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

09/09/2023

ورثا کی تلاش
نام طاہر رفیق ساکنہ جورہ تحصیل اٹھمقام ضلع نیلم
راوالپنڈی یولی فیملی میں شعبہ ایمر جنسی میں یہ نوجوان داخل ہوا یے اگر کوئی اس کے رشتہ داروں کو جانتا ہو۔تو اطلاع پہنچائے ۔اس کے ساتھ کوئی نہیں ہے۔

08/09/2023

افسوس ناک خبر میرے کزن فیاض بھائ کا بیٹا مبشر رانا مظفرآباد دریائے نیلم کی نظر ہو گیا ابھی تک لاش نہیں ملی تلاش جاری ہے دعاٶں کی درخوست

Photos from Waqas Rana's post 31/08/2023

آزاد کشمیر کا دل اور اس دل کے باسیوں نے جاگ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے مظفرآباد سے منسلک تمام تر چھوٹے بڑے علاقوں میں ہر جگہ پر عوام جمع حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی ۔
ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطے

15/07/2023

انا للہ وانا الیہ راجعون
بہت ہی افسوس کے ساتھ یہ پوسٹ لگا رہا ہوں بھائی محمد آمین رانا اب اس دنیا میں نہیں رہے بہت اچھے اور شریف انسان تھے اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے آمین
😪

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Muzaffarabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Muzaffarabad