Guru Nanak Hockey Academy Nankana Sahib

Guru Nanak Hockey Academy Nankana Sahib

Share

Guru Nanak Hockey Academy is aiming to provide free technical assistance to the kids

Photos from Guru Nanak Hockey Academy Nankana Sahib's post 17/06/2026

🌍🏑 International Seva by Volunteers of Baba Guru Nanak Hockey Academy, Nankana Sahib

S. Amolak Singh Gakhal, Chairman of Gakhal Group USA, visited Pakistan during the Shaheedi Gurpurab of Sri Guru Arjan Dev Ji and served cold water bottles to the sangat at Gurdwara Dehra Sahib Lahore.

During his visit, he met with the volunteers of Baba Guru Nanak Hockey Academy, Nankana Sahib, and appreciated their commitment to seva, youth development, and community service.

Photos from Guru Nanak Hockey Academy Nankana Sahib's post 29/04/2026
Photos from Gakhal Group's post 18/04/2026

The best service for humanity

Photos from Guru Nanak Hockey Academy Nankana Sahib's post 20/03/2026

بابا گرو نانک ہاکی اکیڈمی ننکانہ صاحب کی جانب سے اپنے بچوں میں عید کے تحائف کی تقسیم ایک نہایت خوبصورت اور قابلِ تعریف عمل ہے۔ اس موقع پر بچوں کے چہروں پر خوشی اور مسکراہٹ دیکھنے کے قابل تھی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ چھوٹی چھوٹی خوشیاں بانٹنا کتنی بڑی نیکی ہے۔ اکیڈمی نہ صرف کھیل کے میدان میں بچوں کی رہنمائی کر رہی ہے بلکہ انہیں محبت، خلوص اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا درس بھی دے رہی ہے۔ ایسے اقدامات معاشرے میں مثبت سوچ کو فروغ دیتے ہیں اور بچوں کے دلوں میں خوشی اور اعتماد پیدا کرتے ہیں۔ بابا گرو نانک ہاکی اکیڈمی ننکانہ صاحب کا یہ خوبصورت اقدام واقعی قابلِ ستائش ہے اور دوسروں کے لیے ایک مثال بھی۔

Photos from Guru Nanak Hockey Academy Nankana Sahib's post 14/02/2026

پریس ریلیز

نصیب سنگھ گاکھل میموریل ہاکی کپ کامیابی کے ساتھ صفدرآباد کے ہاکی گراؤنڈ میں جاری ہے جہاں ملک بھر سے نوجوان کھلاڑی قومی کھیل کے فروغ کے لیے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں اور شائقین کو اعلیٰ معیار کے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ہفتہ 14 فروری کو مقابلوں کے دو سنسنی خیز سیمی فائنل کھیلے گئے۔ پہلے سیمی فائنل میں کامران شفیق ہاکی اکیڈمی دیپالپور اور رانا مجاہد ہاکی اکیڈمی فیصل آباد کے درمیان مقابلہ ہوا۔ فیصل آباد کی ٹیم نے میدان میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے حریف کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

دوسرا سیمی فائنل میزبان بابا گرو نانک ہاکی اکیڈمی ننکانہ صاحب اور نوبل ایمز ہائی اسکول تتلے عالی کے درمیان کھیلا گیا جس میں ننکانہ صاحب کی اکیڈمی کے کم عمر کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے تین صفر سے کامیابی حاصل کی اور فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی مہر ذوالفقار، صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب تھے جنہوں نے مقابلوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تمام ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی اور منتظمین کو قومی کھیل کے فروغ کے لیے ایسے بڑے مقابلے کے کامیاب انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس ٹورنامنٹ میں خصوصی طور پر انور خواجہ انڈسٹریز کی جانب سے بابا گورونانک ہاکی اکیڈمی کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اکیڈمی کے بچوں کے لیے خصوصی انعامات بشمول ہاکی اسٹکس، بیگ اور گیندوں کے تحفہ جات فراہم کیے گئے ہیں جو کہ فائنل کے اختتام پر بابا گورونانک ہاکی اکیڈمی کے کھلاڑیوں کو فراہم کیے جائیں گے۔

اب اس ایونٹ کا فائنل مقابلہ 15 فروری کو دوپہر دو بجے بابا گرو نانک ہاکی اکیڈمی ننکانہ صاحب اور رانا مجاہد ہاکی اکیڈمی فیصل آباد کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ مقابلہ اکیڈمی کے زیر اہتمام سوشل میڈیا پر براہِ راست نشر بھی کیا جائے گا تاکہ پاکستان بھر کے شائقین ہاکی اس مقابلے سے لطف اندوز ہو سکیں۔

اس موقع پر اکیڈمی کے سی ای او سید غلام مجتبیٰ شاہ نے کہا کہ اس نوعیت کے کھیلوں کے مقابلے ان کی اولین ترجیح ہیں جو اسکول سطح پر ہاکی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلا ہدف پنجاب بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کو ایسے بڑے مقابلوں میں شرکت کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکیں۔

یہ مقابلہ نہ صرف شاندار کھیل کا مظہر بن رہا ہے بلکہ قومی کھیل ہاکی کے روشن مستقبل کی امید بھی پیدا کر رہا ہے۔

Photos from Guru Nanak Hockey Academy Nankana Sahib's post 13/02/2026

نصیب سنگھ گکھل ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کل صفدرآباد گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے

صفدرآباد- نصیب سنگھ گکھل ہاکی ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور کل اس کے سنسنی خیز سیمی فائنل میچز صفدرآباد کی گراؤنڈ میں منعقد ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد بابا گرو نانک ہاکی اکیڈمی کے زیرِ اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں مختلف شہروں کی مضبوط ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

پہلا سیمی فائنل دوپہر ایک بجے رانا مجاہد ہاکی اکیڈمی فیصل آباد اور کامران شفیق ہاکی اکیڈمی دیپالپور کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھا چکی ہیں، اس لیے شائقین کو ایک سخت اور دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

دوسرا سیمی فائنل سہ پہر تین بجے بابا گرو نانک ہاکی اکیڈمی ننکانہ صاحب اور نوبل ایمز ہاکی کلب گوجرانوالہ کے درمیان ہوگا۔ اس میچ کو ٹورنامنٹ کا سب سے اہم مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں ٹیمیں مضبوط دفاع اور تیز رفتار اٹیک کے لیے مشہور ہیں۔

ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق فائنل میچ کے لیے تیاریاں مکمل ہیں اور سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ ہاکی کے شائقین کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے، جبکہ منتظمین نے شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت گراؤنڈ پہنچ کر کھیل سے لطف اندوز ہوں اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھائیں۔Gakhal Group Pakistan Hockey Federation German Embassy Islamabad

Photos from Guru Nanak Hockey Academy Nankana Sahib's post 13/02/2026

پریس ریلیز

نصیب سنگھ گکھل میموریل ہاکی ٹورنامنٹ صفدرآباد سیمی فائنل مرحلے میں داخل

صفدرآباد میں جاری نصیب سنگھ گکھل میموریل ہاکی ٹورنامنٹ سنسنی خیز مقابلوں کے بعد سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی لاہور اور رانا مجاہد ہاکی اکیڈمی فیصل آباد کے درمیان انتہائی سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا جس میں دونوں ٹیموں کے انڈر 16 باصلاحیت کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا۔ تاہم رانا مجاہد ہاکی اکیڈمی فیصل آباد نے بہترین ٹیم ورک اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلہ 0-3 سے اپنے نام کر لیا۔ اس موقع پر گراؤنڈ میں موجود شائقینِ ہاکی کی بڑی تعداد نے بھرپور انداز میں میچ سے لطف اٹھایا۔

چوتھا کوارٹر فائنل کامران شفیق ہاکی اکیڈمی دیپالپور اور ضلع شیخوپورہ کی چیمپیئن ٹیم سپر شاہین ہاکی کلب شیخوپورہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں دیپالپور ہاکی اکیڈمی نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ 1-4 سے جیت لیا۔ اس موقع پر ضلع ہاکی ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے محمد شہزاد اور محمد فریاد بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل کل کھیلے جائیں گے۔ پہلا سیمی فائنل دوپہر ایک بجے رانا مجاہد ہاکی اکیڈمی فیصل آباد اور کامران شفیق ہاکی اکیڈمی دیپالپور کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل سہ پہر تین بجے بابا گرو نانک ہاکی اکیڈمی ننکانہ صاحب اور نوبل ایمز ہاکی کلب گوجرانوالہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اتوار 15 فروری کو کھیلا جائے گا جس میں شاندار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے اور شائقینِ ہاکی کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

07/02/2026

پریس ریلیز
صفدرآباد: پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے بابا گرو نانک ہاکی اکیڈمی کے زیرِ اہتمام نصیب سنگھ گھاکل ہاکی میلہ انڈر 16 کا شاندار انعقاد 12 سے 15 فروری 2026 تک گورنمنٹ ہائی اسکول صفدرآباد میں کیا جا رہا ہے۔ یہ ایونٹ پاکستان بھر کی مقامی ہاکی ٹیموں کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے جس میں انڈر 16 عمر کے باصلاحیت کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کریں گے۔
اس ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں سید جعفر حسین شاہ، ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن صفدرآباد اروان کے ہمراہ ماسٹر محمد اصغر، ہیڈ ماسٹر اے وی ایلیمنٹری اسکول صفدرآباد بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں تعلیمی اور کھیلوں سے وابستہ معزز شخصیات، کوچز، سابق کھلاڑیوں اور مقامی انتظامیہ کے نمائندگان کی شرکت بھی متوقع ہے۔
نصیب سنگھ گھاکل ہاکی میلہ انڈر 16 پاکستان کا سب سے بڑا انڈر 16 ہاکی ٹورنامنٹ ہوگا جو سالانہ بنیاد پر باباگورونانک ہاکی اکیڈمی ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام منعقد ہوگا، جس کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھتے ہوئے کھیلوں کی طرف راغب کرنا، دیہی اور شہری سطح پر چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور مستقبل کے قومی کھلاڑیوں کی بنیاد رکھنا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم فراہم کرے گا بلکہ پاکستان ہاکی کے مستقبل کے لیے بھی ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں پاکستان کے مختلف علاقوں سے آئیں گی، جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو قومی سطح کے مقابلوں کا تجربہ حاصل ہوگا۔ اس ایونٹ کے ذریعے کھلاڑیوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور اسپورٹس مین اسپرٹ کو فروغ دیا جائے گا، جو کسی بھی پیشہ ور کھلاڑی کی بنیادی خصوصیات ہوتی ہیں۔
انعامات کے حوالے سے منتظمین نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 50,000 روپے نقد انعام اور ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 25,000 روپے نقد انعام اور ٹرافی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ بہترین انفرادی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لیے مین آف دی میچ اور مین آف دی ٹورنامنٹ کے اعزازات بھی رکھے گئے ہیں، جن کے ساتھ ٹرافی اور نقد انعامات دیے جائیں گے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
بابا گرو نانک ہاکی اکیڈمی اس سے قبل بھی پاکستان کی ہاکی تاریخ کے بڑے اور کامیاب ٹورنامنٹس منعقد کر چکی ہے، جنہیں کھلاڑیوں، کوچز اور کھیلوں کے حلقوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔ اکیڈمی کا کہنا ہے کہ نصیب سنگھ گھاکل ہاکی میلہ انڈر 16 بھی انہی کامیاب ایونٹس کا تسلسل ہے اور اس کا انعقاد پاکستان میں ہاکی کے زوال کو روکنے اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مثبت مواقع پیدا کرنے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے۔
منتظمین نے والدین، اساتذہ، کھیلوں سے وابستہ افراد اور شائقینِ ہاکی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ایونٹ میں شرکت کر کے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں اور قومی کھیل کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔

06/02/2026

ضلع ننکانہ صاحب ہاکی ایسوسی ایشن اور بابا گرو نانک ہاکی اکیڈمی ننکانہ صاحب کی جانب سے یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس کی جا رہی ہے کہ پنجاب پولیس سے تعلق رکھنے والے سینئر اور تجربہ کار آفیسر مسٹر فریاد حسین کو آنے والے انڈر 16 ہاکی ٹورنامنٹ میں امپائر مینیجر مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ شاندار ٹورنامنٹ نصیب سنگھ گکھل میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کے نام سے صفدرآباد میں منعقد ہوگا۔
ضلعی ہاکی ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب اور بابا گرو نانک ہاکی اکیڈمی ننکانہ صاحب کی جانب سے مسٹر فریاد حسین کو اس اہم ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ ان کی تقرری اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹورنامنٹ کے انتظامات انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کیے جا رہے ہیں تاکہ مقابلوں کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
مسٹر فریاد حسین کی ہاکی کے فروغ اور کھیلوں کی انتظامیہ میں خدمات قابلِ تحسین رہی ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ دیانتداری، نظم و ضبط اور غیر جانبداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا وسیع تجربہ اس ٹورنامنٹ کے لیے ایک مضبوط اثاثہ ثابت ہوگا۔
ایسے بااعتماد اور تجربہ کار افراد کی تقرری سے نہ صرف ایونٹ میں شفافیت یقینی بنے گی بلکہ بچوں اور نوجوان کھلاڑیوں کا اعتماد بھی بڑھے گا۔ اس سے زیادہ سے زیادہ بچے ہاکی کی طرف راغب ہوں گے اور قومی کھیل کے فروغ میں مثبت کردار ادا ہوگا۔
یہ ٹورنامنٹ 12 سے 15 فروری 2026 تک گورنمنٹ ہائی اسکول صفدرآباد میں منعقد ہوگا، جس میں پنجاب بھر سے ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا انعام 50,000 روپے رکھا گیا ہے۔ تمام مقابلے خالصتاً قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لیے کھیلے جائیں گے۔
اس شاندار ایونٹ کے مہمانِ خصوصی مسٹر رانا مجاہد علی خان سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن ہوں گے۔ منتظمین نے ہاکی شائقین، والدین اور نوجوان کھلاڑیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کرکے اس قومی کھیل کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Nankana Sahib?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Nankana Sahib