23/09/2026
پہلی چیک پوائنٹ PTM — ایک مثبت قدم، بہتر مستقبل کی جانب!
تعمیرِ ملت سکول، خویشگی میں پہلی چیک پوائنٹ Parent-Teacher Meeting (PTM) کا انعقاد ہوا، جس میں والدین اور اساتذہ نے طلبہ کی تعلیمی کارکردگی، حاضری، نظم و ضبط، اخلاق و کردار اور مجموعی پیش رفت کے حوالے سے مفید گفتگو کی۔
والدین اور اساتذہ کا باہمی تعاون ہی طلبہ کی بہتر تعلیم و تربیت کی بنیاد ہے۔
تمام معزز والدین کا قیمتی وقت نکال کر PTM میں شرکت کرنے اور اپنے بچوں کی تعلیمی و تربیتی بہتری میں تعاون کرنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔
تعمیرِ ملت سکول، خویشگی
تعلیم، تربیت اور کردار سازی — ایک روشن مستقبل کی بنیاد۔