08/01/2022
فوجی دستے سول انتظامیہ کی امداد کیلئے پہنچ گئے.
مری ڈویژن کے دستے ٹریفک میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں.
مرکزی شاہراہوں کو کھولنے کیلئے آرمی انجینئر بھی پہنچ گئے.ٹریفک میں پھنسے لوگوں کو کھانا پانی چائے اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جارہا ہے.آئی ایس پی آر
30/12/2021
سیاست انسانیت کی خدمت کام نام ہے. میں سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتا ہوں.
سیاسی تقریروں میں اگر کوئی میرے ذات کو بھی ٹارگٹ بنادے. کارکنوں جماعت اسلامی پھر بھی کسی کے کردار کشی اور ذاتی زندگی کے متعلق سوشل میڈیا پوسٹوں سے گریز کرے. جماعت اسلامی کا کارکن معاشرے کیلئے مثالی کارکن ہیں.
سیاست عوام کی خدمت کا دوسرا نام ہے نہ کہ مفاد پرستی کا. سیاست عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے انتظامات کا نام ہے، سیاست قومی و عالمی سطح پر عوام کے اجتماعی مفادات کے تحفظ کا نام ہے، سیاست قانون انصاف کی یکساں سہولیات کی فراہمی کا نام ہے، سیاست عوام کے جان و مال کے تحفظ کے انتظام کا نام ہے.
حاجی سراج الدین خان ایم پی اے جماعت اسلامی پی کے 102 باجوڑ
28/12/2021
صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم ، اور تحصیل میونسپل آفیسر خار محمد فیاض خان کے ہدایت پر Tma Khar Bajaur کے اہلکار خار بازار کے مختلف مقامات پر نالیوں کی صفائی میں مصروف ہیں اہلکاروں نے چڑھائی بازار خار، انتظارگاہ زنانہ خار سمیت مختلف حصوں میں نالیوں کی صفائی کی اور ساتھ ہی نالیوں سے نکالے جانے والے گند کو بھی ٹھکانے لگادیا اور ساتھ ہی سول کالونی خار، نزد گورنر ماڈل سکول گرلز سیکشن اور دیگر رہائشی گلی محلوں میں جمع ہونیوالے گند کو بھی ٹھکانے لگادیا تاکہ اہلیان علاقہ سمیت کاروباری حضرات کو بہتر نکاس اب اور صاف ستھرا ماحول میسر ہو۔
28/12/2021
حاجی لعلی شاہ صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اقبال الیکٹرانکس خار باجوڑ کے اونر حاجی محمد اقبال کو کراچی میں ہونے والے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں شرکت کرنے کراچی جانے کا ٹکٹ پیش کررہے ہیں۔محمد اقبال حاجی لعلی شاہ اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔