Sports World News

Sports World News

Share

The Page about for those people who interseted in sports,I am promoting sports in KPK

01/06/2026

نیشنل جونیئر چیمپئن شپ کا میلہ 7 جون سے پشاورمیں سجے گا، مشیر کھیل تاج محمد خان
چیمپئن شپ میں سکواش، ٹیبل ٹینس، ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، کراٹے اور والی بال کے مقابلے منعقد ہوں گے، مشیر کھیل
پشاور(سپورٹس رپورٹر) پشاور میں نیشنل جونیئر چیمپئن شپ 2026 کے انعقاد کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں،چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی 7 جون کو قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں پروقار تقریب میں کرینگے جس میں چاروں صوبوں اور مختلف سرکاری محکموں سے تعلق رکھنے والے 952 باصلاحیت مرد وخواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل وامور نوجوانان خیبرپختونخوا تاج محمد خان ترند نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر اور ڈائریکٹر آپریشن جمشید بلوچ بھی موجود تھے ۔ ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیراہتمام نیشنل جونیئر چیمپئن شپ کا انعقاد کیاجارہا ہے جس میں سکواش، ٹیبل ٹینس، ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، کراٹے اور والی بال کے مقابلے منعقد ہوں گے ۔ تمام کھیلوں میں مرد اور خواتین کے الگ الگ مقابلے رکھے گئے ہیں جبکہ والی بال میں مردوں کے مقابلے شامل ہوں گے۔
تاج محمد خان ترند نے نوجوان کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ اس چیمپئن شپ کو ایک بہترین موقع سمجھیں اور میدان میں اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ اپنے اپنے صوبوں اور پورے پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے جی جان سے محنت کریں۔ انہوں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی قیادت میں صوبائی حکومت نوجوانوں کو کھیل کے یکساں اور بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔"یہ ایونٹ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ پاکستان بھر کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور ان کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کا ایک شاندار ذریعہ ثابت ہوگا
ایونٹ کی افتتاحی تقریب 7 جون 2026 کو پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگی جبکہ مختلف کھیلوں کے مقابلے 8 جون سے 10 جون تک جاری رہیں گے۔ سکواش مقابلے 3 جون سے 5 جون تک کھیلے جائیں گے۔

Photos from Sports World News's post 24/05/2026

KP Minority Sports Festival
Hazara Region Wins Cricket Title at KP Minority Sports Festival
PESHAWAR: Hazara Region lifted the cricket trophy at the Khyber Pakhtunkhwa Minority Sports Festival organized by the Directorate General of Sports KP, while South Region finished runners-up in the thrilling final.
The festival featured a variety of sporting and recreational competitions. In football, South Region emerged as champions after defeating Malakand Region in the final. Minority Eleven claimed victory over the Sports Department team in the tug-of-war contest.
In other events, Wazirzada secured first position in the Musical Chair competition, while Senior Shoban and Junior Gerik won the senior and junior categories of the food competition respectively.
Director General Sports KP Tashfeen Haider distributed trophies and prizes among the winning athletes. Former MPA and President of Insaf Minority Wing Wazirzada, along with former MPA and Secretary of Insaf Minority Wing Ravi Kumar, attended the ceremony as special guests.
Among others present on the occasion were Director Operations Jamshed Baloch, Deputy Director Sports Kashif Farhan, Assistant Director Sports Ashfaq Ahmad, Senior Vice President Waqas Khokhar, Director Establishment Naimatullah Marwat, Faisal Javed, Saeed Akhtar, Irshad Khan and Adnan Joseph.
Speaking at the closing ceremony, DG Sports Tashfeen Haider said the provincial government was committed to providing equal sporting opportunities to minority athletes across the province. He termed the Minority Sports Festival an important initiative aimed at promoting inclusion, harmony and talent at the grassroots level.
He added that the festival was organized under the directives of Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa and Adviser for Sports Taj Muhammad Khan Tarand, and assured that similar events would continue in the future.

Photos from Sports World News's post 23/05/2026

خیبرپختونخوا مینارٹی سپورٹس فیسٹیول کا آغاز، اقلیتی کھلاڑیوں کیلئے کھیلوں کے مواقع خوش آئند قرار
پشاور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام خیبرپختونخوا مینارٹی سپورٹس فیسٹیول کا آغاز طہماس خان فٹبال سٹیڈیم پشاور میں ہوگیا، جس میں صوبہ بھر سے اقلیتی برادری کے کھلاڑی کرکٹ،فٹبال، والی بال، رسہ کشی اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
فیسٹیول کا باضابطہ افتتاح سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور انصاف مینارٹی ونگ کے صدر وزیر زادہ اور سابق ایم پی اے و سیکرٹری انصاف مینارٹی ونگ راوی کمار نے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشن جمشید بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس کاشف فرحان، سینئر نائب صدر وقاص کھوکھر، عدنان جوزف اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر زادہ نے کہا کہ صوبائی حکومت اقلیتی برادری کے کھلاڑیوں کو کھیلوں کے یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور مینارٹی سپورٹس فیسٹیول اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، مشیر کھیل تاج محمد خان ترند اور صوبائی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی کھلاڑیوں کیلئے اس نوعیت کے ایونٹس کا انعقاد خوش آئند ہے، جس سے نہ صرف ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملے گا بلکہ بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں اور حکومت تمام طبقات کو مساوی بنیادوں پر کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

Photos from Sports World News's post 23/05/2026

انٹرمدارس سپورٹس فیسٹیول 2026، جامعہ السعید دیر کالونی کرکٹ چیمپئن بن گئی
پشاور(سپورٹس رپورٹر) محکمہ کھیل و امور نوجوانان خیبرپختونخوا کے زیراہتمام طہماس سٹیڈیم میں مدارس سپورٹس فیسٹیول 2026 کا انعقاد کیا گیا، جس میں پشاور ریجن کے مختلف مدارس کے 120 طلبہ نے کرکٹ اور فٹبال مقابلوں میں حصہ لیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا تاشفین حیدر تھے، جبکہ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ارباب فیض، ڈپٹی ڈائریکٹر چنگیز خان، ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ نعمت اللہ مروت، ڈائریکٹر آپریشن جمشید بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن کاشف فرحان بھی موجود تھے۔
کرکٹ کے فائنل میں جامعہ السعید دیر کالونی پشاور نے جامعہ شاہ ولی اللہ آسیہ گیٹ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ جامعہ شاہ ولی اللہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 105 رنز بنائے، جواب میں جامعہ السعید نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ قاری سعید نے 62 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔
اختتامی تقریب میں کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر تاشفین حیدر نے کہا کہ مدارس کے طلبہ کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سپورٹس کے نعرے “کھیل ہر ایک کا حق” کے تحت تمام طبقات کیلئے کھیلوں کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔

Photos from Sports World News's post 22/05/2026

انٹر مدارس سپورٹس فیسٹیول پشاور میں شروع ہوگئی
فیسٹیول میںفٹبال اور کرکٹ کے چار‘چار مدارس کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں
پشاور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام انٹر مدارس سپورٹس فیسٹیول پشاور میںشروع ہوگئی جس میں مدارس کی آٹھ ٹیمیں کرکٹ اور فٹبال میں مد مقابل ہیں، فیسٹیول کا باضابطہ افتتاح ڈائریکٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس سلیم رضانے کیا ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن جمشید بلوچ ،آرگنائزنگ سیکرٹری مفتی فیض، ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف فرحان ،ڈی ایس او فیصل جاوید ، ایڈمنسٹریٹر یوسف آفریدی ، ارشاد خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔ فیسٹول میں فٹبال کے مقابلے طہماس فٹبال سٹیڈیم اور کرکٹ کے مقابلے جمخانہ کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہورہے ہیں فٹبال اور کرکٹ کے مقابلوں میں چار‘چار مدارس کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں کھلاڑیوں کو کٹس‘ڈیلی الاﺅنس اور دیگر سہولتیں فراہم کی گئی مفتی فیض ان مقابلوں کے آرگنائزنگ سیکرٹری ہیںاختتامی تقریب طہماس فٹبال سٹیڈیم میںمنعقد ہوگی جس میں ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر مہمان خصوصی ہوں گے جو کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کریں گے۔

Photos from Sports World News's post 22/05/2026

پاکستان لیکروس فیڈریشن کے زیراہتمام پی ایس بی میں ٹریننگ کیمپ کا آغاز
پشاور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان لیکروس فیڈریشن نے “کھیل سب کے لیے” اور نوجوان کھلاڑیوں کی نچلی سطح پر ترقی کے وڑن کے تحت پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اور سیکرٹری آئی پی سی،محی الدین احمد وانی کی ہدایات پر پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں “لیکروس فار آل ٹریننگ پروگرام” کا آغاز کر دیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت تمام اسکولوں کو کھلی دعوت دی گئی ہے کہ وہ اس منفرد اقدام میں شامل ہو کر مفت پروفیشنل لیکروس ٹریننگ سے فائدہ اٹھائیں۔ پاکستان لیکروس فیڈریشن کی جانب سے تمام کھیلوں کا سامان اور تربیتی سہولیات مکمل طور پر مفت فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ تربیت بین الاقوامی معیار کے پروفیشنل اور سرٹیفائیڈ کوچز کی نگرانی میں دی جائے گی۔
فیڈریشن کے سیکرٹری طیفور زرین کے مطابق اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا، ان میں کھیلوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔
پاکستان لیکروس فیڈریشن اسلام آباد کے مختلف اسکولوں اور کالجوں میں لیکروس ورکشاپس کا بھی انعقاد کرے گی تاکہ نوجوان نسل کو اس کھیل سے روشناس کرایا جا سکے اور صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دیا جا سکے۔
فیڈریشن نے نوجوانوں، تعلیمی اداروں اور کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پروگرام میں بھرپور شرکت کریں اور پاکستان میں لیکروس کے روشن مستقبل کا حصہ بنیں۔

20/05/2026

خیبرپختونخوا مینارٹی سپورٹس فیسٹیول 23 مئی سے پشاور میں منعقد ہوگی ،تاشفین حیدر
فیسٹول میں اقلیتی برادری کے کھلاڑی کرکٹ ، والی بال ،رسہ کشی سمیت مختلف مقابلوں میں شرکت کرینگے ۔ ڈی جی سپورٹس
پشاور (اسپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام خیبرپختونخوا میں اقلیتی برادری کے کھلاڑیوں کے لیے سپورٹس فیسٹول 23 مئی سے پشاور میں شروع ہوگی جس میں صوبہ بھر سے اقلیتی برادری کے کھلاڑی کرکٹ ،والی بال ، رسہ کشی سمیت مختلف مقابلوں میں شرکت کرینگے ۔ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا تاشفین حیدر نے اس سلسلے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل وامور نوجوانان تاج محمد خان ترند ن فیسٹیول کا باضابط افتتاح23 مئی بروز ہفتہ صبح نو بجے طہماس خان فٹبال سٹیڈیم پشاورمیں کرینگے ۔ فیسٹول کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی و صدر انصاف مینارٹی ونگ وزیرزادہ، سابق ایم پی اے و سیکرٹری انصاف مینارٹی ونگ راوی کمار اور سینئر نائب صدر وقاص کھوکھر، عدنان جوزف شامل ہیں ۔ اس فیسٹول کا مقصدصوبائی حکومت کے کے منشور کے مطابق تمام طبقات کو مساوی بنیادوں پر کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ کھلاڑیوں کے لیے سفری اخراجات (ٹی اے/ڈی اے) اور رہائش کے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔

19/05/2026

انٹر مدارس گیمز 22 مئی کو پشاور میں منعقدہوں گی‘جمشید بلوچ
پشاور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام انٹر مدارس سپورٹس فیسٹیول 22 مئی کو پشاور میں منعقد ہورہاہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بائیس مئی کو فٹبال کے مقابلے طہماس فٹبال سٹیڈیم اور کرکٹ کے مقابلے جمخانہ کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہورہے ہیں فٹبال اور کرکٹ کے مقابلوں میں چار‘چار مدارس کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں مدارس گیمز کے انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں کھلاڑیوں کو کٹس‘ڈیلی الاﺅنس اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی مفتی فیض ان مقابلوں کے آرگنائزنگ سیکرٹری ہوں گے ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس کاشف فرحان‘فیصل جاوید‘ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس جمشید بلوچ بھی موجود ہوں گے22 مئی کی شام چھ بجے اختتامی تقریب طہماس فٹبال سٹیڈیم میںمنعقد ہوگی جس میں ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر مہمان خصوصی ہوں گے جو کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کریں گے۔

Photos from Sports World News's post 13/05/2026

انٹرنیشنل ٹائٹل جیتنے والے ٹینس اسٹار محمد شعیب کے اعزاز میں تقریب،
مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر کھیل سیدعاقل شاہ کا کھیلوں کی سہولیات کی زبوں حالی پر تشویش کا ا ظہار
پشاور (سپورٹس رپورٹر) خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور سپورٹس کمپلیکس میں آئی ٹی ایف انٹرنیشنل ٹائٹل جیتنے والے پشاور کے نوجوان ٹینس اسٹار محمد شعیب کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ اور ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر مہمان خصوصی تھے، جبکہ مختلف کھیلوں اور انتظامی شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
محمد شعیب کی سپورٹس کمپلیکس آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ اس موقع پر خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر عمر ایاز خلیل،صدر اولمپک ایسوسی ایشن ہارون ظفر، سیکرٹری اولمپک ایسوسی ایشن ذوالفقار بٹ، چیف کوچ شفقت اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس کاشف فرحان اور دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران کے پی ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر ڈی آئی جی سلیم مروت کی جانب سے محمد شعیب کو 50 ہزار روپے نقد انعام بھی دیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید عاقل شاہ نے محمد شعیب کی کامیابی کو خیبرپختونخوا اور پاکستان کے لیے بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ 25 سال بعد کسی ٹینس کھلاڑی نے آئی ٹی ایف ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، جو صوبے میں موجود ٹیلنٹ کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد شعیب نے محدود وسائل اور ناکافی سہولیات کے باوجود بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کی، جو قابل ستائش ہے۔
سید عاقل شاہ نے پشاور سپورٹس کمپلیکس اور دیگر کھیلوں کے میدانوں کی ابتر حالت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں۔ انہوں نے ٹینس کورٹ میں لگے پھٹے ہوئے نیٹ، خستہ حال کورٹ اور جدید سہولیات کے فقدان کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے کورٹ کی حالت بہتر نہیں بنائی گئی، جبکہ الیکٹرانک اسکور بورڈ سمیت دیگر ضروری سہولیات بھی دستیاب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں کم وسائل کے باوجود بہتر کھلاڑی سامنے آتے تھے، مگر آج بڑے ترقیاتی دعووں کے باوجود زمینی حقائق مختلف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث صوبے کے باصلاحیت کھلاڑی مشکلات کا شکار ہیں۔
سید عاقل شاہ نے مزید کہا کہ اگر یہی کامیابی کسی دوسرے صوبے میں حاصل ہوتی تو کھلاڑی کو بڑے مالی انعامات اور حکومتی سرپرستی ملتی، تاہم خیبرپختونخوا میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ٹیلنٹ ہنٹ کے مو ¿ثر نظام کا فقدان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ محمد شعیب جلد امریکہ روانہ ہوں گے جہاں وہ کوچنگ اور تربیتی پروگرام میں حصہ لیں گے، جس سے ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا۔ تقریب کے اختتام پر شرکا نے محمد شعیب کے لیے نیک تمناو ¿ں کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی سطح پر کھیلوں کی سہولیات بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔

Photos from Sports World News's post 11/05/2026

ڈاکٹرز پریمیئر لیگ 2026 کی رنگا رنگ لانچنگ تقریب کا انعقاد
پشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈاکٹرز پریمیئر لیگ 2026 کی شاندار لانچنگ تقریبگزشتہ روز مقامی ہوٹل میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں طبی شعبے سے وابستہ ڈاکٹرز اور فیکلٹی ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ اس منفرد اور مثبت اقدام کا مقصد ڈاکٹرز کو مصروف اور دباو ¿ سے بھرپور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ صحت مند تفریح، ٹیم ورک اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
تقریب میں میڈیکل اینڈ ہاسپٹل ڈائریکٹر خیبر ٹیچنگ ہسپتال، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اویس نعیم نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ معروف اداکار، ماڈل اور ایری اپارٹمنٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران عباس نے بطور چیف گیسٹ تقریب کی رونق بڑھائی۔یہ تقریب کے ایم سی اسٹوڈنٹس لٹریری سوسائٹی کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئی، جس میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز، فیکلٹی ممبران اور طبی ماہرین نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے دوران ڈاکٹرز پریمیئر لیگ 2026 کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی گئی اور اس منفرد اسپورٹس اقدام کو طبی برادری کے لیے خوش آئند قرار دیا گیا۔
تقریب کی کامیاب انعقاد میں آرگنائزنگ ٹیم کا کردار قابلِ تحسین رہا، جن میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد سراج، ایسوسی ایٹ میڈیکل ڈائریکٹر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ارم صابر، ایسوسی ایٹ میڈیکل ڈائریکٹرز ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سجاد داوڑ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عباس علی، منیجر میڈیا اینڈ پروٹوکول ایم ٹی آئی-کے ٹی ایچ/کے ایم سی/کے سی ڈی سجاد خان، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر حمزہ علی خان، اور عبداللہ وحید شامل ہیں، جنہوں نے اس اقدام کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
تقریب میں آفیشل ٹرافی کی رونمائی تھی، جس نے شرکائ میں آئندہ مقابلوں کے حوالے سے جوش و خروش مزید بڑھا دیا۔ آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے فیکلٹی ممبران پر مشتمل چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس ٹورنامنٹ کا مقصد طبی ماہرین میں صحت مند سرگرمیوں، باہمی تعاون، ٹیم ورک اور ذہنی و جسمانی تندرستی کو فروغ دینا ہے تاکہ سخت ڈیوٹی اوقات کے ساتھ متوازن اور مثبت ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


PESHAWAR SPORTS COMPLEX
Peshawar
25000