24/03/2026
23rd March Football Cup 2026 at Tehsil Bara, District Khyber:
On the eve of celebration of Pakistan Day, the final event of "23rd March Football Cup"was graced by the Wing Commander of Bara Rifle Muhammad Muhsin accompanied by District Sports Officer Khyber Muhammad Hussain Orakzai.
Elders, youth,athletes and a large number of general public were present on this special occasion.
The event formally ended with great zeal and fervor.
At the end, the chief guest and DSO Khyber distributed shields, trophies, track suits and cash awards among the players and finalist teams.
The event was much appreciated by the athletes and general public.
16/03/2026
ڈائریکٹر مرجڈ ایریاز عمر ارشد رمضان نائٹ سنوکر چیلنج کپ کے سلسلے میں شاندار فائنل میچ 18 مارچ 2026 کو رات نو بجے ایس ار سنوکر اکیڈمی پشاور کینٹ میں کھیلا جائے گا۔
14/03/2026
ڈائریکٹر مرجڈ عمر ارشد رمضان نائٹ سنوکر چیلنج کپ 2026 سنی سلیم اور شان فائنل میں پہنچ گئے
12/03/2026
ڈائریکٹر مرجڈ ایریاز عمر ارشد رمضان نائٹ سنوکر چیلنج کپ کے سلسلے میں اج مورخہ 11 مارچ 2026 کو دو کوارٹر فائنل میچز کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں حسام نے زیرک کو سٹیٹ سیٹ میں 2.0 سے شکست دی اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں سنا نے شاکر کو 2۔1 فریم سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
08/03/2026
پشاور میں عمر ارشد رمضان نائٹ سنوکر چیلنج کپ شروع، افتتاح ڈی ایس او مہمند فیصل جاوید نے کیا
پشاور میں ڈائریکٹر مرجڈ ایریاز عمر ارشد کے زیر اہتمام رمضان نائٹ سنوکر چیلنج کپ کا آغاز ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح ڈی ایس او مہمند فیصل جاوید نے کیا۔
منتظمین کے مطابق یہ ٹورنامنٹ 6 مارچ سے 14 مارچ تک جاری رہے گا جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ رمضان نائٹ سنوکر چیلنج میں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ اس ایونٹ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع فراہم کرنا اور سنوکر کے کھیل کو فروغ دینا ہے۔
06/03/2026
بنوں۔۔۔
صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کے عوامی ایجنڈے کے تحت، ڈائریکٹر جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخواہ کے احکامات کے مطابق اور ڈائریکٹر مارج ایریاز کے زیر نگرانی
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس سب ڈویژن وزیر بنوں کے زیر یرِ اہتمام جانی خیل نائٹ رمضان المبارک امن فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام 24 ٹیموں میں اسپورٹس کٹس اور فٹبال کا سامان تقسیم کیا گیا۔
تقریب کے مہمانانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد فہیم صاحب ، اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن وزیر ڈاکٹر اشتیاق احمد صاحب ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اللہ نواز صاحب اور رضوان اللہ اعوان سپورٹس آفیسر سب ڈویژن وزیر بنوں تھے۔ معزز مہمانوں نے کھلاڑیوں میں اسپورٹس کٹس تقسیم کیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد فہیم نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی مثبت صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نوجوانوں کو صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر اشتیاق احمد صاحب، اسسٹنٹ کمشنر اللہ نواز صاحب اور رضوان اللہ اعوان سپورٹس آفیسر سب ڈویژن وزیر بنوں بھی موقع پر موجود تھے
Date :6/3/2026
6/3 : Asif vs Raza
6/3:Umar Ayaz vs Basher
Date :7/3/2026
7/3:Hazrat vs yar Muhammad
7/3: Bilal vs Nasir
8/3 :khubeb vs safer
8/3 :Abaseen vs Elham
9/3:Niyaz vs Hamid
9/3: Wahid vs yasir
10/3: Abdula vs Ijaz
11/3..Zabih vs Nouman
12/3..Shah Zaib vs Johar
13/3..jani khel vs Fighter
14/3..1st Quarter Final and Second Quarter Final
15/3..3rd Quarter Final and 4th Quarter Final
16/3 1st Semi Final
17/3.. 2nd Semi Final
18/3 Final
06/03/2026
محکمہ سپورٹس ضلع مہمند 2 مارچ 2026۔
صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا ڈائریکٹر مرجڈ ایریاز اور ریجنل سپورٹس افیسر پشاور کے احکامات پر ڈسٹرکٹ مہمند میں ہر ماہ سپورٹس ایونٹس کے ذریعے امن اور منشیات سے پاک مہمند کہ مشن کو جاری رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس مہمند نے تحصیل حلیم زئی میں انڈر 15 فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ٹورنامنٹ کو گراس روٹ لیول کے بچوں نے خوب انجوائے کیا ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر مہمند نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر پرنسپل امتیاز خان وجاہت سعید فٹ بال کے سینیئر کھلاڑی اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی
06/03/2026
خیبرپختونخواہ حکومت کے عوامی ایجنڈے کے تحت سپورٹس منسٹر خیبرپختونخواہ سیکرٹری سپورٹس خیبرپختونخواہ ڈائریکٹر جنرل اف سپورٹس خیبرپختونخواہ ڈائریکٹر سپورٹس قبائلی اضلاع اور ڈپٹی کمشنر ضلع باجوڑ شاھد علی خان کے خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر باجوڑ امیر زمان خان کے زیر اہتمام رمضان فٹ بال چیمپئن ٹرافی میں میں باجوڑ 11 فٹ بال کلب نے شالیمار فٹ بال کلب کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا