13/06/2026
🏏🔥 تلاش سپر لیگ کا پہلا سنسنی خیز مقابلہ! 🔥🏏
گمبٹ قلندرز نے پہلے میچ میں ملک آباد زلمی کو صرف 1 رن سے شکست دے کر ایونٹ کا شاندار آغاز کر دیا۔
گمبٹ قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 اوورز میں 96 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں روح اللہ نے 50 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر میچ کو یکطرفہ بنا دیا تھا، لیکن پھر سجاد اور شعیب نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے میچ کا نقشہ بدل دیا۔
آخری 12 گیندوں پر 13 رنز درکار تھے، سجاد نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے صرف 2 رنز دیے۔ آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے، مقابلہ آخری 3 گیندوں پر 3 رنز تک پہنچ گیا، مگر شعیب نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک یادگار فتح دلا دی۔
🏅 مین آف دی میچ: شعیب
👏 گمبٹ قلندرز کو شاندار فتح مبارک، جبکہ ملک آباد زلمی نے بھی آخر تک زبردست مقابلہ کیا۔
🔥 یہی ہے تلاش سپر لیگ کا اصل جوش، جہاں آخری گیند تک نتیجہ بدل سکتا ہے! 🏏💥