12 march 9.pm big event Of Boxing Ramazan Fight Night
Eagle Boxing & Fittnes Academy
🥊 Welcome to Eagle Boxing Academ - Peshawar's premier boxing academy for men! 🥊 Train, spar, and co
07/03/2026
ایس بی پروموشن کی جانب سے ایبٹ آباد کی آل بٹار باکسنگ اکیڈمی کے کوچ سر محمود کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ ہمیں بے حد خوشی اور فخر ہے کہ آپ ہمارے رمضان فائٹ نائٹ باکسنگ ایونٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔ آپ کے دو چیمپئن باکسر مظمل خان اور عبداللہ شاکر کی شرکت اس ایونٹ کی شان میں اضافہ کرے گی۔ آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے۔
05/03/2026
🥊 رمضان فائٹ نائٹ باکسنگ ایونٹ 🥊
ان شاء اللہ 12 مارچ 2026 بروز جمعرات رات 9:00 بجے ایک شاندار باکسنگ فائٹ نائٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس پروقار ایونٹ میں پشاور کے تمام معروف کلبوں کے چیمپئن باکسرز حصہ لے رہے ہیں، جہاں بہترین اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
یہ ایونٹ Saleem Boxing Promotion (SBP) کے زیرِ اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے، جبکہ مقام ہے Eagle Boxing & Fitness Academy۔
تمام باکسنگ کے شوقین حضرات کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے کہ آئیں اور اس شاندار فائٹ نائٹ کا لطف اٹھائیں۔ ان شاء اللہ بہترین اور یادگار مقابلے ہوں گے۔
📍 مقام: ایگل باکسنگ اینڈ فٹنس اکیڈمی
🗓 تاریخ: 12 مارچ 2026
⏰ وقت: رات 9:00 بجے
آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ افتخار ہوگی۔
Pakistan professional Boxing ( pro Green ) family Long live All . Abbot abad metting
18/02/2026
17/02/2026
رمضان المبارک اسپیشل ٹریننگ شیڈول ✨🌙
🥊 ایگل باکسنگ کلب 🥊
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں
ایگل باکسنگ کلب کی جانب سے باکسنگ کلاسز کا نیا ٹائم ٹیبل درج ذیل ہے:
🔥 پہلی کلاس: شام 4:00 بجے
🔥 دوسری کلاس: شام 7:00 بجے
🔥 تیسری کلاس: رات 10:00 بجے
نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ باکسنگ چیمپئن شپ میں تمام ڈویژنز کے سنسنی خیز مقابلے منعقد ہوئے، جن میں ایگل باکسنگ کلب کے باکسرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ ایگل کلب کے تین کھلاڑی پشاور کی سطح پر سلیکٹ ہوئے تھے۔ اور پشاور کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈویژن سطح پر بھی تینوں نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیے۔ پورے خیبر پختونخوا میں ایگل کلب کے حصے میں تین گولڈ میڈلز آنا ایک بڑا اعزاز ہے۔
گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑی:
🥇 اویس احمد — 70 کلوگرام
🥇 شکیل خان — 50 کلوگرام
🥇 علی خان — 46 کلوگرام
اسی طرح ٹیم پشاور کلب کے چیمپئن امان خان، سر بلال کے شاگرد نے بھی انڈر 22 کیٹیگری میں 50 کلوگرام ویٹ میں گولڈ میڈل حاصل کر کے پشاور کا نام روشن کیا۔
یہ کامیابی کوچز کی محنت، کھلاڑیوں کی لگن اور مسلسل ٹریننگ کا نتیجہ ہے۔ ان شاء اللہ ایگل باکسنگ کلب مستقبل میں بھی مزید چیمپئن تیار کر کے پشاور اور خیبر پختونخوا کا نام روشن کرتا رہے گا۔ 🥊🏆
09/02/2026
ایگل باکسنگ اینڈ فٹنس اکیڈمی کے ابھرتے ہوئے نوجوان چیمپئن کھلاڑی حمزہ خان نے نہایت کم وقت میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور کوچز کی بہترین تربیت کی بدولت باکسنگ کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے۔ حمزہ خان نے باکسنگ کی دنیا میں قدم رکھتے ہی اپنی محنت، لگن اور نظم و ضبط کے ذریعے پشاور بھر میں اپنا نام روشن کر دیا۔
قریب ہی منعقد ہونے والے انڈر 21 خیبر گیمز 2026 کے دوران باکسنگ مقابلوں میں انہوں نے پشاور کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بعد ازاں ڈویژنل سطح کے مقابلوں میں بھی حصہ لے کر فائنل تک رسائی حاصل کی اور سلور میڈل اپنے نام کیا، جو ان کی مسلسل محنت اور کوچز کی انتھک کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ان کی یہ کامیابی نہ صرف ایگل باکسنگ اینڈ فٹنس اکیڈمی کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ پشاور کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین مثال بھی ہے۔ ان شاء اللہ مستقبل میں حمزہ خان مزید بڑی کامیابیاں حاصل کر کے اپنے شہر اور ادارے کا نام ملکی و بین الاقوامی سطح پر روشن کریں گے
05/02/2026
“آل پاکستان پروفیشنل باکسنگ (پرو گرین) ایونٹ ایبٹ آباد میں، پرو گرین فیملی کے ساتھ۔
ایگل باکسنگ اینڈ فٹنس اکیڈمی میں پروفیشنل باکسنگ اور امیچور باکسنگ رنگ کے افتتاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ باکسنگ رنگ کا افتتاح پروفیشنل باکسنگ کے صدر جناب اکمل جدون، خیبر پختونخوا باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جناب خضر جان اور پشاور کے تمام باکسنگ کوچز نے مشترکہ طور پر کیا۔
اس موقع پر تمام معزز مہمانوں اور کوچز نے ایگل باکسنگ کلب کے سینئر کوچ محمد سلیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور ان کی انتھک محنت، لگن اور باکسنگ کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو خوب سراہا۔
30/10/2025
کوچ اور آرگنائزر محمد سلیم کی نگرانی ایگل باکسنگ اکیڈمی پشاور میں باکسنگ مقابلوں کی کامیابی کے بعد اب دوسری مرتبہ مقامی کلبوں کے جونیئرز باکسروں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے مقابلوں کا اہتمام کیا یے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Peshawar
25000