PAk Armed Forces Lovers

PAk Armed Forces Lovers

Share

For All those Who love pak FOR All those Who Love PAkistan Army ..Posts related to pak army will b highly appriciated.. stay bless :)

beside that healthy and informative posts are also accptable here..

Photos 26/06/2018

World's Smallest Ring Gun.

~f

24/06/2018
30/05/2018

Pakistan k jhanday main lipta aik Sacha Pakistani, jo sari zindagi Sikhi aur Pakistan se Sikhon ko jorta raha. Aj Jatay howay bhi Pakistan k jhanday ko seenay pe lapait k Gaya hy.
Salute to the true Pakistani
Salute to the true Khalsa

29/05/2018

❤❤❤

29/05/2018

مبارک ہو پاکستان کو بنجر کرنے کا منصوبہ کامیاب ۔ ہم زندہ قوم ہیں ۔

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

پاکستانی قوم متوجہ ہوں؟

توقع کے عین مطابق عالمی بینک نے کشن گنگا ڈیم کی تعمیر پر پاکستان کی شکایات اور شواہد کو ناکافی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔۔۔۔یہ پاکستان کی بھارت سے سفارتی محاذ پر ایک بڑی شکست ہے۔۔۔۔۔کشن گنگا ڈیم کی تعمیر 2009 میں شروع ہوئی جب پیپلز پارٹی کی حکومت تھی اور ن لیگ مضبوط اپوزیشن تھی۔۔۔2011 کے بعد دو سال تک یہ کیس عالمی عدالت میں چلتا رہا لیکن بالآخر عالمی ثالثی عدالت نے نہ صر ف پاکستان کے اعتراضات مسترد کر دیے بلکہ بھارت کو پانی کا رخ موڑنے کی اجازت دے دی۔۔۔۔۔یاد رہے کہ یہ وہ دور تھا جب بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دیا جارہا تھا اور خارجہ امور کا قلمدان بھی وزیر اعظم میاں نواز شریف کے پاس تھا۔۔۔۔بھارت نوازی کی داستان صرف یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ دریائے سندھ پر بنائے جانے والے متنازعہ پن بجلی کے منصوبے نیموباز گو کے خلاف بھی وزیر اعظم صاحب کے احکامات کے مطابق عالمی عدالت میں جانے سے روک دیا گیا کہ "خوامخواہ اس کیس پر وقت ضائع ہوگا"۔۔۔بھارت نے یہ منصوبہ مکمل کر لیا ، یہی نہیں اس دوران "چٹک" کا منصوبہ بھی پایہ تکمیل کو پہنچ گیا اور ہم صرف بھارت سے پینگیں بڑھانے کے خواب دیکھتے رہے۔۔۔۔۔۔
میں عموماً سیاسی شخصیات پر تنقید سے اجتناب کرتا ہوں لیکن گزشتہ ایک دہائی میں زراعت اور آبی وسائل کی زبوں حالی کو دیکھ کر خون کھول اٹھتا ہے۔۔۔۔مسلم لیگ ن کی ذمہ داریوں کا یہاں سے اندازہ کر لیں کہ اس دور میں بھارت صرف دریائے سندھ پر چودہ چھوٹے ڈیم اور دو بڑے ڈیم مکمل کر چکا ہے۔۔۔یہی وجہ ہے کہ منگلا ڈیم اکتوبر 2017 سے خالی پڑا ہے جبکہ تربیلا ڈیم بھی اس وقت بارش کا محتاج ہے۔۔۔یہ کہانی یہیں ختم نہیں ہوتی، پانی کے حوالہ سے ہمارا مستقبل بہت دردناک ہے، دو سال قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بیان دیا کہ وہ پاکستان کو پانی کی بوند بوند کے لیے محتاج کر دے گا اور وہ اس پر عمل کر رہا ہے۔۔۔۔ بھارت دریائے چناب پر سلال ڈیم اور بگلیہار ڈیم سمیت چھوٹے بڑے 11ڈیم مکمل کر چکا ہے ۔ دریائے جہلم پر وولر بیراج اور ربڑ ڈیم سمیت 52ڈیم بنا رہا ہےدریائے چناب پر مزید24ڈیموں کی تعمیر جاری ہے اسی طرح آگے چل کر مزید190ڈیم فزیبلٹی رپورٹس ، لوک سبھا اور کابینہ کمیٹی کے پراسس میں ہیں۔۔۔۔۔
یہ سب کچھ ہمارے سیاستدانوں اور حکمرانوں کی آنکھوں کے سامنے ہورہا ہے، لیکن کسی کو اس سے غرض نہیں، کوئی نیا پاکستان بنانے کے زعم میں ہے، کوئی ووٹرز کو عزت دینے کا مطالبہ کر رہا ہے، کوئی مذہب پر سیاست کر رہا ہے تو کوئی محض کرسی کے لیے اس گیم کا حصہ ہے۔۔۔اگر یہ مسئلہ کسی پارٹی کے منشور میں شامل نہیں ہے تو اس کے ذمہ دار ہم ہیں۔۔۔عوام کے ووٹ دینے کے معیار نالیاں پکی کرنا، قیمے والا نان یا نام نہاد نمائشی سکیمیں ہیں، دراصل عوام ذہنی غلام بن چکے ہیں جن کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیتیں ان کے سیاسی خداؤں کے تابع ہیں۔۔۔اگر مجھ جیسے کم علم کو یہ حقائق ملکی مستقبل کے لیے فکر مند کرسکتے ہیں تو ہمارے نام نہاد دانشور اور میڈیا ہاؤسز کیوں ان موضوعات پر بات نہیں کرتے؟کیوں کہ ہم بطورِ عوام ان موضوعات پر بات کرنا ہی نہیں چاہتے۔۔۔۔مجھے سیاستدانوں سے گلہ نہیں کیوں کہ ان کی جائیدادیں پاکستان سے باہر ہیں، خدانخواستہ پاکستان پر کوئی آنچ آئی تو وہ اسے چھوڑ کر باہر بھاگنے میں دیر نہیں کریں گے۔۔۔مجھے شکوہ عام لوگوں سے ہے جنہوں نے یہاں رہنا ہے، خدا وہ دن نہ دکھائے جب پانی کے گھونٹ کے لیے ایک بھائی دوسرے کا گلا کاٹ رہا ہو۔۔۔۔۔۔!

نوٹ:
تمام پاکستانی اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اپنے تمام گروپس کے اندر اور ممکن ہو سکے تو اپنے فرینڈ لسٹ میں اور واٹس ایپ میں موجود تمام دوستوں عزیز اقارب کو ایک ایک کر کے بھی سینڈ کریں۔
یہ مسلہ بہت سنگین ھے جسکا ہمیں اندازہ نہیں جس کی طرف ہماری توجہ نہیں جاتی 2025 تک پانی کی اس قدر قلت ہو جائے گی کہ آپ کی فصلوں کو پانی نہیں ملے گا اور پینے کا پانی تک آسانی سے دستیاب نہیں ہوگا۔
یہ سیاست دان ہم پر یہ ظلم کرنے چلے ھیں اور یاد رکھیے ظلم کرنے والا اور چپ کر کے ظلم سہنے والا ایک برابر ھیں.

اللہ پاک کا واسطہ ھے خود پر اور اپنی آنے والی نسلوں پر رحم کریں انکا سوچیں۔

آج آواز نہیں اٹھاؤ گے تو پیاسے تو ویسے ہی مر جانا...!
جزاک اللہ خیر۔

Photos from Pakistan Defence's post 29/05/2018
29/05/2018

کل ندیم ملک نے اپنے پروگرام میں ایک بہت ہی غلط حرکت کی جو اس نے سابق بھارتی راء چیف دلت کو اپنے شو میں لائیو کال پر لے لیا۔

دلت نے مختصر سی کال میں ایسے بم گرائے کہ ندیم ملک اپنی تمام تر ہوشیاری اور ذہانت کے ساتھ ہنستا ہی رہ گیا اور دلت اپنا کام کر کے چلا گیا۔ لیکن سوال یہ چھوڑ گیا کہ کیا ندیم ملک نے یہ سب کچھ ایک جانتے بوجھتے منصوبے کے ساتھ کیا یا ایک محض حادثہ تھا ؟ لیکن بلاشبہ دلت نے پاکستانی چینل پر آ کر ایک بہترین سرجیکل سٹرائیک کی۔ راء چیف دلت نے دو اہم باتیں کیں جس کا جواب دینے کی بجائے ندیم ملک بے شرموں کی طرح ہنستا رہا

ندیم ملک نے دلت کو لائیو کال پر لیا اور سوال کیا کہ کیا آپ بھارتی حکومت کو مشورہ دیں گے کہ وہ قمر جاوید باجوہ کو بھارت میں انوائیٹ کریں تا کہ امن مذاکرات شروع کو آگے بڑھایا جائے ؟

بھارت کے سابق راء چیف نے نہایت ہوشیاری کے ساتھ سوال کو گول کیا اور کہا کہ یہ امر نہایت تکلیف دہ ہے کہ پاک فوج نے اسد درانی کو بلا کر تحقیات کا آغاز کر دیا ہے۔ ہم تو امن کی بات کر ہے ہیں، اسد درانی کے خلاف پاک فوج نے انکوائری بلا کر ثابت کر دیا ہے کہ اس کو امن نہیں چاہیے۔ ہم کو بھارت میں بولنے پر مکمل آزادی ہے لیکن پاک فوج نے جو ردعمل اسد درانی پر دیا ہے وہ نہایت افسوس ناک ہے اور پاکستان امن نہیں چاہتا

نون لیگی رانا افضل نے بطور مہمان ایک سوال کیا کہ آپ نے وزیراعظم کو بھارت آنے کا کیوں نہیں کہا ؟ آرمی چیف کے بارے میں کیوں کہا ؟

دلت نے اس کا جواب یوں دیا کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان میں طاقت کس کے ہاتھ میں ہے۔ پاکستان میں فوج طاقتور ہے اور وہی فیصلے کرتی ہے۔

اب یہاں دیکھیے کہ راء چیف دلت نے دو ٹوک الفاظ میں پاکستانی فوج کے بیانیے کو ادھیڑ کر رکھ دیا اور یہ سوال کھڑا کر دیا کہ پاکستان کی فوج ہی امن نہیں چاہتی، اگر وہ امن چاہتی تو اسد درانی کے لیے کبھی انکوائری کمیشن نہ بناتی اور دوسری بات کہ پاکستان میں دس سال چلنے والی جمہوریت کا یہ حال ہے کہ ہم اپنے ہمسائے ملک کو بھی یہ تاثر دینے میں ناکام رہے ہیں کہ ہمارے ہاں جمہوریت مضبوط اور پارلیمنٹ بااختیار ہے تو قصور کس کا ہے ؟ اگر پیپلزپارٹی اور نون لیگ کی حکومتیں دو باریوں میں بھی جمہوریت کو مضبوط نہیں بنا سکیں یا بطوری جمہوریت خود کو نہیں منوا سکی تو پھر کس کا قصور ہے ؟

ندیم ملک کے پاس ان باتوں کا کوئی جواب نہیں تھا سوائے اس بے شرمی کے جو اس نے اپنے منہ پر ملی ہوئی تھی۔

جب دلت کی لائن کٹ گئی تو نبیل گبول نے بھارتی چیف دلت کو لائیو شو میں کال لینے پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ میں یہ شو چھوڑ کر جا رہا ہوں جہاں آپ نے راء چیف دلت کو بھارتی بیانیہ پروموٹ کرنے کا ایک موقع دیا۔ اور یہ کہہ کر نبیل گبول نے مائیک اتارا اور شو ادھورا چھوڑ کر چلے

میں نبیل گبول کو تمام تر سیاسی اختلافات بھلا کر دونوں ہاتھوں سے سیلوٹ کرتا ہوں جس نے قومی غیرت اور حمیت کا مظاہرہ کیا اور ندیم ملک کے شو کا بائیکاٹ کیا اور پاکستان کے بیانیے کے مقابلے میں بھارتی بیانیہ پروموٹ کرنے پر شو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔

شاباش نبیل گبول۔۔۔!!

تحریر و تجزیہ: عاشوربابا

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Peshawar
25000