28/08/2026
آج پختون زلمی فٹبال کلب کی ایک اہم میٹنگ ہوئی، جس میں تمام کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ میٹنگ اس لیے ہوئی کہ آنے والے مختلف ٹورنامنٹس میں ہماری انٹری بھی ہے اور اس کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ ہمارے موجودہ کپتان اکبر علی محکم اور نائب کپتان میاں بصیر نے اپنی خوشی سے کہا کہ وہ آئندہ بطور کپتان اور نائب کپتان ذمہ داری نہیں لے سکتے۔ اس حوالے سے باہمی مشاورت کے بعد قاضی وقار آفریدی کو کپتان جبکہ نعمت کو نائب کپتان مقرر کر دیا گیا۔
دونوں نئے کپتان اور نائب کپتان کو بہت بہت مبارک ہو۔ ان کے لیے نیک خواہشات اور گڈ لک!
27/8/2026