18/02/2026
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
رفیق ہاکی کلب کے معزز رکن اور انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی عبدالقیوم ڈوگر کے والدِ محترم رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ صبح 9 بجے ریلوے مال گودام میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
تمام دوستوں اور احباب سے نمازِ جنازہ میں شرکت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گزارش ہے۔
13/02/2026
فاروق آباد کی تاریخی کامیابی – لاہور ڈویژن انٹر ڈسٹرکٹ انٹر اسکول ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا 🏆
فاروق آباد کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول فاروق آباد کی ہاکی ٹیم نے لاہور ڈویژن انٹر ڈسٹرکٹ انٹر اسکول ہاکی ٹورنامنٹ جیت کر علاقے کا نام روشن کر دیا۔ اس شاندار کامیابی پر پاکستان کے اولمپیئن انجم سعید ، مبشر چودھری نے ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شیخوپورہ ملک اشتیاق ڈوگر اور سیکرٹری ملک عثمان رفیق نے بھی فاتح ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔
انہوں نے اسکول کے پرنسپل حافظ لطیف الرحمن، کوچ ذکاء اللہ، ٹیم مینیجر سید اقبال شاہ، اسسٹنٹ کوچ افتخار گجر، انٹرنیشنل کھلاڑی عبدالقیوم ڈوگر ارسلان ارشاد اور محمد شہیر علی کو بھی اس کامیابی پر مبارکباد دی۔
اس کے علاوہ میاں اعجاز جاوید، ملک خالد یعقوب، رانا وحید احمد خان، میاں عمران صدیقی اور رانا حامد سہیل نے بھی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔
مہمانانِ خصوصی نے ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بچوں کو اسی طرح محنت، نظم و ضبط اور لگن سے کھیل جاری رکھنے کی تلقین کی اور امید ظاہر کی کہ فاروق آباد کے یہ ہونہار کھلاڑی مستقبل میں قومی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ 🇵🇰
30/01/2026
3rd Chief of army staf inter club national Hockey championship district Sheikhupura
Saeed Anwar hockey club Farooqabad champion 🏆
26/01/2026
تیسری چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ ڈسٹرک شیخوپورہ میں سعید انور ہاکی کلب فاروق آباد کی ٹیم نے رفیق ہاکی کلب کو فائنل ہرا کر ٹائیٹل اپنے نام کر لیا
23/01/2026
شیخوپورہ: تیسری چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا شاندار اختتام
شیخوپورہ میں منعقدہ تیسری چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل مقابلہ رفیق ہاکی کلب فاروق آباد اور سعید انور ہاکی کلب فاروق آباد کے درمیان کھیلا گیا۔ سنسنی خیز مقابلے میں سعید انور ہاکی کلب فاروق آباد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3-1 سے فتح حاصل کر لی۔
فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی صدر پنجاب پریس کلب عامر محمود خان تھے ان کے ساتھ اولمپئن انجم سعید سیکرٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شیخوپورہ ملک عثمان رفیق، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کھلاڑی عبدالقَيّوم ڈوگر، چیف کوآرڈینیٹر شاہد محمود پاکستان پولیس کوچ اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد سلطان بھی موجود تھے۔
ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پر
مین آف دی میچ: رانا صائم
بیسٹ گول کیپر: محمد احسن
بیسٹ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ: موسیٰ خان
قرار پائے۔
میچ میں امپائرنگ کے فرائض غلام حسین اور کامران ملک نے انجام دیے، جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز میں جاوید حسین، بابر الطاف، وقاص اور عمر شامل تھے۔
اختتامی تقریب میں اولمپئن انجم سعید نے دونوں ٹیموں میں ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کیں، فاتح ٹیم کو مبارکباد دی اور ہارنے والی ٹیم کو مزید محنت اور بہتر کارکردگی کے لیے حوصلہ افزائی کی۔ منتظمین کے مطابق اس کامیاب چیمپئن شپ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا اور پاکستان میں ہاکی کے کھیل کو دوبارہ اس کے عروج تک پہنچانا ہے۔ 🏑🇵🇰
پاکستان زندہ آباد پاکستان آرمی زندہ آباد
22/01/2026
District Hockey association Sheikhupura
1st Sami Final Match
Saeed Anwar hockey club Farooqabad VS Yaqoob Pehlwan Hockey Club Sheikhupura
Result: winner Saeed Anwar hockey club Farooqabad Score 5.1
Chief Gest. Sadar District Hockey association Sheikhupura Malik Ishtiaq Doger
2ND Sami Final Match
Rafiq hockey club Farooqabad VS Young Fighter Hockey Club Bagha Wali Karyal
Result: Winner Rafiq hockey club Farooqabad score:6.2
Chief Gest. International Akmal Hussain GK