06/05/2026
بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر محترمہ اختر نے لاء کالج کے پرنسپل، وائس پرنسپل اور سپورٹس فوکل پرسن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں طلبہ کے کھیلوں کے فروغ اور آئندہ باہمی تعاون کے پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
22/04/2026
بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر مس اختر کا آرزو کی وفات پر اظہارِ تعزیت
کوئٹہ: بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر مس اختر نے کراٹے کی ہونہار کھلاڑی آرزو کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں مس اختر نے کہا کہ آرزو بلوچستان کا ایک روشن ستارہ تھی جس نے کم عمری میں کراٹے کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کی وفات صوبے کی کھیلوں کی برادری خصوصاً طالب علم کھلاڑیوں کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرزو نے ثابت کیا کہ بلوچستان کی بیٹیاں اگر مواقع ملیں تو ہر میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکتی ہیں۔ ان کی خدمات، محنت اور جذبے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مس اختر نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
18/04/2026
کوئٹہ: گولڈن برادرز سیکرٹری اسپورٹس دورہ بلوچ چیلنج کراٹے چیمپئن شپ 2026 کا شاندار آغاز ، فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم
کوئٹہ (اسپورٹس رپورٹر) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گولڈن برادرز سیکرٹری اسپورٹس دورہ بلوچ چیلنج کراٹے چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ شاندار آغاز۔ چیمپئن شپ میں صوبے بھر سے تعلق رکھنے والے درجنوں نوجوان کراٹے کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری اسپورٹس بلوچستان جناب دورہ بلوچ تھے، جبکہ ڈائریکٹر پاکستان اسپورٹس بورڈ جناب عمران یوسف، صدر بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن محترمہ اختر اور دیگر اہم شخصیات، کوچز، ریفریز اور کھیلوں سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی۔
اختتامی تقریب کے دوران مختلف کیٹیگریز میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو گولڈ، سلور اور برونز میڈلز پہنائے گئے۔ اس موقع پر معزز مہمانوں میں یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔
اپنے خطاب میں مہمانِ خصوصی دورہ بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کو ایسے پلیٹ فارم مہیا کیے جائیں جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر منوا سکیں۔ انہوں نے منتظمین گولڈن برادرز اور سیکرٹری اسپورٹس کی کاوشوں کو سراہا۔
ڈائریکٹر پی ایس بی عمران یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے فروغ کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ محترمہ اختر نے کہا کہ بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن تعلیمی اداروں میں مارشل آرٹس کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر کھلاڑیوں، کوچز اور شائقین نے خوشی کا اظہار کیا اور مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کے تسلسل کی امید ظاہر کی۔
Photos by 📸
06/04/2026
ہمت سے بڑھ کر کوئی طاقت نہیں
خود پر یقین سے بڑھ کر کوئی دولت نہیں
ہم ہیں وہ جو اپنے خوابوں کو پاتے ہیں
ہم ہیں وہ جو کامیابی کو حاصل کرتے ہیں
05/04/2026
کوئٹہ،گرینڈ ہڈا اسپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ اسپورٹس ایونٹ و کمیونٹی اجتماع میں بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر مس اَختر کو بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا گیا۔
تقریب کے دوران مس اَختر نے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ موجودہ دور میں یوتھ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نوجوانوں کی رہنمائی اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے ذریعے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکتا ہے، جو نہ صرف ان کی جسمانی صحت بلکہ ان کی ذہنی نشوونما کے لیے بھی نہایت ضروری ہے۔
تقریب میں شریک دیگر مہمانوں نے بھی اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے ایونٹس مستقبل میں بھی منعقد ہوتے رہیں گے تاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مزید مواقع میسر آ سکیں۔
31/03/2026
عید ملن پارٹی
ریڈ ڈریگن آرچری کلب کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر مس آختر کو بطور چیف گیسٹ مدعو کیا گیا تھا۔
28/03/2026
کوئٹہ: بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا انعقاد
کوئٹہ میں بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک پروقار عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد عید کی خوشیوں کو مشترکہ طور پر منانا اور نوجوانوں میں یکجہتی اور ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔
اس موقع پر پاکستان اسپورٹس بورڈ بلوچستان کے ڈائریکٹر عمران یوسف بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے، جبکہ بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر مس اختر نے تقریب کی صدارت کی۔ اس کے علاوہ اظہر صاحب اور دیگر معزز مہمانانِ گرامی نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے دوران مہمانوں نے نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں میں شرکت کی اہمیت پر زور دیا اور کھیلوں کے فروغ کے لیے بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا۔ مہمانِ خصوصی عمران یوسف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسی تقریبات نہ صرف خوشیوں کو بانٹنے کا ذریعہ بنتی ہیں بلکہ نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرتی ہیں جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکتے ہیں۔
آخر میں مہمانوں کی تواضع کی گئی اور عید کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں منایا گیا۔ شرکاء نے اس تقریب کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثبت اور خوش آئند اقدام قرار دیا۔
21/03/2026
🌙 عید الفطر مبارک 🌙
اللہ تعالیٰ آپ کی تمام عبادات، روزے اور دعائیں قبول فرمائے
اور آپ کی زندگی کو خوشیوں، کامیابیوں اور برکتوں سے بھر دے۔
یہ عید آپ کے لیے محبت، سکون اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔
✨ عید کی دلی مبارکباد ✨
منجانب: مس آختر صدر بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن
17/03/2026
صدر بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن مس آختر محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیرا ہتمام یوم پاکستان اور رمضان سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں کامیاب کھلاڑیوں کو ٹرافی دیے رہی ہیں۔
12/03/2026
یوم پاکستان بلوچستان سپورٹس فیسٹول تیراندازی چمپئین شپ 2026 بلوچستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی بلوچستان سپورٹس بورڈ نے انعقاد کیا گیا۔ ایونٹ کی چیف گیسٹ مس زینب سینیئر فزیکل ٹیچر گورنمنٹ لیڈی سنڈیمن ہائی سکول تھی ان کے ہمراہ میڈم رابعہ اور ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ عمران یوسف تھے۔
کامیاب کھلاڑیوں کو میڈل پہنائے گئے جبکہ مہمانوں کو شیلڈ سے نوازا گیا۔
Photo by Mehak shahid