Shaheed Major Ali Jawad Futsal Ground

Shaheed Major Ali Jawad Futsal Ground

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Shaheed Major Ali Jawad Futsal Ground, Football Stadium, Quetta.

10/07/2022

🩸فٹبال کے تمام کھلاڑیوں کو
🩸تمام منجمنٹ سٹاپ کو
🩸فٹبال کوچز کو
🩸ہمارے نہایت ہی پیارے مسافر بھائی جو دیار غیر میں اپنوں سے دور زندگی گزار رہے ھیں۔
🟥اور
🩸ہمارے فٹبال کے تمام پیارے پیارے تماشائیوںShaheed Major Ali Jawad Futsal Ground پیج کے طرف سے عیدالاضحی بہت بہت مبارک
⚽️ہمارے معزز پیج ممبران جہاں بھی رہے خوش رہے۔آمین

10/07/2022

Slm dosta e gull eid e tamam shum mobarak

08/07/2022
27/06/2022

🔥آپ کے کلب کے گیارہ کھلاڑیوں میں سے اگر ایک نے بھی بےایمانی کردی اور اپنا روخ موڑ دیا۔
🔥تو %100 میچ آپ کے ہاتھ سے نکل گیا۔
♦️ضروری نہیں کہ وہ ایک کھلاڑی ہو۔
🔥منجمنٹ سٹاپ اور کوچ اگر تھوڑا سا بھی اپنا روخ موڑ لے تو میچ کا نتیجہ منفی میں آتا ھے۔
🤔آپ کے کیا خیالات ھے۔؟

20/03/2022
27/11/2021

آخر تک پڑھیں
1937 میں انگلینڈ میں چیلسی اور چارلٹن کے مابین فٹ بال کا لیگ میچ کھیلا گیا اور میچ کو 60 ویں منٹ میں شدید دُھند کی وجہ سے روک لیا گیا،

لیکن چارلٹن ٹیم کے گول کیپر سیمے بارٹرم کھیل کو روکنے کے 15 منٹ بعد بھی گول کے سامنے موجود رہے کیونکہ اُس نے اپنے گول پوسٹ کے پیچھے ہجوم ‏کی وجہ سے ریفری کی سیٹی نہیں سنی تھی، وہ اپنے بازوؤں کو پھیلائے ہوئے اور اپنی توجہ مرکوز کر کے گول پوسٹ پر کھڑا رہا، غور سے آگے دیکھتا رہا اور پندرہ منٹ بعد جب سٹیڈیم کا سیکورٹی عملہ اُس کے پاس پہنچا اور اُسے اطلاع دی کہ میچ منسوخ کردیا گیا ہے تو سیمے بارٹرم نے شدید غم و غصے‏کا اظہار کرتے ہوئے کہا،

”کتنے افسوس کی بات ہے کہ جِن کے دفاع کے لیئے میں کھڑا ہوا تھا وہ مُجھے ہی بُھول گئے “

زندگی کے میدان میں کتنے ہی ایسے ساتھی موجود ہوتے ہیں جن کے مفادات کے دفاع کیلیئے ہم نے اپنا وقت، صلاحیت اور توانائی صرف کی ہوتی ہیں لیکن حالات کی دُھند میں وہ ہمیں ‏بھول جاتے ہیں،
رشتے دار، دوست اور ساتھی چاہے کھیل کے میدان کے ہوں یا زندگی کے حالات و واقعات کے سرد اور گرم میں ایک اعلٰی ظرف انسان کی طرح ہمیشہ اُنہیں یاد رکھ کر ساتھ لے کر چلنا چاہیئے.
بے وفائی کے ستم تم کو سمجھ آ جاتے
کاش تم جیسا اگر ہوتا تم تمہارا کوئی
سید ناصر آغا

12/10/2021

ہمارے ہاں لوکل فٹ بال میں کئی طرح کے مائنڈ سیٹ پاۓ جاتے ہیں،ایک تو وه جو جنون کی حد تک کھیلتے ہیں اور انہیں صرف فٹ بال کھیلنے اور اچھا پلیئر بننے سے ہی غرض ہوتی ہے، دوسرے وه جو خود اتنا اچھا کھیل تو نہیں سکتے لیکن فٹ بال سے ان کی محبت کی وجہ سے اپنی زندگی کا بہت قیمتی حصہ فٹ بل اور اپنی ٹیم کے فروغ کے لیے وقف کرتے ہیں،تیسرے قابل رحم اور قابل ترس لوگ جو نا خود کھیل سکتے ہیں اور نا کسی کو کھیلتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں لیکن پھر بھی وه فٹ بالر ہی کہلاتے ہی،ان کا مقصد پلیئر بننا نہیں بلکے اپنے ناپسندیدہ پلیئرز کے خلاف سازشیں کرنا ہوتا ہے،انہی چند لوگوں کی وجہ سے ٹیمز ٹوٹتی بلکے ایک عرصے کے یارانے ختم جاتے ہیں، چغل خوری، غیبت اور بہتان لگانے میں آلراؤنڈ پرفارمنس دیتے ہیں،موقع دیکھتے ہی چوکا مارنے میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔۔
اقسام اور بھی ہیں لیکن یہ تحریر تیسری قسم والوں کے لیے خاص تھی،باقی پر بھی کبھی بات کریں گے
عزت ذلت صرف اللّه پاک کے ہاتھ میں ہے، انسان جتنے بھی ہاتھ پیر مار لے، لاکھ سازشیں کر لے کے فلاں کو بدنام کریں گے، فلاں کی فٹ بال بند کروایں گے، ہوتا وہی ہے جو منظور خدا ہوتا ہے
اسی لیے فٹ بال کا جواب فٹ بال سے دینا سیکھں، میدان میں مقابلہ کرنا سیکھیں
وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ
قرآن پاک کی سورہ ال عمران کی آیت نمبر 26 میں ارشاد باری ھے کہ”
آپ کہہ دیجئے اے اللہ! اے تمام جہان کے مالک! تو جسے چاہے بادشاہی دے اور جس سے چاہے سلطنت چھین لے اور تو جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے، تیرے ہی ہاتھ میں سب بھلائیاں ہیں ،بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے۔”

عزت اور ذلت دونوں ہی اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے۔اللہ چاہے فقیر کو غنی کردے یا غنی کو فقیر کر دے
اور دن تو بدلتے ہی رہتے ہیں۔
Football

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Quetta