10/02/2026
From Hustle to Glory 🥊
The sweat. The struggle. The grind. Every moment in the ring is earned. NBC 2026 is where relentless effort transforms into glory, and fighters become champions.
https://lxgevents.com/nbc2026/
https://www.youtube.com/
NBC2026 | Boxing | Athlete | Olympics | Champions | LXG Events | Sports | PBF | Corporate | Brands | Sports Gear | Pakistan | Karachi | Hyderabad | Fighters |
10/02/2026
کوئٹہ ڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، باکسرز صوبائی چیمپئن شپ کیلئے منتخب کر لئے گئے
نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت صوبائی چیمپئن شپ کا 15 فروری سے کوئٹہ میں آغاز ہوگا
کوئٹہ 10 فروری 2026 (رپورٹ مہک شاہد) پاکستان آرمی کے تعاون سے اور بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت کوئٹہ ڈویژن سے کھلاڑیوں کا صوبائی چیمپئن شپ کیلئے انتخاب کرلیا گیا، ایوب سپورٹس کمپليکس کے مارشل آرٹس جمنازیم میں دو روزہ کوئٹہ ڈویژن چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا، دوسرے اور آخری روز فائنل مقابلوں میں نوجوان باکسرز کے درمیان سخت اور دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے، جہاں کھلاڑیوں نے بھرپور مہارت کا مظاہرہ کیا، چیمپئن شپ میں انڈر 17، انڈر 19 اور انڈر 22 کی کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 13، 13 میل اور فیمیل باکسرز کو صوبائی باکسنگ چیمپئن شپ کیلئے منتخب کر لیا گیا، چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیر محمد ترین اور بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی صادق خان اچکزئی تھے ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوئٹہ محیب اللہ کاکڑ، بلوچستان فینسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حاجی قاسم، بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری فیض اللہ خان، جج ریفری کونسل کے چیئرمین بشیر خان اچکزئی، سپورٹس آفیسر دُکی ناصر خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالقادر ناصر، محکمہ کھیل کے کوچ منصور درانی، آصف کاکڑ، گل حسن اچکزئی، بصیر بابر، فیض الدین کاکڑ، سکندر احمد، ڈیوڈ راجپوت، محمد عثمان و دیگر موجود تھے آخر میں اختتامی تقریب میں کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے جبکہ باکسرز کو باکسنگ کِٹ اور گلوز بھی فراہم کیے گئے، کوئٹہ ڈویژن کے مقابلوں کی تکمیل کے بعد اب صوبائی باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں تمام ڈویژنز سے منتخب میل اور فیمیل باکسرز حصہ لیں گے۔ کوئٹہ ڈویژن سے پہلے دیگر ڈویژنز میں باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا، کوٸٹہ، ہزارہ کمیونٹی، پشین، چمن، ژوب، سبی اور مکران ڈویژن سے کامیاب باکسرز صوبائی چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے، صوبائی چیمپئن شپ کوئٹہ میں 15 فروری سے شروع ہوگی، صوبائی چیمپئن شپ میں کامیاب ہونے والی دو ٹیمیں قومی باکسنگ چیمپئن شپ میں بلوچستان کی نمائندگی کریں گی۔
09/02/2026
نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت کوئٹہ ڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد
کوئٹہ 9 فروری 2026 (رپورٹ مہک شاہد) بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام اور پاکستان آرمی کے تعاون سے نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت کوئٹہ ڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیر محمد ترین اور بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی صادق خان اچکزئی تھے جنہوں نے فیتہ کاٹ کر چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری فیض اللہ خان، جج ریفری کونسل کے چیئرمین بشیر خان اچکزئی و دیگر سمیت کھلاڑیوں نے شرکت کی، مہمان خصوصی شیر محمد ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں باکسنگ سمیت دیگر کھیلوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، جسے سامنے لانے کے لیے ایسے ایونٹس کا انعقاد خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام نوجوانوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر صادق اچکزئی نے کہا کہ پاکستان آرمی کے مشکور ہیں جن کے خصوصی تعاون سے باکسنگ کے فروغ کیلٸے اور ٹیلنٹ کو آگے لانے کیلئے ملک بھر میں اقدامات کٸے جا رہے ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دیگر ڈویژنز میں باکسنگ چیمپئن شپ مکمل ہوچکی ہے جبکہ کوئٹہ ڈویژن آخری مرحلہ ہے۔ جس کے بعد کوئٹہ میں صوبائی باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں کوٸٹہ، ہزارہ کمیونٹی، پشین، چمن، ژوب، سبی اور مکران ڈویژن سے کامیاب باکسرز شرکت کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی چیمپئن شپ میں کامیاب ہونے والی ٹیم اور نمایاں باکسرز قومی باکسنگ چیمپئن شپ میں بلوچستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے کسی صوبے میں باکسنگ کا اتنا ٹیلنٹ موجود نہیں جتنا ہمارے صوبے میں موجود ہے تمام ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں میں زیادہ تر باکسرز کا تعلق بلوچستان سے ہے، محکمہ کھیل نے ہمیشہ بھرپور سپورٹ کیا ہماری گزارش ہوگی حکومت سے کہ وہ باکسنگ رنگ فراہم کر دیں تاکہ ہمارے کھلاڑی بہتر انداز میں ٹریننگ کرسکیں۔ اس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد نوجوان باکسرز کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انہیں قومی سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ چیمپئن شپ میں انڈر 17، انڈر 19 اور انڈر 22 کی کیٹیگریز میں باکسرز کے درمیان مقابلے کھیلے جا رہے ہے جبکہ خواتین کھلاڑیوں نے بھی چیمپئن شپ میں حصہ لیا ہے۔