یاره ستا راغورځیدل اسانه نه وو
زړه دی مات وو ځکه مات سوی پروا نسته
United
SHAHEED Usman United
شھیدعثمان یونائیٹڈ کوئٹہ ڈیپارٹ
Warm-Up
ShaheedUsman United Quetta
کارغہ نہ یم دہ بازانو د ټبر یم
که پرهر پرهر وم هم به درته غر یم
نقیب اتل ته روغ صحت غواړو
Thats call hard Luck 💔💔
Shaheed Usman United Fc Quetta
26/07/2026
آج کے انتہائی اہم مقابلے پر چند الفاظ
یہی کھیل کا اصل حسن ہے کہ اتنے بڑے اور پُرجوش ہجوم کے سامنے جیت کر خوشی منائی جائے، اور یہی کھیل کی خوبصورتی ہے کہ اسی بھرے ہوئے میدان میں شکست کو بھی بڑے حوصلے اور برداشت کے ساتھ قبول کیا جائے۔
یقیناً گولڈ کپ کے بعد شائقین میں جو مایوسی پیدا ہوگئی تھی، آج کے اس شاندار مقابلے نے کافی حد تک اس احساس کو ختم کر دیا۔ یہ ثابت ہوگیا کہ فٹبال میں صرف گولڈ کپ ہی اہم نہیں ہوتا، بلکہ اگر دو مضبوط ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ بہترین ماحول میں کھیلا جائے تو وہ کسی بڑے فائنل سے کم نہیں ہوتا۔
ایسے مقابلوں کے انعقاد کے لیے مخلص اور کھیل سے محبت کرنے والے لوگوں کا ہونا ضروری ہے۔ آج کے اس خوبصورت ایونٹ کا اصل کریڈٹ محمد علی مدلا کو جاتا ہے، جنہوں نے بروقت ایک بہترین سیریز کا انعقاد کرکے شائقین کو یادگار لمحے فراہم کیے۔
شہید عثمان یونائیٹڈ کے قیام کے بعد مسلم چمن کے ساتھ یہ دوسرا مقابلہ تھا۔ پہلا میچ برابر رہا جبکہ آج مسلم چمن کامیاب رہا۔ دونوں میچوں میں کسی قسم کی مصلحت یا فکسنگ نہیں تھی۔ دونوں ٹیموں نے اپنی اپنی جیت کے لیے بھرپور محنت اور جذبے کے ساتھ کھیل پیش کیا۔ یہی صحت مند مقابلہ مستقبل میں مزید دلچسپ ہوگا، کیونکہ ہر ٹیم چاہے گی کہ اپنی برتری برقرار رکھے۔
شائقین کا کام کھیل سے لطف اندوز ہونا ہے، نفرت کو فروغ دینا نہیں۔ گالی گلوچ اور تلخ رویوں کا دور گزر چکا، اب وقت اسپورٹس مین اسپرٹ، احترام اور مثبت سوچ کا ہے۔
ایک وقت تھا جب افغان چمن اور مسلم چمن کا مقابلہ ہی سب سے زیادہ سنسنی خیز سمجھا جاتا تھا، مگر اب اس روایت میں ایک اور مضبوط ٹیم کا اضافہ ہوچکا ہے۔ یہ فٹبال اور شائقین دونوں کے لیے خوش آئند بات ہے، کیونکہ مضبوط حریف ہی کھیل کو مزید خوبصورت بناتے ہیں۔
آج اگر چمن کا گراؤنڈ مسلم چمن کے شائقین سے بھرا ہوا تھا تو اس میں شہید عثمان یونائیٹڈ کے شائقین کا بھی بھرپور حصہ تھا۔ ہر ٹیم کی ذمہ داری ہے کہ اپنے شائقین کو منفی تبصروں، گالی گلوچ اور غیر ضروری اشتعال سے روکے، کیونکہ اسی سے کھیل کا حسن دوبالا ہوگا۔
ایک بات قابلِ غور ضرور ہے کہ افغان چمن کے شائقین مجموعی طور پر کافی مثبت سوچ رکھتے ہیں، جبکہ مسلم چمن کے بعض شائقین میں منفی رجحان زیادہ دکھائی دیتا ہے۔ امید ہے کہ آئندہ ایسے رویوں سے اجتناب کیا جائے گا تاکہ مقابلے صرف کھیل تک محدود رہیں اور باہمی احترام ہمیشہ قائم رہے۔
آخر میں، مسلم چمن کو شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
ان شاء اللہ، پھر ملاقات ہوگی ایک اور پُرجوش، باوقار اور یادگار مقابلے میں
سیریز کا پہلا میچ مسلم کلب کے نام
مسلم نے انتہائ بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ کو اپنے نام کردیا
2/1
مسلم 2
شھید عثمان 1
اخری لمحات
شھید عثمان 1
مسلم 1
شھید عثمان 1
مسلم 0
اول ہاف ،گول سکور یاسر عرفات
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Address
87600