20/03/2019
Today match 20/3/2019
Hi friends it's a sports page to promote Field Hockey and we welcome our new generation
20/03/2019
Today match 20/3/2019
Coming soon guys be ready for an action
06/05/2018
پریس ریلیز
کوئٹہ 6 مئی : بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے اور 2018-2022 چار سال کے لیے نئی کابینہ منتخب کر دی گئی، نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے تاحیات چیئرمین منتخب ہو گئے، محمد اسماعیل گجر ایسوسی ایشن کے صدر ، رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر رقیہ سعید احمد ہاشمی نائب صدر اور جنرل سیکریٹری امجد پرویز ستی منتخب ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چار سال کی مدت 2018-2022 کے لیے نئی کابینہ منتخب کر لی گئی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فرائض سابقہ ڈی ایس پی چوہدری فرمان علی نے انجام دئیے جبکہ اولمپیئین احسان اللہ شاہ نے ممبر الیکشن کمیشن کے فرائض انجام دئیے، بلوچستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالحئی اور آصف بھی موجود تھے۔ الیکشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں صوبے کے تمام اضلاع سے ہاکی کے عہدیداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اجلاس میں متفقہ طور پر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کو بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کا تاحیات چیئرمین منتخب کیا گیا، محمد اسماعیل گجر صدر، رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر رقیہ سعید احمد ہاشمی نائب صدر منتخب ہوئیں۔ اس موقع پر نومنتخب چیئرمین بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن نوابزادہ حاجی لشکرئی رئیسانی نے ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ہاکی کے فروغ کے لیے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے ساتھ ملکر اسے فروغ دینے میں مدد کی، انہوں نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے مگر نہایت افسوس کی بات ہے کہ یہ کھیل زوال پذیر ہے اسے اس کا کھویا ہوا مقام دوبارہ دلانے کے لیے ہم سب کو ملکر کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے چار سال قبل ایسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے ہاکی گرا¶نڈ کا دورہ کیا تھا تو انہیں یہ دیکھ کر نہایت افسوس ہوا تھا کہ ہاکی گرا¶نڈ ویران اور کھنڈر کی صورت پیش کر رہا ہے، یہ ہاکی ایسوسی ایشن کا عہدیداروں کی کاوشوں اور محنت کا نتیجہ ہے کہ آج یہ گرا¶نڈ کھلاڑیوں سے بھرا ہوا ہے اور یہاں کھیلوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں، انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی اور سیکریٹری کھیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون اور بھرپور معاونت سے آج ہاکی گرا¶نڈ کا سب سے بڑا مسئلہ جو کہ پانی کا تھا اور ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی کی جانب سے ہاکی گرا¶نڈ کے لیے ٹیوب ویل نصب کیا گیااور پانی کا مسئلہ حل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت بے شمار ٹورنامنٹس اور ایونٹس منعقد کرائے ، بلوچستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ملنے والی مالی امداد نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے چار سال قبل قومی کھیلوں میں بلوچستان ہاکی ٹیم درجنوں گول کھا کر آتی تھی اور ہماری پوزیشن آخری ہوتی تھی لیکن مجھے یہ بات بتاتے ہوئے نہایت خوشی محسوس ہو رہی ہے اس سال بلوچستان نے بین الصوبائی گیمز میں برا¶نز میڈل حاصل کیا جس سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ صوبے میں ہاکی کے کھیل کو کتنا فروغ ملا ہے، انہوں نے کہاکہ ہم اپنی نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لیے کھیلوں کی جانب بھرپور توجہ دے رہے ہیں تاکہ یہ نوجوان منفی سرگرمیوں سے دور رہ کر کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں اور اپنے صوبے اور ملک کا نام روشن کریں ۔ انہوں نے تاحیات چیئرمین منتخب کرنے پر تمام شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر رقیہ سعید احمد ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن نے صوبے میں ہاکی کے فروغ کے لیے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے بلوچستان سپورٹس بور ڈ کو ہدایت کی کہ ہاکی سے متعلق درپیش مسائل اور ان کے حل کے علاوہ فنڈز کی فراہمی سے متعلق تجاویز انہیں پیش کی جائیں تاکہ وہ ان مسائل کے حل اور فنڈز کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت سے بات کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور ہاکی کے فروغ کے لیے تجاویز اور ان پر عملدرآمد ان کی اولین ترجیحات میں شامل رہے گا۔ اس موقع پر نومنتخب صدر بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن محمد اسماعیل گجر نے ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کرنے پر تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ قبل ازیں سیکریٹری جنرل امجد پرویز ستی نے ہاکی سے متعلق کھیل کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور اجلاس میں شرکت پر تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں الیکشن کمشنر سابقہ ڈی ایس پی چوہدری فرمان علی نے باقاعدہ طور پر بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کا اعلان کیا، علاوہ ازیں صوبے کے دیگر اضلاع کی ایسوسی ایشن کے بھی انتخابات مکمل ہوئے، بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ میں نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی تاحیات چیئرمین، محمد اسماعیل گجر صدر، ڈاکٹر رقیہ سعید احمد ہاشمی نائب صدر(صدر خواتین ونگ)، عبدالغفار مینگل ، محمد اشرف بنگلزئی، سید امین نائب صدور، امجد پرویز ستی جنرل سیکریٹری ، معروف الحسن ایسوسی ایٹ سیکریٹری،محمد ادریس ، حاجی ذوالفقار ، عبدالمنان لانگو ، معظم جمالی (نصیر آباد) جوائنٹ سیکریٹری، کامران صابر فنانس سیکریٹری ، ولی الرحمان انفارمیشن سیکریٹری، جبکہ ڈاکٹر شگفتہ اقبال، محمد حسین ٹکری(مکران ڈویژن)، عادل ، محمد شبیر، مسسز عارفہ رمضان، مسسز ذولیخہ کلیم، یاسر لودھی اور رحمان شاہ ممبران ایگزیکٹو باڈی منتخب ہوئی۔ اس کے علاوہ کوئٹہ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے بھی انتخابات منعقد ہوئے جس میں چیئرمین اسلم کرد، صدر محمد یاسر فہیم، ڈاکڑ شگفتہ اقبال ، عبدالولی ، محمد اکبر اور مسسز ثمینہ سلیم اور عامر ظفر نائب صدور، بلال علی جنرل سیکریٹری، مسسز نادرا ضمیر ایسوسی ایٹ سیکریٹری، مس سحر، سیف علی اور مسسز رشیدہ جوائنٹ سیکریٹری، عبدالرحمان آغا انفارمیشن سیکریٹری، جبکہ حاجی ذوالفقار راجہ، امجد پرویز ستی، محمد منیر، تاحیبہ طلحہ ، عبدالمنان، ولی الرحمان، خرم اور مظہر علی ممبران ایگزیکٹو باڈی منتخب ہوئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
18/04/2018
Hazara Pioneer Hockey Club