18/06/2025
نوشکی: ٹرانسپورٹر مافیا کے راج کا خاتمہ ناگزیر، عوام الحکمت سروس کا بھرپور ساتھ دیں، مسلم لیگ ن کے رہنما سید محمد شیرانی
نوشکی
مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما سید محمد شیرانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں الحکمت مورز کورین ڈرائیو سروس کی نوشکی تو کویٹہ سروس کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہیں
18/06/2025
نوشکی ٹرانسپورٹرز کا نئے بس کمپنی کے خلاف پریس کانفرنس
کل بروز جمعرات بطور احتجاج ٹرانسپورٹ کھڑی کرینگے کوئی ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی عوام زحمت سے بچنے کے لیے احتیاط کریں
نوشکی ضلعی انتظامیہ علاقے کے مفاد اور کسی تصادم سے بچنے کے لیے غیر جانبدار رہتے ہوئے الحکمت نامی کمپنی کو روکے
نوشکی بازار میں بڑی گاڈیوں کو آنے کی اجازت نہیں لیکن حکمت نامی کمپنی کو مین بازار میں دفتر کھولنے کی چھوٹ دے کر قانون کی خلاف ورزی کیا جا رہا ہے
بس اڈے سے ویگن اور مسافر بس آر ٹی اے کے ٹائم ٹیبل کے مطابق چلتے ہیں بعض اوقات مسافروں کی کمی کے باوجود بھی ٹرانسپورٹ چلتی ہیں اور ٹرانسپورٹرز نقصان برداشت کرتے ہیں
الحکمت کوچ کے پرانے گاڈیاں ہیں جو مسافروں کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے پہلے بھی اپنی ناقص سروس کی وجہ سے تفتان روٹ پر ناکام ہو چکی ہے اب نوشکی کے ٹرانسپورٹ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے
پریس کانفرنس میں سردار نوراحمد مینگل ، حاجی سردار محمد ، شیخ شکیل احمد مینگل کریم بخش مینگل نعیم جمالدینی حاجی اورنگزیب مینگل ثناءاللہ ، عمران مینگل طارق مینگل عزیز احمد سرپرہ علی دوست گرگناڈی محمد اشرف مینگل وقار مینگل و دیگر کا پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب
18/06/2025
*نوشکی عوام کے لیے خوشخبری*
*الحکمت ڈایو سروس کا افتتاح کل 19جون کو ہوگا*
نوشکی کوئٹہ روٹ پر جدید اور آرام دہ سروس الحکمت موورز اور بلوچ برادرز کورین سروس کا باقاعدہ افتتاح کل 19 کو صبح 11 بجے دولت آباد نزد لیویز تھانہ ہوگا
نوشکی کے عوام کے لیے جدید اور آرام دہ سفر کی سہولت کی فراہمی پر عوامی حلقوں کا خیر مقدم ۔
12/01/2025
نوشکی ۔ نیشنل پارٹی کی ڈسٹرکٹ کونسل تحصیل کونسل کا اجلاس زیر صدارت ڈسٹرکٹ صدر رب نواز شاہ منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خاص نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سردار آصف شیر جمالدینی تھے اجلاس میں نیشنل پارٹی کے ڈسٹرکٹ اور تحصیل کونسل کے ممبران نے شرکت کی اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اجلاس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سردار آصف شیر جمالدینی سابقہ صوبائی جنرل سیکریٹری خیر بخش بلوچ رخشان ریجنل سیکرٹری فاروق بلوچ ڈسٹرکٹ صدر رب نواز شاہ جنرل سیکریٹری بیبرگ بلوچ یوتھ سیکرٹری سیکرٹری آغا داؤد شاہ لیبر سیکرٹری رازق زہری سینیئر رہنما مجیب بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں نیشنل پارٹی بحیثیت قومی پارٹی پارلیمان اور باہر ایک قومی جماعت کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے اسوقت ملک میں افراتفری کی ماحول ہے کیونکہ موجودہ حکومت مرکزی یا صوبائی ہو دونوں فارم سینتالیس کی پیداوار ہے جس سے عوام میں ایک مایوسی پھیل چکی ہے کیونکہ عوام نے ووٹ اپنے من پسند امیدوار کو دیا لیکن عوامی خواہشات کے برعکس یہاں فارم سینتالیس کو متعارف کرکے کسی کو عوام پر مسلط کیا گیا ہے جس سے عوام اور خصوصاً بلوچستان کے لوگ پارلیمانی سیاست سے بیزاری کا اظہار کررہے ہیں خصوصاً نیشنل پارٹی کے امیدوارں کی جیت کو ہار میں تبدیل کیا گیا اور نیشنل پارٹی کے جیتی ہوئی سیٹوں پر ان کرپٹ اسمگلر مافیاں کے لوگوں کو لایا گیا جن کا عوامی مفادات سے کوئی تعلق ہی نہیں کیونکہ نیشنل پارٹی ایک جمہوری اور ترقی پسند جماعت ہے اس لیے نیشنل پارٹی اور دوسرے قوم پرست جماعتوں کو دیوار سے لگایا کیونکہ حقیقی معنوں میں یہی پارٹیاں بلوچستان محکوم اقوام کی حقوق جدوجہد کررہے ہیں بلکہ ہمارے اکابرین نے قومی جدوجہد کیلئے قربانیاں دئیے لیکن آج ملک اور خصوصاً بلوچستان جس صورتحال سے دو چار ہے یہ ان ہی مقتدر قوتوں کی کارستانیاں ہے کہ جس سے بلوچستان آتش فشاں کی لپیٹ میں ہے گزشتہ ستر سالوں سے بلوچستان کو ایک کالونی کے طور استعمال کیا جارہا ہے جس سے یہاں کی عوام میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے لیکن ان کا مداوا کوئی نہیں کررہا بلکہ مذید عوامی خواہشات کو طاقت کے زریعے دبایا جارہا ہے حالانکہ طاقت کسی مسلے کا حل نہیں ہے اور طاقت سے حالات مزید خراب ہونگے جس کیلئے موجودہ مرکزی اور صوبائی حکومت کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا
اس موقع پر موجودہ ڈسٹرکٹ اور تحصیل کابینہ کی مدت پورا ہونے پر ڈسٹرکٹ صدر رب نواز شاہ دونوں کابینہ کو تحلیل کی اور نئے ڈسٹرکٹ اور تحصیل کابینہ کی تشکیل کیلئے الیکشن کمیشن کمیٹی تشکیل دی جس کیلئے الیکشن کمیشن کے چیرمین رب نواز شاہ ممبران سردار آصف شیر جمالدینی حاجی حمید اللہ جمالدینی حاجی نعیم جان بادینی کی سربراہی کونسلز کے ممبران نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے جس سے نیشنل پارٹی نوشکی کی ڈسٹرکٹ اور تحصیل کابینہ کا عمل میں لایا گیا
ڈسٹرکٹ صدر فاروق بلوچ
جنرل سیکریٹری رمضان محمد حسنی
نائب صدر مجیب بلوچ
ڈپٹی جنرل سیکرٹری جمیل احمد بادینی
سوشل میڈیا سیکرٹری سنگت قادر بلوچ
انفارمیشن سیکرٹری رازق زہری
لیبر سیکرٹری جمیل احمد بلوچ
رابطہ سیکرٹری فیض امیر بلوچ
فنانس سیکرٹری ٹھیکیدار منظور بلوچ
یوتھ اینڈ اسپورٹس سیکرٹری سلمان بلوچ
خواتین سیکرٹری کرن تارا چند
تحصیل کابینہ
تحصیل صدر بہاول خان بلوچ
جنرل سیکرٹری قیصر بلوچ
نائب صدر لشکر خان
ڈپٹی جنرل سیکرٹری نثار احمد بلوچ
رابطہ سیکرٹری صدام حسین
پریس سیکرٹری عزیز اللہ بلوچ
فنانس سیکرٹری عبد الباسط
منتخب ہوگئے
11/01/2025
*نوشکل کی سرزمین پر کل بروز اتوار مدرسہ رحمانیہ تجویدالقرآن کلی قادر آباد میں حضرت مولانا خلیل اللہ شہاب صاحب کا خصوصی خطاب ہوگا انشاءاللہ نوشکل کی تمام مسلمانوں اور دوستوں سے بھر پور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے*
11/01/2025
نوشکی: قاضی آباد وارڈ نمبر 3 محمد جان محلہ کے مکین دو ماہ سے بجلی سے محروم، ٹرانسفارمر کی بار بار خرابی
نوشکی کے قاضی آباد وارڈ نمبر 3 محمد جان محلہ کے مکین دو ماہ سے بجلی کی عدم فراہمی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ محلے کے رہائشیوں داؤد محمد شہی، حاجی امین محمد شہی، حاجی حفیظ بادینی ، حاجی انور عادل و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ محلے کا ٹرانسفارمر تیسری بار خراب ہوچکا ہے، اور واپڈا نے جو متبادل ٹرانسفارمر فراہم کیا تھا وہ بھی ناکارہ ثابت ہوا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ واپڈا ہمارا پرانا ٹرانسفارمر واپس کرے جو بہتر کارکردگی کا حامل تھا، کہ موجودہ ٹرانسفارمر بار بار جل جاتا ہے، جس کے باعث محلہ مکینوں کو بار بار چندہ اکٹھا کرکے مرمت کروانی پڑتی ہے، لیکن مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے۔
انہوں نے کہا وارڈ کونسلر عزیر احمد بادینی عوامی مسائل کے حل کے لیے غیر سنجیدہ ہیں، عزیر بادینی عوام سے ووٹ لینے کے بعد انہیں یکسر نظر انداز کردیا ہے اور محلے کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے ہیں، جبکہ اپنے گھر کے لیے دو سو اضافی ٹرانسفارمر رکھا ہیں وارڈ کا ٹرانسفارمر کے مسئلہ کو حل نہیں کرتے ہیں۔
ایم پی اے اور ایم این اے کو بھی ہمارے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ بار بار شکایات کے باوجود نہ تو واپڈا نے کوئی اقدام اٹھایا اور نہ ہی عوامی نمائندوں نے توجہ دی۔
محلے کے مکینوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ محمد جان محلہ کے لیے فوری طور پر ایک نیا اور معیاری ٹرانسفارمر فراہم کیا جائے تاکہ بجلی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوسکے اور مکین مزید اذیت سے بچ سکیں۔
11/01/2025
نوشکی۔
اسلام و علیکم دوستوں محمد ایوب کلی صاحبزادہ کا کینسر کا مریض انتہائی تکلیف کی حالت میں سیول اسپتال میں پڑا ہوا ھے اب اس سے بات ہوا کہہ رہا ھے کہ 3 دن سے ایک گھونٹ پانی بھی میرے گلے سے اندر نہیں گیاھے گلہ بند ھے ایسے بے چار مریضوں کی خدمت ۔ان کی حوصلہ افزائی اور خیا ل داری ہم سب کی ذمہ داری ھے کوشش کریں جتنا بھی ہو سکیں اس کے ساتھ تعاون کریں جزاک اللہ۔رابطہ نمبر03480127017۔
27/12/2024
افسوسناک خبر
نوشکی ۔ محمد اسلم بڑیچ کے جوانسال فرزند محمد فہیم بڑیچ انتقال کرگئے ۔ وہ محمد نعیم بڑیچ اور عجب گل کے بھائی اور مرحوم نور محمد بڑیچ کے داماد اور آغا بڑیچ ، عبد الشکور بڑیچ کے چچا زاد تھے نماز جنازہ اور تدفین جمعہ نماز کے بعد کلی غریب آباد قبرستان میں جبکہ فاتحہ خوانی جامع مسجد شمس میں ہوگی ۔
26/12/2024
نوشکی۔۔ڈیری ایسوسیشن کے صدر حاجی ادریس محمد حسنی جنرل سیکٹری حاجی شیردل خان مرہی نور احمد مینگل ملاشریف جان ماسٹر ثناء اللہ اور ابوبکر نے اپنے بیان میں کہا کہ نوشکی لاہیواسٹاک ہسپتال ہمارے ساتھ کوہی تعاون کر رہا ہمارے جانوروں کو مختلف بیماریوں نے لپیٹ میں لیا ہے جو کہ E.T.V...FmP کے نام سے ہے لیکن نوشکی میں کوہی ویکسین موجود نہیں محکمہ لاہیواسٹاک نہ ہمارے مویشیوں کے لیے ویکسین دے رہی ہے نہ ہمیں دواہی دی جارہی ہے محکمہ لاہیواسٹاک نے ہمیں نظر انداز کیا ہے اس سلسلے میں جب بھئ محکمہ کے افیسران سے بات کی محکمہ کی جانب سے ہمیں ادویات کی قلت کا کہا گیا مختلف ہیلی بہانوں سے مالداروں کو تسلی دی جاتی ہے لیکن عملی طور پر محکمہ لاہیواسٹاک کی کاکردگی صفر ہے نوشکی ڈیری فارم ایسوسیشن چیف سیکٹری بلوچستان سیکٹری لاہیواسٹاک ڈی سی نوشکی سے اپیل کرتے ہے کہ ڈیری فارم کے شعبے کے لیے ادویات و دیگر فنڈز مہیا کی جاہے ڈیری فارم کا شعبہ زبوحالی کا شکار ہے غریب فارمرز اس شدید مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے انہوں نے کہاکہ حیوانات ہسپتال میں ہمارے جانوروں کو ادویات نہیں مل رہا ہے، ویکسین اور اسپرے کے لئے ڈیری فارم یونین سے رابطے میں رہے تاکہ بنیادی مسائل حل ہوسکیں ۔ انہوں نے کہاکہ ڈیری فارم یونین نوشکی ہر سطح پر ڈیری سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھرپور نمائندگی کریگی ، اور ہر فورم پر انکے حق وحقوق کے لیے آواز بلند کریگی حالہ حکام ادویات نہ ملنے کا نوٹس لیں