19/04/2026
کوئٹہ: گولڈن برادرز سیکرٹری اسپورٹس دورہ بلوچ چیلنج کراٹے چیمپئن شپ 2026 کا شاندار آغاز ، فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم
کوئٹہ (اسپورٹس رپورٹر) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گولڈن برادرز سیکرٹری اسپورٹس دورہ بلوچ چیلنج کراٹے چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ شاندار آغاز۔ چیمپئن شپ میں صوبے بھر سے تعلق رکھنے والے درجنوں نوجوان کراٹے کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری اسپورٹس بلوچستان جناب دورہ بلوچ تھے، جبکہ ڈائریکٹر پاکستان اسپورٹس بورڈ جناب عمران یوسف، صدر بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن محترمہ اختر اور دیگر اہم شخصیات، کوچز، ریفریز اور کھیلوں سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی۔
اختتامی تقریب کے دوران مختلف کیٹیگریز میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو گولڈ، سلور اور برونز میڈلز پہنائے گئے۔ اس موقع پر معزز مہمانوں میں یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔
اپنے خطاب میں مہمانِ خصوصی دورہ بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کو ایسے پلیٹ فارم مہیا کیے جائیں جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر منوا سکیں۔ انہوں نے منتظمین گولڈن برادرز اور سیکرٹری اسپورٹس کی کاوشوں کو سراہا۔
ڈائریکٹر پی ایس بی عمران یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے فروغ کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ محترمہ اختر نے کہا کہ بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن تعلیمی اداروں میں مارشل آرٹس کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر کھلاڑیوں، کوچز اور شائقین نے خوشی کا اظہار کیا اور مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کے تسلسل کی امید ظاہر کی۔
13/04/2026
بڑیچ واریئرز اسپورٹس اکیڈمی کی چیئرپرسن فاطمہ خان اور مینیجر ارباز خان کی ایس بی کے یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق سے ملاقات
بڑیچ واریئرز اسپورٹس اکیڈمی کی چیئرپرسن فاطمہ خان اور مینیجر ارباز خان نے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق سے انٹر یونیورسٹی ویمن فٹسال چیمپئن شپ کے حوالے سے ملاقات کی۔
ملاقات میں خواتین کھلاڑیوں کی شرکت، ٹورنامنٹ کی تیاریوں، اور بلوچستان میں ویمن فٹسال کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ فاطمہ خان نے خواتین کے لیے کھیلوں کے مزید مواقع پیدا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ ارباز خان نے اکیڈمی کی جانب سے تکنیکی معاونت اور ٹیم کی ٹریننگ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے بڑیچ واریئرز اسپورٹس اکیڈمی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خواتین کھیلوں کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔
12/04/2026
*اے کے باکسنگ اکیڈمی کے ابھرتے ہوئے باکسرز نے “باکسنگ فائٹ نائٹ” میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے*
اے کے باکسنگ اکیڈمی کے نوجوان اور باصلاحیت باکسرز نے پاکستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام “باکسنگ فائٹ نائٹ” میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات حاصل کیں۔
اکیڈمی کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں نے رنگ میں مہارت، جذبے اور ہمت کا بھرپور مظاہرہ کیا اور اپنے حریفوں کو شکست دے کر چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا۔ فاتح باکسرز کو 10 ہزار روپے نقد انعام، اعزازی سرٹیفکیٹس اور پروفیشنل باکسنگ گلوز سے نوازا گیا۔
اے کے باکسنگ اکیڈمی کے کوچز کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی کھلاڑیوں کی مسلسل محنت، نظم و ضبط اور اکیڈمی میں ملنے والی پروفیشنل ٹریننگ کا نتیجہ ہے۔ ان کا مقصد پاکستان کے لیے مزید عالمی سطح کے باکسرز تیار کرنا ہے۔
11/04/2026
علی احمد باکسر نے پروفیشنل باکسنگ فائٹ نائٹ حریف باکسر کو ناک آؤٹ کرکے اپنے نام کیا۔
اس شاندار کامیابی پر علی احمد باکسر اور قابل محترم استاد آصف مراد شاہ داد کے مستحق ہیں جو کہ ہدہ باکسنگ اکیڈمی کے ہونہار باکسرز میں ان کا شمار ہوتا ہے۔
10/04/2026
ٹیلنٹ ہنٹ نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کامیابی سے اختتام پزیر ہوا، سید حفیظ آغا
پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام اور پاکستان آرمی کے بھرپور تعاون سے سندھ کے شہر حیدرآباد میں نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ یہ ایونٹ نہ صرف اعلیٰ معیار کی کھیلوں کی سرگرمیوں کا مظہر رہا بلکہ اس نے ملک بھر کے باصلاحیت مرد اور خواتین باکسرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع فراہم کیا۔
چیمپئن شپ کے دوران شاندار مقابلے دیکھنے میں آئے، جن میں سندھ نے پہلی پنجاب نے دوسری جبکہ بلوچستان نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ تاہم دلچسپ اور قابل ذکر امر یہ رہا کہ مجموعی میڈلز کے تعداد کے لحاظ بلوچستان باکسنگ ٹیمز سب آگے رہی، جس میں بلوچستان ایگلز نے مجموعی طور پر تین گولڈ۔چار سلور۔آٹھ بروانز پندرہ( 15) جبکہ بلوچستان بولز نے تین گولڈ۔ایک سلور۔اور نو بروانز میڈلز ا تیرہ (13)میڈلز دونوں ٹیمز کے میڈلز کا تعداد (28)میڈلز اپنے نام کئے، اور جبکہ دیگر صوبوں نے گیارہ ،گیارہ میڈلز حاصل کئے ۔
باکسرز کی بہترین کارکردگی، اور آرگنائزر، جنرل سکریٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن میجر عرفان کے نظم و ضبط اور کھیل کے معیار نے اس ایونٹ کو ایک بین الاقوامی معیار کے ٹورنامنٹ کا درجہ دیا۔
اس کامیاب انعقاد پر پاکستان آرمی کے تعاون کو خصوصی طور پر سراہا جاتا ہے، جن کی معاونت کے بغیر اس بڑے ایونٹ کا انعقاد ممکن نہ تھا۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن بھی خراجِ تحسین کی مستحق ہے، جس نے پیشہ ورانہ انداز میں اس چیمپئن شپ کو منظم کیا اور قومی سطح پر باکسنگ کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔
ہم پاکستان باکسنگ فیڈریشن سے امید کرتے ہیں کہ اس طرح کے ایونٹس مستقبل میں بھی جاری اور پیش کرے اور پاکستان کے نوجوان باکسرز عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے۔ ایونٹ میں بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایسن کے صدر صادق خان اچکزئی، صدر سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن اصغر بلوچ ،سید حفیظ آغا اور دیگر نے خصوصی شرکت کیا ۔اخر میں ٹیلنٹ ہنٹ باکسنگ چیمپئن شپ کے فاتح باکسرز اور ٹیمز کو مہمان خصوصی میجر جنرل یحییٰ سلمان گوندل ، پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) ناصر اعجاز تونگ اور جنرل سکرٹیری میجر عرفان نے انعامات تقسیم کئے۔
10/04/2026
بلوچستان پولیس سپورٹس بورڈ کے نیشنل گیمز میڈلیسٹ کو ایڈیشنل آئی جی ایڈمن / ڈائریکٹر سپورٹس جاوید علی مہر صاحب (CC-I) بیسٹ ایوارڈ دے رہے ہیں۔اور اس موقع پربلوچستان پولیس سپورٹس بورڈ انچاج سردار رحیم بھی موجود تھے۔۔۔۔
06/04/2026
بڑیچ واریئرز فٹبال کلب کی صدر مس آسمہ شاہ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر کلب کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی گئی۔
کلب کے عہدیداران مس فاطمہ خان، سمیع اللہ ، ارباز خان، بلال، اور دیگر ممبران نے صدر کی روحانی سفر کی تکمیل پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عظیم سعادت ہے اور اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو یہ بابرکت موقع نصیب فرمائے۔
اس موقع پر کلب کے نمائندگان نے صدر کے لیے مزید کامیابیوں اور صحت و سلامتی کی دعا کی ۔
17/03/2026
Closing Ceremony of Pakistan Day & Ramzan Sports Festival 2026