Balochistan Wushu Association

Call Directions

Balochistan Wushu Association بدلتاھے رنگ اسماں کیسےکیسے

20/10/2026
26th Men and 16th Women WuShu Championships (Senior/Youth /Junior)will start from 4- 8 April 2026. These are the basic  ...
20/10/2026

26th Men and 16th Women WuShu Championships (Senior/Youth /Junior)will start from 4- 8 April 2026. These are the basic trials for 14th South Asian Games. All affiliated units are fully prepared for participation.
Welcome

Malik Iftikhar Ahmed Awan
Founder and Chairman
Pakistan WuShu Federation

شکریہ پاکستان ووشو فیڈریشن انشاء اللہ بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن ووشو کھیل کو فروغ دینے میں اپنی بھرپور محنت جاری رکھے گا
02/10/2026

شکریہ پاکستان ووشو فیڈریشن

انشاء اللہ بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن ووشو کھیل کو فروغ دینے میں اپنی بھرپور محنت جاری رکھے گا

27/09/2026

بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن اور ووشو کھیل سے وابستہ تمام کوچز اور ممبران کو آگا کرنا چاہتے ہیں

25 ستمبر 2026 کو کوئٹہ میں ایک غیر قانونی ٹولے کی جانب سے بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن کے نام پر جعلی انتخابات کا ڈرامہ رچایا گیا
تمام ڈسٹرکٹس سے جعلی نمائیندے بیٹھا یے گئے جنکا ووشو کھیل سے کوئی تعلق نہیں ہے

1 لورالائی کی جانب سے جس شخص کو بیٹھایا گیا ہے اس نے تقریباً 2سال پہلے اپنی کلب بھی بند کر دیا ہے اور ان کا تعلق کسی بھی سپورٹس کے شعبےسے نہی رہا
لورالائی ڈسٹرکٹ ووشو ایسوسی ایشن کے آفیشل باڈی قیصر خان صاحب اور انکے کابینہ ہے

2 ژوب کی جانب سے جس شخص کو بیٹھایا گیا ہے انکا تعلق ووشو کھیل سے نہیں ہے اور نہ ہی انکا تعلق ژوب ڈسٹرکٹ ووشو ایسوسی ایشن سے ہیں
ژوب ڈسٹرکٹ ووشو ایسوسی ایشن کے آفیشل باڈی انور جان آفریدی صاحب اور انکے کابینہ ہے

3 ہرنائی ڈسٹرکٹ میں ووشو کا کوئی سےٹب نہی ہے جس شخص کو ہرنائی کی جانب بیٹھایا گیا ہے وہ کوئٹہ میں رہائش پذیر ہیں یعنی ہرنائی میں کوئی ووشو کلب کا وجود ہی نہی ہے اور ہرنائی ڈسٹرکٹ سے جعلی شخص کو بیٹھایا گیا

4 چاغی سے جس شخص کو بیٹھایا گیا ہے اس شخص نے 3 سال پہلے جو باگسینگ کلب چلارہا تھا وہ بھی بند کردئیے
یعنی چاغی میں ووشو سے ٹب ہی نہیں ہے ایک جعلی شخص کو بیٹھایا گیا

5 سبی کی جانب سے ایسے شخص کو بیٹھایا گیا ہے جس کا ووشو کھیل سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں یعنی سبی ڈسٹرکٹ سے بھی جعلی شخص کو بیٹھایا گیا ہے

6 پشین سے سید واسع آغا کو بیٹھایا گیا ہے جو پشین میں پرائیویٹ سکول چلارہے ہیں میرے لئے سید واسع آغا بہت قابل احترام ہے ووشو کھیل کو چھوڑے ہوئے 20 سال ہو چکے ہیں کاش کوئی ووشو کلب بھی چلا لیتا یعنی یہ لوگ جو پشین ڈسٹرکٹ کا دعوا کرتے ہیں انکے پاس کوئی ووشو کلب کا وجود نہیں ہے
پشین ڈسٹرکٹ ووشو ایسوسی ایشن کے آفیشل باڈی ملک محب آللہ ترین صاحب سید کریم اغا صاحب اور انکے کابینہ ہے

7 نصیر آباد کی جانب سے جعلی شخص کو بیٹھایا گیا ہے کیونکہ نصیر آباد ڈسٹرکٹ میں اختر لہڑی ووشو کو ختم کر کے کک باگسینگ میں ضم ہو چکے ہیں یعنی ڈسٹرکٹ نصیر آباد میں ووشو کا کوئی سےٹب نہیں رہا


اسکے علاوہ بھی دیگر ڈسٹرکٹس کے جانب جعلی بندوں کو بیٹھایا گیا
کسی بھی صوبائی سپورٹس ایسوسی ایشن کا انتخابات اسکے متعلقہ مرکزی سپورٹس فیڈریشن کے نگرانی کے بغیر اس انتخابات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں

بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن کے قانونی اور آئینی انتخابات مورخہ 11 ستمبر 2026 کو پاکستان ووشو فیڈریشن بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن اور بلوچستان سپورٹس بورڈ کے نمائندوں کے زیرِ نگرانی میں مکمل ہوچکے ہیں

جسمیں اسحاق علی چیئرمین۔ محمد افضل سلہری صدر۔ سکندر احمد خان اچکزئی سیکرٹری۔ اور کلیم اللہ خان کاکڑ خزانچی منتخب ہوچکے ہیں

اس غیر قانونی ٹولے نے بھوکلاہٹ میں اکر ووشو کھیل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی کوشش میں مصروف ہیں اور چند معصوم کھلاڑیوں کے مستقبل کو اپنے زاتی مقاصد حاصل کرنے کے لئے قربان کرنے میں تلے ہوئے ہیں

جسکی بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن بھرپور مذمت کرتے ہیں

(ضروری نوٹس )بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن کی جانب سے تمام رجسٹرڑ ڈسٹرکٹس اور ووشو کھیل سے وابستہ ممبرز کوچز اور آفیشلز آب س...
24/09/2026

(ضروری نوٹس )
بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن کی جانب سے تمام رجسٹرڑ ڈسٹرکٹس اور ووشو کھیل سے وابستہ ممبرز کوچز اور آفیشلز آب سب کو آگاہ کرناچاہتے ہیں

بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن کے حوالے سے جنرل کونسل اجلاس ہو یا ایگزیکٹو باڈی کا میٹینگ ہو یا کسی بھی طرح اجلاس یا میٹینگ ہو صرف اور صرف بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن کے صدر محمد افضل سلہری صاحب اور سیکرٹری جنرل سیکندر احمد خان اچکزئی صاحب کی جانب سے بلوایا جا سکتا ہے

اسکے علاوہ بلوچستان میں اگر کسی بھی اور شخص بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن کے نام سے کسی بھی قسم کا اجلاس یا میٹنگ بلا گیا تو وہ بلکل غیرقانونی اور غیر آئینی ہوگا اسکی کوئی حیثیت نہیں ہے

جس طرح 19 ستمبر کو ایک جھوٹا جیلسپن اور بدنیتی سے بھری پریس کانفرنس بلوچستان کے ووشو کھیل سے وابستہ بیٹیوں کے خلاف کی گئی

اب شنید میں آیا ہے کہ بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن سے نکالئے گئے وہی شخص فیض آللہ ایک غیر قانونی اجلاس یا میٹنگ ووشو کے نام سے کرنے جارہے ہیں

جو بھی صوبائی اسپورٹس ایسوسی ایشن ہو اگر اس صوبائی اسپورٹس ایسوسی ایشن کو اسکے متعلقہ مرکزی اسپورٹس فیڈریشن تسلیم نہ کرتا ہو تو اس صوبائی اسپورٹس ایسوسی ایشن کی کوئی قانونی اور آئینی حیثیت نہیں بنتا
بلکہ وہ متوازی اور کھلاڑیوں کا مستقبل تبا کرنے کا زمہ دار ٹولہ ہوگا

اس کے باوجود اگر کوئی غیر قانونی شخص اپنے آپ کو ایسوسی ایشن کا صدر ظاہر کرکے اپنے مزموم مقاصد حاصل کرنے کی خاطر اس چند معصوم کھلاڑیوں کے مستقبل کے ساتھ کھیل کر اس چند کھلاڑیوں کا مستقبل تبا کر نے میں بضید ہے اور ان کھلاڑیوں کو صرف کوئٹہ تک محدود کرکے ووشو کے ہر طرح کی ایونٹس نیشنل ہو یا انٹرنیشنل سے دور کرکے اپنے زاتی انا کے خاطر معصوم کھلاڑیوں کا مستقبل قربان کرنے میں تلے ہوئے ہیں

اس شخص کے توسط سے بلوچستان میں ووشو کھیل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے ہیں اب ووشو کھیل کو مزید نقصان پہنچانے کا کسی کو اجازت نہیں دینگے

بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن کا اسطرح کی غیر قانونی میٹنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے

اس سلسلے میں بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن سے وابستہ تمام ممبرز اگاہ رہے

اسحاق علی
نائب صدر پاکستان ووشو فیڈریشن
چیئرمین بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن

الیکشن بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن 2026-9-11زیر نگرانی پاکستان ووشو فیڈریشن بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن بلوچستان سپورٹس بو...
22/09/2026

الیکشن بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن 2026-9-11
زیر نگرانی پاکستان ووشو فیڈریشن
بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن
بلوچستان سپورٹس بورڈ

شکریہ PWUF. BOA. BSB.
میں بحیثیت چیئرمین تمام نو منتخب صدر و اراکین بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں
اس امید کے ساتھ کہ نو منتخب کابینہ بلوچستان میں ووشو کھیل کے فروغ کے لئے اپنی محنت جاری رکینگے

بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن کے جانب سے تردیدی اور مزمتی بیان   ایک شخص کو جو بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن نے 29 دسمبر 2024 کو...
19/09/2026

بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن کے جانب سے تردیدی اور مزمتی بیان

ایک شخص کو جو بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن نے 29 دسمبر 2024 کو مسلسل غیر آئینی عمل کی بنا پر عہدے سے فارغ کردیا تھا اب ایک بار پھر 19 ستمبر کو پریس والے کے سامنے اپنے آپ کو ووشو ایسوسی ایشن کا عہدے دار ظاہر کرکے گزشتہ نیشنل گیمز جو تقریباً ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے کراچی میں حصہ لینے والے بلوچستان ووشو پلیئرز پر بےجا الزامات لگاکر صوبہ بلوچستان کا نام روشن کرنے والے ووشو پلیئرز کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن اس شخص کی الزامات کا سختی سے تردید کرتے ہیں اور اس کی بھرپور مزمت کرتے ہیں

اس شخص نے پریس والے کے سامنے تین جھوٹ بولے
پہلا جھوٹ اپنے آپ کو ووشو کا صدر ظاہر کیا
دوسرا جھوٹ یہ کہا کہ میں پاکستان ووشو فیڈریشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں
تیسرا جھوٹ یہ کہا کہ میں بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں
ایک شخص جب پریس والے کے سامنے برملا جھوٹ بول سکتا ہے
تو وہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لیے کسی بھی قسم کا جھوٹ بول سکتا ہے

گزشتہ نیشنل گیمز کراچی کو جواز بناکر موجودہ سیکرٹری سپورٹس جناب دررا بلوچ صاحب پر بد نیتی اور بےجا تنقید کی ہے جس کی بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں
جناب سیکرٹری سپورٹس دررا بلوچ صاحب کی سپورٹس دوستی سبکے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہے جب دررا بلوچ صاحب سیکرٹری سپورٹس تعینات ہوئے ہیں تب سے لیکر آج تک وہ اور ڈی جی سپورٹس
صوبہ بلوچستان کے ہر شعبہ سپورٹس سے تعلق رکھنے والے پلیئرز کی فلاح بہبود کے لیے شب روز کام کررہے ہیں
اسکی واضع ثبوت یہ بھی ہے کہ دررا بلوچ صاحب سیکرٹری سپورٹس کے آفس میں صبح سے شام 4 بجے تک سپورٹس
مینوں کا بے تحاشا رش لگا رہتا اور سب کے مسلے حل بھی ہوتے ہیں

اس شخص کو بلوچستان پلیئرز کی ترقی ہضم نہی ہورہی ہے اسلئے یہ مکمل بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں

بلوچستان ووشو کے پلیئرز کراچی نیشنل گیمز میں صوبہ بلوچستان کے لئے سب سے زیادہ 18 میڈلز جیتے جو بلوچستان کے لئے ایک بڑا اعزاز ہے

بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ گزشتہ 2004 نیشنل گیمز کوئٹہ سے
نیشنل گیمز کراچی 2025 تک یعنی گزشتہ 7 نیشنل گیمز میں صوبہ بلوچستان کے لئے 63 میڈلز جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں
جسمیں 8 گولڈ 23 سلور اور 32 براونز میڈلز شامل ہے

نیشنل گیمز کے تاریخ میں کسی اور صوبائی سپورٹس ایسوسی ایشن کے پاس یہ ریکارڈ نہیں ہے

بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن کو ایک اور اعزاز بھی حاصل ہے 2025 کے مرد اور خواتین کے نیشنل ووشو چمپیئن شپ میں صوبہ بلوچستان کے لئے 27 میڈلز جیتے جسمیں 8 گولڈ میڈلز شامل ہے جو کسی بھی نیشنل ایونٹ میں سب سے بڑا ریکارڈ ہے

بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن یہ بھی واضع کرنا چاہتے ہیں کہ پریس کانفرنس کرنے والے شخص جب ایسوسی ایشن میں عہدے دار تھے تو یہیں پلیئرز جن پر آج افغانی ہو نے کا الزام لگارہےہیں یہ تمام پلیئرز اسکے ماتحت بہت سی مقابلے کھیل چکے ہیں اس وقت سب کوچھ ٹھیک تھا آج جب موصف ایسوسی ایشن کا عہدے دار نہیں رہا تو سب آفغانی بن گیا
آج بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر کسی اور شخص جو ووشو کھیل کے وجود کو بلوچستان میں ختم کرنا چاہتے ہیں اس کا مہرہ بن کر انہی کلبوں کے پلیئرز پر بے جا الزامات لگاتے رہے جو ہمیشہ اس شخص کو اپنے کلبوں میں عزت دی
افسوس کا مقام ہے کہ اس شخص نے اپنے سابقہ عہدے کا لاج بھی نہیں رکھا اپنی نا اہلی کی وجہ سے کسی اور سپورٹس دشمن شخص کا مہرہ بن چکے ہے کسی اور شخص کی اشارے پر ووشو ایسوسی ایشن پر غیر قانونی طریقے اور بدنیتی پر مبنی الزامات لگا نے پر تلے ہوئے ہیں
انتہائی افسوس کا مقام ہے

بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن ہر فورم پر آپکے ہر الزامات کا پہلے بھی جواب دیا اور آگے بھی دیتے رہینگے

بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام 25ویں مین اور 7ویں وومن ووشو چمپیئن شپ (چائنیز مارشل آرٹس) 11 سے 15 ستمبر 2026 ...
19/09/2026

بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام 25ویں مین اور 7ویں وومن ووشو چمپیئن شپ (چائنیز مارشل آرٹس) 11 سے 15 ستمبر 2026 تک جنرل محمد موسیٰ خان پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ میں منعقید ہوئے
چمپیئن شپ میں صوبے کے (10)اظلاع کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے حصہ لیا
جس میں چمن، ژوب، لورالائی، نوشکی،قلعہ عبداللہ، مستونگ، شیرانی، پشین، کوئٹہ ایسٹ، اور کوئٹہ ویسٹ شامل تھے

5دن تک جاری رہنے والی اس چمپیئن شپ میں بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن کے مختلف ڈسٹرکٹس سے تعلق رکھنے والے آفشلز کوچز اور 300 سو زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا

چمپیئن شپ میں مردوں کے 38- سے اوپن کلو گرام یعنی 14 ساندا ویٹ اور تاؤلو کے 10 ایونٹس شامل تھے

خواتین کے 38- سے 70 کلو گرام یعنی 9 ساندا ویٹ اور تاؤلو کے 10 ایونٹس شامل تھے

25ویں بلوچستان ووشو چمپیئن شپ کے افتتاح 11 ستمبر اور اختتمام 13 ستمبر 2026 کو ہوا جبکہ اس چمپیئن شپ کے افتتاحی اور اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی محترم جناب عبدول خالق ہزارہ صاحب چیئرمین ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی تھے جو آفیشلز اور مہمانوں میں شیلڈ تقسیم کئے

7ویں بلوچستان وومن ووشو چمپیئن شپ 14 ستمبر کو محترم جناب دررا بلوچ صاحب سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر حکومت بلوچستان نے افتتاح کیا

جبکہ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی محترمہ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی صاحبہ صوبائی مشیر وزیر اعلیٰ برائی ترقی حقوقِ نسواں تھے جو جیتنے والی وومن پلیئرز میں میڈلز تقسیم کئے

اسکے کے علاوہ مُختلف شعبہ سپورٹس سے تعلق رکھنے والے اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی

بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن کے صدر و اراکینِ نے چمپیئن شپ میں حصہ لینے والی رجسٹرڈ ڈسٹرکس کے عہدے داران وہ دیگر مہمانانِ گرامی اور خصوصاً معزز مہمانان جو بطورِ مہمان خصوصی اس چمپیئن شپ میں تشریف لائیے ان سب معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام 7ویں وومن ووشو چمپیئن شپ (چائنیز مارشل آرٹس) 14 سے 15 ستمبر 2026 کوئٹہ  مہمانِ ...
17/09/2026

بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام 7ویں وومن ووشو چمپیئن شپ (چائنیز مارشل آرٹس) 14 سے 15 ستمبر 2026 کوئٹہ
مہمانِ خاص محترم جناب دررا بلوچ صاحب سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افئیر حکومت بلوچستان 7ویں وومن ووشو چمپیئن شپ کا افتتاح کیا

بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن کے صدر و اراکین اور دیگر معزز مہمان گرامی افتتاحی تقریب میں شرکت کی

Address

Quetta

Telephone

+923168115216

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Wushu Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category