Hazara Bodybuilders Association

Hazara Bodybuilders Association

Share

Hazara Body Building Association was established on 1979. HSF was founder of HBBA.

01/12/2025

کراچی میں 6 دسمبر سے شروع ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کھٹائی میں پڑنے کا امکان ہے۔

کوئٹہ(بسجا رپورٹ)پاکستان اسپورٹس بورڈ نے سندھ حکومت کو تحریری طور پر اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا، پی ایس بی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر برائے نیشنل فیڈریشنز کی جانب سے سندھ حکومت کے سیکرٹری کھیل کو تحریر کیے جانے والے خط میں استدعا کی گئی ہے کہ نیشنل گیمز میں حقیقی اور تسلیم شدہ کھیلوں کی تنظیموں اور آفیشلز کو مواقع فراہم کیے جائیں۔پی ایس بی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نیشنل گیمز میں مبینہ طور پر غیر قانونی فیڈریشنز کو شامل کیا گیا ہے، 13 دسمبر تک جاری رہنے والے نیشنل گیمز میں کچھ کھیل ایسی باڈیز یا افراد کی زیر نگرانی منعقد کرائے جا رہے ہیں جن کو پی ایس بی یا متعلقہ بین الاقوامی فیڈریشن تسلیم نہیں کرتیں۔
خط میں توجہ دلائی گئی ہے کہ ویٹ لفٹنگ فیڈریشن پر پی ایس بی کی جانب سے پابندی عائد ہے جبکہ ڈوپنگ معاملات کی خلاف ورزی کے سبب اسے انٹرنیشنل فیڈریشن بھی تسلیم نہیں کرتی، ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پابندی کا شکار ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو نیشنل گیمز میں شامل کیا گیا ہے، مسلسل خلاف ورزیوں پر پابندی عائد ہونے کے باوجود بیرون ملک مقیم بیس بال کے فخر زمان کا مبینہ طور پر مقابلوں کے انعقاد میں عمل دخل ہے۔
پی ایس بی کے تحت پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے انتخابات تسلیم کرنے کی بجائے غیر قانونی اور غیر تسلیم شدہ باڈی کے تحت ایونٹ منعقد کرایا جا رہا ہے، ایتھلیٹکس فیڈریشن کے انتخابات کو غیر قانونی قرار دیا جا چکا ہے لیکن نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس مقابلے قائم کردہ الگ کمیٹی کے تحت کرائے جا رہے ہیں۔
پی ایس بی نے سندھ حکومت سے استدعا کی ہے کہ مذکورہ معاملات کا فوری طور پر جائزہ لیا جائے اور نظر ثانی کرتے ہوئے نیشنل گیمز میں قانونی فیڈریشنز اور آفیشلز کو ہی شرکت کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

21/06/2025

Unfair election of Pakistan Bodybuilding Fedration.

Photos from Hazara Lachin Fitness's post 01/06/2025
17/04/2025

President Quetta Bodybuilding Association Hadi Arnold sab. ❤️

17/04/2025

کراچی میں شیڈول نیشنل گیمز ملتوی کردیے گئے


کراچی میں شیڈول نیشنل گیمز ملتوی کردیے گئے
نیشنل گیمز ایک بار پھر ملتوی کردیے گئے۔ شدید گرمی اور انٹر کے امتحانات کو ملتوی کرنے کی وجہ بتائی جارہی ہے، نیشنل گیمز یکم مئی سے کراچی میں شروع ہونے تھے۔

سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن نے نیشنل گیمز ایک بار پھر ملتوی کردیے، سندھ اولمپکس نے آج ایک خط تمام متعلقہ اداروں کو جاری کیا جس میں ناگزیر وجوہات کی بنا پر نیشنل گیمز ملتوی کیے جانے کا بتایا گیا ہے۔

نیشنل گیمز 13 روز بعد یکم مئی سے کراچی میں شروع ہونے تھے۔ سندھ کو 18 سال بعد نیشنل گیمز کی میزبانی ملی تھی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید گرمی، ہیٹ ویو اور انٹر کے امتحانات کی وجہ سے نیشنل گیمز ملتوی کیے گئے حالانکہ مئی میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا سب کو علم تھا انٹر کے امتحانات کا اعلان بھی کئی ماہ پہلے کیا جاچکا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے نیشنل گیمز کے انتظامات نہیں کیے جاسکے تھے بیشتر گراؤنڈز اسپورٹس کمپلیکس میں اپ گریڈیشن کا کام بھی نہیں کروایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل گیمز کا لوگو تیار ہوا نہ ہی ٹارچ ریلے شروع کی جاسکی۔

نیشنل گیمز اس پہلے فروری میں کروانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کو ملتوی کرکے شدید گرمی میں مئی میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا لیکن اب مئی میں گیمز ملتوی کردیے گئے۔

نیشنل گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Photos from Hazara Bodybuilders Association's post 11/04/2025

اج مورخہ 10 اپریل 2025 کو محکمہ کھیل حکومت بلوچستان میں ایک اہم میٹنگ ہوئی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈاکٹر یاسر خان بازی کے ساتھ جس میں 35 ویں نیشنل گیمز 2025 کراچی کیلئے محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے تعاون سے سینیئر کوچ مسٹر پاکستان نثار خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ مسٹر بلوچستان مرید بلوچ کے زیر نگرانی بلوچستان باڈی بلڈنگ کی ٹیم کے سلیکشن کیلئے محکمہ کھیل اور بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ہدایات کے مطابق مورخہ 12 اپریل کو دوپہر ٹھیک 3:00 سے 7:00 بجے تک ٹرائلز منعقد ہوں گے جس میں بلوچستان بھر کے ڈسٹرکٹ کلبوں کے باڈی بلڈرز حصہ لیں گے تمام ڈسٹرکٹس کلبوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ ٹائم کی پابندی کریں

17/02/2025

73 واں مسٹر و جونیئر مسٹر بلوچستان۔ ♥️

Photos from Hazara Bodybuilders Association's post 16/02/2025

کوئٹہ، - بلوچستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن نے باڈی بلڈنگ کا شاندار ایونٹ منعقد کیا جس میں صوبے بھر سے باڈی بلڈرز نے شرکت کی۔ مختلف کیٹیگریز کے درمیان منعقد ہونے والا یہ مقابلہ شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوا، جس میں شرکاء نے اپنی متاثر کن فزکس کا مظاہرہ کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل کھیل ڈاکٹر یاسر بازئی نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر بازئی نے بلوچستان اسپورٹس بورڈ کے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور تمام شعبوں کے کھلاڑیوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بورڈ کے مقصد پر زور دیا کہ وہ کھلاڑیوں کو اعلیٰ درجے کی سہولیات تک رسائی فراہم کرے اور انہیں اپنے متعلقہ شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا اختیار دے۔

ڈاکٹر بازئی نے بلوچستان کے کھلاڑیوں کی متاثر کن طاقت اور قابلیت کا بھی اعتراف کیا، جنہوں نے متعدد پلیٹ فارمز پر مسلسل خود کو ثابت کیا ہے۔ بہترین کارکردگی کی حوصلہ افزائی کے لیے، انہوں نے اعزاز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے مبلغ 20000 روپے اور رنر اپ کے لیے 10,000 روپے انعامات کا اعلان کیا۔ مزید برآں، انہوں نے بلوچستان باڈی بلڈنگ یسوسی ایشن کے آرگنائزنگ کمیٹی کیلئے ایک لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا۔

تقریب میں جناب محمد مصطفیٰ اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز اور شمس الرحمان اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز کوئٹہ نے بھی شرکت کی۔

یہ شاندار باڈی بلڈنگ ایونٹ بلوچستان اسپورٹس بورڈ کی صوبے میں کھیلوں کو فروغ دینے اور ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے عزم کا ثبوت ہے۔ عالمی معیار کی سہولیات اور مدد فراہم کرنے کے اپنے عزم کے ساتھ، بورڈ بلوچستان کے کھلاڑیوں کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے تیار ہے۔

10/02/2025

Get ready to fight. 💪💪💪

Photos from Balochistan Bodybuilding Association's post 10/01/2025

73rd Mr. & Jr. Mr. Pakistan 🇵🇰 ♥️

05/01/2025

73 واں مسٹر پاکستان۔ ♥️💪

Photos from Balochistan Bodybuilding Association's post 03/01/2025
Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Major M. Ali Shaheed Road
Quetta
87300