City Sports Ali Sojal

City Sports Ali Sojal

Share

��

31/07/2026

ڈی چوک راولاکوٹ:

فورسز کی جانب سے پرامن شہریوں پر شدید فائرنگ کی جا رہی ہے-💔

31/07/2026

31 جولائی، راولاکوٹ شفاقت حسین، جن کا تعلق بھمبر سے تھا، جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد مسجد سے باہر نکلے تو انہیں فورسز کی جانب سے سنائپر کی گولی کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہو گئے۔💔

31/07/2026

یا اللّٰہ پاک جنتوں کا مہمان بنائے ۔۔ #شہادت قبول و منظور فرمائے ۔۔۔ آج کشمیر ایک بڑی مزاحمت کار ہستی سے لاوارث ہو گیا۔۔ کمانڈر صاحب وہ الفاظ بنے ہی جو آپ کی ہستی کو بیان کر سکیں جو کردار کو بیان کر سکے ۔۔۔ کمانڈر صاحب آج الفاظ دم توڑ گئے۔۔ دل خالی ہو گئے ۔۔۔ آپ کا کشمیر آج یتیم ہو گیا۔۔ لیکن کہتے ہیں شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔۔۔ کمانڈر صاحب آپ نے ہمیشہ نسلوں کی بقاء کی جنگ لڑی کبھی ضمیر کا سودا نہیں کیا۔۔۔ اور بالآخر وطنِ عزیز کشمیر پر قربان ہو گئے۔۔۔
آج سے آپ کے نام کے ساتھ غازی کی جگہ
#شہیدِ #کشمیر #کمانڈر #فاروق لکھا جائے گا۔۔۔۔

30/07/2026
29/07/2026

راولاکوٹ میں حالات انتہائی کشیدہ ۔ فورسز کی فائرنگ سے مزید شہادتیں اور زخمی۔

29/07/2026

اعلامیہ 29 جولائی
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج پر فورسز کی دہشتگردی کرتے ہوئے ہمارے خطے کو ایک جیل بنا کر رکھ دیا گیا ہے- 70 سے ذائد افراد شہید، سینکڑوں ذخمی اور ہزاروں کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا- شہید ہونے والے افراد میں سے کُچھ کے جسد خاکی 5 جون سے اب تک فورسز کی حراست میں ہیں - جس ظُلم و بربریت کی ایک سیاہ تاریخ رقم کی جا رہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی-
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی آفیشل طور پر بار بار یہ آگاہ کر چکی ہیکہ ہمارا مقصد اپنے اُن مطالبات پر عمل درآمد ہے جن کو حکومت پاکستان و حکومت آذادکشمیر نے تسلیم کرتے ہوئے اُن کے نمائندگان نے دستخط کیے-
سوشل میڈیا کے پیجز کو لے کر پاکستان کے نیشنل میڈیا چینلز جھوٹا ، من گھڑت پروپیگنڈہ جاری رکھے ہوئے ہیں - ہم واضح کر چکے ہیں کہ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی مختلف سوچ، فکر ، نظریات کے حامل عوام کا ایسا اتحاد ہے جو صرف اور صرف 78 سال سے جاری عوامی استحصال کے خلاف ہے، حکمرانوں کی عیاشیوں کے خلاف ہے-ہمارا موقف بذریعہ اعلامیہ جاری کیا جاتا ہے جو مستند حوالہ ہے-
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی پُرامن جدوجہد کا تعلق ایسے عناصر سے کوئی تعلق نہیں- ہم حکمرانوں کو واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ آپ ان اوچھے ہتھکنڈوں اور طاقت کے ناجائز استعمال سے عوام کو حقوق سے محروم نہیں رکھ سکتے- عوام ان چالوں کو سمجھتے ہوئے انھیں مسترد کر چکے ہیں- واحد حل تسلیم شدہ مطالبات پر فی الفور عمل درآمد ہے-

سردار عمر نذیر کشمیری
ممبر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی


29/07/2026

راولاکوٹ صبح 4 بجے سے مکمل بلیک آؤٹ🙏💔
انٹرنیٹ سروس کے بعد موبائل سروس بھی معطل کر دی گئی

22/07/2026

شاہد پیسر فحرے کشمیر
اگر انکو کوئی نہیں جانتا تو میں انکا تعارف کرواتا چلو
شاہد پیسر کا تعلق سہنسہ کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے
کرکٹ کی دنیا میں چھوٹی عمر میں بڑا نام پیدا کیا اور تھوڑے سے عرصے میں کشمیر اور پھر پاکستان میں مشہور ہوئے
نڑ ٹائیں میں مشہور مرزا تمیور مرزا کے اوپر جو گیند بازی کی دُنیا بھر کے کرکٹ جو ٹیپ بال کھیل چکے ہیں کرکٹ ایکسپرٹ نے کہا یہ ترقی کی منازل طے کرے گا ۔
کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے کشمیر کے جائز حقوق کی خاطر لانگ مارچ کی کال دی شاہد پیسر نے لوگوں کو اپنے علاقے میں اس نظام کے خلاف نکلے کا کہا اور بھر پور شرکت کی اور قافلے کا حصہ بن کر راولاکوٹ دھرنے میں شریک ہوئے
کہنے کا مقصد شاہد پیسر اتنی مقبولیت کے باوجود کرکٹ کھیلنے پنڈی نہیں گے کیوں کے انکو پتا ہے آج کشمیر ہے پھر کرکٹ ہے
پہلے ریاست پھر باقی معاملات
شاہد پیسر گھر جا رہے تھے تو راستے میں رینجرز نے ان پر تشدد کیا اور راولاکوٹ سٹی تھانے میں رکھا اور ابھی تک پابند سلاسل ہیں
اللہ تعالیٰ کشمیر کی حفاظت فرمائے اور شاہد پیسر سمیت دیگر اسریان کو رہائی ملے
امین


14/07/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 😓
سٹی کرکٹ کلب بلوچ کے کیپٹن، جنہوں نے برسوں تک اپنی محنت اور لگن سے اس کلب کو آباد رکھا، نوجوانوں کو کرکٹ کے ذریعے ایک پلیٹ فارم دیا اور علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو زندہ رکھا، آج فورسز کی جانب سے گولی لگنے سے شہید ہو گئے۔
اللہ تعالیٰ شہید کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے

12/06/2026

انتقال پر ملال💔🥲
سٹی سپورٹس کرکٹ کلب علی سوجل کے آفیشل سپانسر
ہمارے دوست دانش گلفراز کے والد محترم محمد گلفراز خان ہارٹ اٹیک کے باعث وفات پا گئے ہیں انکی نمازجنازہ آج آبائی گاؤں ٹوپہ علی سوجل ادا کی جائے گی
اللہ تعالی گلفراز صاحب کو غریق رحمت کرے
اور ہمارے بھائی دانش گلفراز اور پوری فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین 🤲
Danish Gulfraz

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Rawala Kot?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Ali Sojal
Rawala Kot