11/05/2026
Alhamdulillah, history has been made as the first-ever skiing expedition at Ratti Gali Lake was successfully completed. Our team proudly reached the summit and returned safely, marking a remarkable milestone in adventure tourism and winter exploration. This achievement reflects courage, teamwork, and the passion to explore the untouched beauty of the mountains. 🏔️❄️
08/05/2026
❄️🏔️ رتی گلی میں پہلی سکینگ ایکسپیڈیشن — برف، بلندی اور ایک خواب کی تکمیل! 🏔️❄️
ٹیم جموں جانباز اور نیلم پیرڈائز ہائکرز ایک تاریخی ایڈونچر کی طرف بڑھ رہے ہیں، جو نیلم ویلی میں ایڈونچر ٹورزم کا نیا باب کھولے گا۔ یہ سفر صرف ایک ٹریک نہیں بلکہ ہمت، برداشت اور جنون کا عملی امتحان ہے۔
یہ مہم اتوار کی صبح خوبصورت مقام دواریاں سے شروع ہوگی، جہاں سے ٹیم تقریباً 16 کلومیٹر کا طویل اور دشوار گزار ٹریک پیدل طے کرے گی۔ 🎒🥾
راستے میں گھنے جنگلات، ندی نالے، پتھریلے راستے اور پھر آہستہ آہستہ برف کی سفید چادر میں ڈھلتا ہوا منظر — ہر قدم ایک نئی کہانی لکھے گا۔ ❄️
ٹیم اپنے ساتھ مکمل سکی ایکوپمنٹ، ٹریکنگ گیئر، کیمپنگ سامان، بیگ پیک اور سیفٹی کٹ لے کر برفانی بلندیوں کی طرف بڑھیں گی، جہاں ہر چیز برداشت، طاقت اور ٹیم ورک کا امتحان ہوگی۔ 🎿🧗♂️
یہ سفر آگے بڑھ کر جنت نظیر وادی Ratti Gali Lake کے اوپر موجود برف پوش پہاڑوں تک پہنچے گا، جہاں اصل ایڈونچر شروع ہوگا۔ ⛰️❄️
⛺ اور اس سفر کی سب سے خاص بات — ایک رات کا قیام مکمل برف پوش پہاڑوں کے درمیان!
برف پر لگا ہوا کیمپ، جلتا ہوا الاؤ 🔥، ٹھنڈی ہوا کا سکون، اور آسمان پر بکھرے کروڑوں ستارے 🌌 — یہ رات صرف ایک رات نہیں ہوگی، یہ زندگی بھر کی یاد بن جائے گی۔
پیر کے دن برفانی ڈھلوانوں پر سکینگ، ٹریکنگ اور ایڈونچر ایکٹیوٹیز ہوں گی، جہاں ہر لمحہ جوش، خوشی اور ایڈونچر سے بھرپور ہوگا۔ ⛷️🏂
اس مہم کا مقصد صرف ایڈونچر نہیں بلکہ Neelum Valley اور پورے کشمیر کو دنیا کے سامنے ایک ایڈونچر ٹورزم حب کے طور پر پیش کرنا ہے۔ 🌍💚
یہ صرف سفر نہیں…
یہ برف پر لکھی گئی ایک ایسی کہانی ہے جو ہمیشہ یاد رہے گی ❄️