30/10/2025
Allied Schools Chak Beli Khan students and teachers visited our KZ Cricket Academy Ground for exciting sports activities.
It was a pleasure hosting them, and we truly appreciate their enthusiasm and participation
Kz Cricket Academy Ground is a well-maintained sports venue, designed to promote cricket and healthy outdoor activities among youth. We regularly organize matches, training sessions, and events for schools and academies.
KZ Cricket Academy is always open and available for schools to conduct sports events and practice sessions.
📸 Here are some memorable moments from their visit!
24/10/2025
🏆✨ محکمہ تعلیم راولپنڈی سپورٹس پروگرام 2025 ✨🏆
ڈویژنل کبڈی فائنل – چک بیلی خان کی تاریخی کامیابی!
آج ہونے والے انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی فائنل میں گورنمنٹ ہائی سکول چک بیلی خان (ضلع راولپنڈی) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بگھوال (ضلع چکوال) کو ایک سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دے کر ڈویژن لیول کبڈی چیمپئن شپ 2025 اپنے نام کر لی
میچ کے چیف گیسٹ تھے
🎖️ چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) چکوال ملک صفدر صاحب
جن کے ہمراہ موجود تھے
📍 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DEO) چوہدری سعید صاحب
📍 ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر شفقات صاحب
جنہوں نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا
میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں میں شیلڈز اور میڈلز تقسیم کیے گئے
چک بیلی خان کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور اپنی ٹیم ورک، محنت اور جذبے سے میدان مار لیا۔
خصوصی شکریہ بھائی مبشر حال مقیم ابو ظہبی، گاؤں رنوترہ جنہوں نے چک بیلی ٹیم کو ڈویژن لیول کا مقابلہ جیتنے پر 15 ہزار روپے نقد انعام دیا۔
اسی طرح اخلاق احمد (گاؤں رنوترہ نے بھی چک بیلی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 10 ہزار کیش انعامات کے ساتھ گراؤنڈ میں
بھرپور حوصلہ افزائی کی قاضی عزیز الرحمان صاحب نے بھی چک بیلی سکول کی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور کیش انعامات دیں بچوں کو
یہ کامیابی صرف چک بیلی خان سکول کی نہیں بلکہ پورے ضلع راولپنڈی اور بالخصوص چونترہ کے علاقے کے لیے فخر کا لمحہ ہے 🌍
ان نوجوانوں نے اپنی محنت، لگن اور ٹیم ورک سے یہ ثابت کیا کہ ہمارے طلبہ میدانِ کھیل میں بھی کسی سے کم نہیں
🎉 اس شاندار کامیابی پر قاضی شکیل احمد (سرپرستِ اعلیٰ، قاضی کرکٹ اکیڈمی رنوترہ اور قاضی کرکٹ اکیڈمی کی مینجمنٹ کی جانب سے گورنمنٹ ہائی اسکول چک بیلی خان کی کبڈی ٹیم، پرنسپل قاضی خالد محمود صاحب اور تمام جملہ اسٹاف کو دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے 🎊
👏 گورنمنٹ ہائی اسکول چک بیلی خان – Divisional Kabaddi Champions 2025 👏
14/10/2025
📰 مارخور کرکٹ لیگ 2025 – چونترا وکٹورین کی تاریخی ہٹرک فتح
راولپنڈی (اسپیشل رپورٹ)
مارخور کرکٹ لیگ سیزن 3، 2025 کا تاج ایک بار پھر چونترا وکٹورین کے سر سج گیا۔
اس جیت کے ساتھ وکٹورین ٹیم نے لگاتار تیسری بار چیمپئن بن کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
🏆 کپتان استاد زاہد – ہمت، جذبہ اور مثال
ٹیم کے کپتان استاد زاہد نے ایک بار پھر اپنی تجربہ کار قیادت اور عمدہ بولنگ سے ٹیم کو کامیابی کی راہ پر گامزن رکھا۔
49 سال کی عمر میں بھی ان کی کارکردگی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک عملی سبق ہے۔
لگاتار دوسرے سال “بہترین بولر” کا اعزاز حاصل کرنا ان کے عزم اور مہارت کی علامت ہے۔
⚡ مدثر فم کسر – آل پاکستان آل راؤنڈر
مدثر فم کسر نے کوالیفائر اور فائنل دونوں میں زبردست آل راؤنڈ کارکردگی دکھا کر ٹیم کو چیمپئن بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔
یو اے ای سمیت انٹرنیشنل لیول پر اپنی پرفارمنس سے پہچانے جانے والے مدثر فم کسر نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ کسی بھی بڑے میچ کے کھلاڑی ہیں۔
💥 حیدر خان – ٹیم کے ٹاپ اسکورر
چیمپئن ٹیم کے بہترین بلے باز حیدر خان نے پورے ایونٹ میں شاندار بیٹنگ کی۔
ان کی مستحکم اننگز اور موقع کی مناسبت سے کھیلنے کی صلاحیت نے ٹیم کو کئی بار بحران سے نکالا۔
بیٹنگ کے ساتھ ساتھ ان کی بولنگ بھی ٹیم کے لیے کارآمد ثابت ہوئی۔
🎯 فیضان نیازی – میانوالی کا شہزادہ
فیضان نیازی نے صرف تین میچز میں ہی اپنی دھاک بٹھا دی۔
ان کا کلاسیکل بیٹنگ اسٹائل اور لیگ اسپن بولنگ نے مخالف ٹیموں کو بے بس کر دیا۔
مختصر مگر یادگار پرفارمنس کے ذریعے وہ ایونٹ کے نمایاں کھلاڑیوں میں شامل رہے۔
🔥 فرحان خان (فخرِ فم کسر) – فائنل اور کوالیفائر کے ہیرو
فرحان خان نے کوالیفائر اور فائنل دونوں میں مین آف دی میچ رہ کر ٹیم کو کامیابی کی راہ پر گامزن کیا۔
بیٹنگ، بولنگ اور سینئرز کے ساتھ گیم پلاننگ میں ان کا کردار فیصلہ کن رہا۔
کم ہدف کا دفاع ہو یا دباؤ کا لمحہ — فرحان نے ہمیشہ فرنٹ سے لیڈ کیا۔
🏅 اونر اسد وقاص – قیادت اور عزم کی مثال
مارخور کرکٹ لیگ سیزن 3 میں ٹیم کی اونرشپ اسد وقاص کے پاس تھی،
جنہوں نے نہ صرف ٹیم کو بہترین سپورٹ فراہم کی بلکہ خود فائنل میں میدان میں اتر کر فیصلہ کن اننگ کھیلی۔
جب 16 اوورز میں 7 آؤٹ پر صرف 86 رنز تھے، اسد وقاص نے مدثر فم کسر کے ساتھ پارٹنرشپ بناتے ہوئے ٹیم کو 117 تک پہنچایا۔
ان کے دو چکھے اور 17 قیمتی رنز ہی جیت اور شکست کے درمیان فیصلہ کن فرق بنے۔
---
🏆 ہٹرک چیمپئن – چونترا وکٹورین
مارخور کرکٹ لیگ کے تینوں سیزن میں چونترا وکٹورین ہی چیمپئن رہی —
پہلے دو سیزن ناصر سہیل کی اونرشپ میں، اور تیسرا سیزن اسد وقاص کی قیادت میں۔
یہ جیت نہ صرف ٹیم کی محنت اور اتحاد کا نتیجہ ہے بلکہ چونترا کے نام کو ایک نئی پہچان دے گئی ہے
13/10/2025
🏏 مارخور کرکٹ لیگ سیزن 3 🏆
ایک شاندار کرکٹ ایونٹ جو زیڈ کرکٹ اکیڈمی رنوترہ میں بھرپور انداز میں منعقد ہوا! 🎉
👥 چیف آرگنائزرز:
بلال شفیق بھٹی & راجہ منور شان 🙌
🔥 حصہ لینے والی ٹیمیں:
1️⃣ چونترہ وکٹورینز
2️⃣ چونترہ یونائیٹڈ
3️⃣ چونترہ کنگز
4️⃣ چونترہ قلندر
5️⃣ چونترہ ایگلز
🏆 تاریخ رقم کر دی گئی!
چونترہ وکٹورینز نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسری بار لگاتار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا! 👑👏
💪 بہترین کھلاڑیوں، جذبے اور کھیل کے شوق نے اس ایونٹ کو یادگار بنا دیا۔
📍 مقام: زیڈ کرکٹ اکیڈمی، رنوترہ
🎊 مارخور کرکٹ لیگ سیزن 3! 🦌🏏
15/08/2025
🌿 صدقۂ جاریہ کا خوبصورت عمل 🌿
آج قاضی عزیز الرحمن صاحب نے اپنے والدِ محترم، مرحوم و مغفور قاضی محمد غوث صاحب کے ایصالِ ثواب کے لیے قاضی کرکٹ گراؤنڈ میں 32 پودے عطیہ فرمائے۔
یہ نیکی کا ایسا عمل ہے جو نہ صرف مرحوم کے لیے باعثِ رحمت بنے گا بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے سایہ اور زندگی کا ذریعہ بھی ہوگا۔
قاضی کرکٹ گراؤنڈ کی مینجمنٹ کی جانب سے قاضی عزیز الرحمن صاحب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی قبر کو نور سے منور کرے، اور اس صدقۂ جاریہ کا اجر اُن کے درجات کی بلندی کا ذریعہ بنائے۔
🌱 آئیں! ہم سب بھی اس کارِ خیر میں شامل ہوں، پودے لگائیں اور اپنے مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب کا ذریعہ بنائیں۔ یہ نہ صرف ماحول کی بہتری ہے بلکہ ہمارے لیے آخرت کا سرمایہ بھی ہے۔
#
15/08/2025
🌟 جشنِ آزادی کرکٹ کپ – چونترا لیجنڈز لیگ 2025 🌟
14 اگست 2025، جشنِ آزادی کے موقع پر قاضی کرکٹ گراؤنڈ، رنوترا تھانہ چونترا میں کرکٹ کے شاندار مقابلوں کا میلہ سجایا گیا جس نے علاقے کے شائقین کو جوش و جذبے سے بھر دیا۔
🏏 ٹورنامنٹ میں شامل ٹیمیں:
1️⃣ چونترا چک بیلی لیجنڈز
2️⃣ چونترا اعوان لینجرز
3️⃣ شاہین چونترہ لیجنڈز
4️⃣ چونترہ پنڈی لیجنڈز
✨ پورے دن گراؤنڈ میں جوش، محبت اور پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج رہی۔ کھیل کی خوبصورتی اور کھلاڑیوں کا جذبہ سب کے دل جیت گیا۔
🏆 چیمپئن ٹیم: چونترہ چک بیلی خان
🥈 رنر اپ ٹیم: چونترہ اعوان لیجنڈز
🌟 بیسٹ بالر: استاد زاہد – شاندار گیند بازی سے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
🌟 بیسٹ بیٹسمین: فرحان احمد – دھواں دھار بیٹنگ سے سب کو متاثر کیا۔
🎖 چیف گیسٹ: جناب قاضی شفقت اور پیر طارق فرام چک میں خان – آپ کی آمد نے ایونٹ کی رونق دوبالا کر دی۔
💐 خصوصی شکریہ اور خراجِ تحسین:
تمام کھلاڑیوں اور چیف آرگنائزر چوہدری اصغر فرام چک بیلی خان کی جانب سے قاضی شکیل احمد اور ان کی پوری مینجمنٹ ٹیم کو شاندار الفاظ میں یاد کیا گیا۔
مختصر وقت میں گراؤنڈ پر بہترین انتظامات اور سخت محنت کرنے پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
چیف آرگنائزر چوہدری اصغر کو کامیاب ٹورنامنٹ آرگنائز کرنے پر خصوصی مبارکباد دی گئی۔
🇵🇰 جشنِ آزادی کے اس موقع پر قاضی کرکٹ گراؤنڈ نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ یہ صرف کھیل کا میدان نہیں بلکہ علاقے کے نوجوانوں کی محنت، لگن اور قومی جذبے کی پہچان ہے۔
پاکستان زندہ باد! 💚
13/08/2025
Well Played Muhammad Fahad
08/08/2025
"آج کے خوشی اور روحانی سکون سے بھرپور لمحے کا ذکر"
آج کے زیڈ کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ رنوترہ میں ایک خوبصورت اور ایمان افروز منظر دیکھنے کو ملا، جب ہمارے ننھے پھولوں نے باجماعت نماز ادا کی۔
یہ وہی بچے ہیں جو روزانہ شام کو رنوترہ گاؤں سے کے زیڈ کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلنے آتے ہیں، لیکن آج انہوں نے کھیل سے پہلے ایک خوبصورت فیصلہ کیا — نمازِ عصر باجماعت ادا کرنے کا۔
قاری روح الامین صاحب نے نہ صرف پرنور اذان دی بلکہ جماعت بھی کروائی۔ نماز کے بعد بچوں نے دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے ہوئے تھے، جو اس لمحے کو مزید بابرکت اور یادگار بنا رہا تھا۔
یہ لمحات نہ صرف دل کو سکون دیتے ہیں بلکہ ہمیں اس بات کی امید بھی دلاتے ہیں کہ آنے والی نسلیں اپنے کھیل کے ساتھ ساتھ دین سے بھی جڑی رہیں گی۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان بچوں کو دین کی محبت اور عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
کی زیڈ کرکٹ اکیڈمی صرف کرکٹ سکھانے کا نام نہیں، یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں میدان میں کھیل کے ساتھ ساتھ دل و دماغ کو بھی سنوارا جاتا ہے، ایمان کو مضبوط کیا جاتا ہے اور نوجوانوں کو ایک بہتر انسان اور ذمہ دار شہری بنانے کی جدوجہد کی جاتی ہے۔