28/09/2026
*آل پاکستان سہال کرکٹ ٹورنامنٹ میں پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری نعیم اعجاز کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت*
*پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری نعیم اعجاز نے آل پاکستان سہال کرکٹ ٹورنامنٹ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔* اس موقع پر انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی *فاتح ٹیم ڈہلوالی موہڑہ کے لیے 2 لاکھ روپے جبکہ رنر اَپ ٹیم سروبہ کے لیے 1 لاکھ روپے کا انعام* دیا
*چوہدری نعیم اعجاز نے اس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ حلقے کے نوجوانوں کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔*
انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں مثبت سوچ، نظم و ضبط اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں، اس لیے نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر منتظمین اور تمام شریک ٹیموں کو مبارکباد بھی پیش کی۔