Bilal Majeed Turabi

Bilal Majeed Turabi 📰 Delivering fast, reliable, and up-to-date news on Politics, Sports, Business, Technology, Entertainment, and World Affairs.
(1)

لاہور قلندرز کے اونر اور سی ای او عاطف رانا نے ایچ آر ایل گروپ کے وائس چیئرمین اور لاہور قلندرز کے سٹریٹجک پارٹنر جہانزی...
10/09/2026

لاہور قلندرز کے اونر اور سی ای او عاطف رانا نے ایچ آر ایل گروپ کے وائس چیئرمین اور لاہور قلندرز کے سٹریٹجک پارٹنر جہانزیب زاہد کے ہمراہ زمبابوے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹرز کا خیرمقدم کیا، جو کپیٹل سمارٹ سٹی میں قائم سمارٹ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں پانچ ہفتوں پر مشتمل تربیتی پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔
ترجمان لاہور قلندرزکے مطابق اس موقع پر نوجوان کھلاڑیوں کو لاہور قلندرز کی شرٹس پیش کی گئیں، جبکہ انہیں سمارٹ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹرمیں دستیاب جدید سہولیات اور پیشہ ورانہ تربیتی ماحول کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ عاطف رانا اور جہانزیب زاہد نے زمبابوین کھلاڑیوں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے انہیں مرکز میں دستیاب سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھانے، اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے اور کھیل میں بہتری لانے کی ترغیب دی۔

پانچ ہفتوں پر مشتمل تربیتی پروگرام لاہور قلندرز کے پلیئر ڈیولپمنٹ ماڈل کو بین الاقوامی سطح پر وسعت دینے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ سمارٹ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر ابھرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹرز کو پاکستان میں اعلی معیار کی تربیت، اپنی صلاحیتوں میں بہتری اور ہائی پرفارمنس ماحول میں قیمتی تجربہ حاصل کرنے کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔

لارڈز ٹیسٹ کے بعد پاکستانی ٹیم سے ریلیز ہونے والے کرکٹر محمد رضوان اور امام الحق لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن...
10/09/2026

لارڈز ٹیسٹ کے بعد پاکستانی ٹیم سے ریلیز ہونے والے کرکٹر محمد رضوان اور امام الحق لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے روبرو پیش ہوگئے۔

امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے جوہر ٹاؤن تھانے میں پیش ہوئے، دونوں کرکٹرز سے این سی سی آئی اے کی جانب سے 2 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔

دونوں کرکٹرز سے انگلینڈ سیریز کے دوران مبینہ ڈریسنگ روم لیکس سے متعلق پوچھا گیا، انگلینڈ میں پریکٹس اور میچز کے دوران رابطوں اور ملاقاتوں پر بھی سوالات کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق امام الحق اور محمدرضوان نے مزید جوابات جمع کروانے کے لیے وقت مانگ لیا ہے، امام الحق اور محمد رضوان کے علاوہ ایک اور کرکٹر کو بھی این سی سی آئی اے نے نوٹس جاری کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کرکٹرز کے موبائل فون متعلقہ اداروں کو بھیج دیے تھے، این سی سی آئی اے کھلاڑیوں کے موبائل فون سے حاصل معلومات کی بنیاد پر تفتیش کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ محمد رضوان اور امام الحق ان کرکٹرز میں شامل ہیں جنہیں لارڈز ٹیسٹ کے بعد ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا تھا۔



پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر انور علی کوچنگ کے میدان میں آ گئے۔38 سالہ انور علی کو امریکا کی مائنر لیگ میں ٹیم شکا...
10/09/2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر انور علی کوچنگ کے میدان میں آ گئے۔

38 سالہ انور علی کو امریکا کی مائنر لیگ میں ٹیم شکاگو کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

کنگسمین شکاگو نے انور علی کو باضابطہ طور پر کوچ بنانے کا اعلان کر دیا۔

امریکا کی مائنر لیگ کرکٹ کا آغاز 17 ستمبر سے ہو گا۔

یاد رہے کہ انور علی 16 ٹی ٹوئنٹی اور 22 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔



پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں گے۔ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی کے آر ایل کی جانب سے پر...
10/09/2026

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں گے۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی کے آر ایل کی جانب سے پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں حصہ لیں گے، جس کا آغاز 12 ستمبر سے ہو رہا ہے۔

کے آر ایل پہلے راؤنڈ کا میچ پشاور میں غنی گلاس کے خلاف کھیلے گی۔



پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر محمد یوسف نے قومی ٹیم کے بلے بازوں کی تکنیکی خامیوں سے متلعق خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’ وہ ...
10/09/2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر محمد یوسف نے قومی ٹیم کے بلے بازوں کی تکنیکی خامیوں سے متلعق خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’ وہ بیٹنگ کرنا سیکھ لیں، اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے‘۔

انگلینڈ کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ کے پہلے روز بیٹرز کی خراب کارکردگی کے باعث پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 133 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی بیٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ ’ بلے باز گیند آنے سے پہلے ہی مسلسل اپنی پوزیشن تبدیل کرتے رہے، جس کے باعث وہ گیند کی لائن اور لینتھ کو درست طور پر جج نہیں کرسکے‘۔

محمد یوسف نے کہا کہ اگر بلے باز گیند آنے سے پہلے سینہ کھول کر مسلسل آگے پیچھے ہوتے رہیں تو وہ لائن اور لینتھ کا اندازہ نہیں لگا سکتے اور نتیجتاً جسم سے دور جا کر شاٹس کھیلتے ہیں۔

سابق بیٹر نے کہا کہ پاکستان کی آج کی بیٹنگ پر ایک ہی جملہ کہا جا سکتا ہے کہ ’سیکھو اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے‘۔

واضح رہے کہ پہلے میچ میں گرین کیپس کو اننگز اور 103 رنز سے جبکہ دوسرے میچ میں 194 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں بھی محمد یوسف نے پاکستانی بیٹنگ لائن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص تکنیک اب بنگلادیش سے لے کر انگلینڈ تک بری طرح بےنقاب ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جن خامیوں کو کئی سال پہلے درست کیا جاسکتا تھا، انہیں نظر انداز کیے جانے کے باعث اب وہ پاکستان کرکٹ کی واضح کمزوری بن چکی ہیں اور قومی ٹیم کو عالمی سطح پر مشکلات کا سامنا ہے۔



ایجبسٹن ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر رضا اللہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے اپنے ڈیبیو پر انگ...
10/09/2026

ایجبسٹن ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر رضا اللہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے اپنے ڈیبیو پر انگلش کپتان جو روٹ سمیت 2 اہم وکٹیں حاصل کرکے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین کی توجہ حاصل کرلی۔

دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر رضا اللہ نے پہلے جو روٹ کو 8 رنز پر ایل بی ڈبلو کیا پھر اوپننگ بیٹر ایمیلو گے کو 60 رنز پر بولڈ کردیا۔

سابق انگلش کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین نے اسپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رضا اللہ کا اسپیل دیکھ کر خوشی ہوئی، ان کی بولنگ میں رفتار اور ایک مختلف انداز نمایاں تھا۔

ناصر حسین کے مطابق پاکستان کافی عرصے سے اپنے بولنگ اٹیک میں کچھ مختلف تلاش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ صرف 8 فرسٹ کلاس میچز کا تجربہ رکھنے والے 21 سالہ رضا اللہ کو لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی 194 رنز کی شکست کے بعد اسکواڈ میں شامل کیے گئے 7 کھلاڑیوں میں جگہ دی گئی تھی۔

پاکستان پہلے ہی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی دونوں میچز ہار چکا ہے اس لیے پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کے لیے میچ میں شاندار کارکردگی پیش کرنی ہوگی۔



پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے شیڈول اور اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ و...
10/09/2026

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے شیڈول اور اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون آٹھ ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا جس کا آغاز 12 ستمبر سے ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے میچز پشاور، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

میچز عمران خان اسٹیڈیم پشاور، ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم، ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد اور شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں منعقد ہوں گے۔

ٹورنامنٹ میں سات راؤنڈ کھیلے جائیں گے، ہر رائونڈ میں چار فرسٹ کلاس میچز ہوں گے۔

ٹورنامنٹ میں 28 چار روزہ اور ایک پانچ روزہ فرسٹ کلاس میچ کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان 24 سے 28 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں غنی گلاس، کے آر ایل، کنگز مین اکیڈمی، ایم آئی ٹی سلیوشنز، اوجی ڈی سی ایل، پی ٹی وی، ایس بی پی اور ایس این جی پی ایل کی ٹیمز شرکت کریں گی۔

ٹورنامنٹ میں کئی قومی کرکٹرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے جن میں شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان اور افتخار احمد کے آر ایل کی نمائندگی کریں گے۔

صائم ایوب، سعود شکیل، محمد حریرا اور مہران ممتاز کنگزمین اکیڈمی، امام الحق او جی ڈی سی ایل، حارث رؤف پی ٹی وی، حسن علی اور محمد عباس ایس بی پی جبکہ شان مسعود، محمد رضوان اور عبداللہ شفیق ایس این جی پی ایل کی نمائندگی کریں گے۔



جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر نے 47 برس کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور شاندار کارنامہ انجام دے دیا۔کیریبین پریمیئ...
10/09/2026

جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر نے 47 برس کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور شاندار کارنامہ انجام دے دیا۔

کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں گیانا ایمیزون واریئرز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے سینٹ لوشیا کنگز کے خلاف صرف 17 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

عمران طاہر کی تباہ کن بولنگ کے باعث سینٹ لوشیا کنگز کی پوری ٹیم 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پانچ وکٹوں کی اس شاندار کارکردگی کے ساتھ عمران طاہر مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچ وکٹیں لینے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔

47 سال کی عمر میں ان کی یہ کارکردگی ثابت کرتی ہے کہ وکٹیں لینے کی ان کی بھوک اب بھی برقرار ہے۔


پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ہیری بروک، ڈان لارنس اور جمی اسمتھ اوررابنسن کی شاندار بیٹنگ کی ب...
10/09/2026

پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ہیری بروک، ڈان لارنس اور جمی اسمتھ اوررابنسن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پوزیشن مزید مضبوط اور 9 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ انگلش ٹیم کی برتری 276 رنز کی ہوگئی۔
برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے دوسرے روز ڈین لارینس اور ہیری بروک نے جارحانہ آغاز کیا اور پہلے ہی سیشن میں برتری 100 رنز سے زائد تک پہنچائی۔

دوسرے روز کا کھیل شروع ہوا تو انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 229 رنز پر گری جب ہیری بروک 75 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے

اس کے بعد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈان لارنس تھے جو 65 رنز بناکر محمد عمران کا شکار بنے اور یوں انہوں نے پہلی وکٹ حاصل کی۔

نئے آنے والے بلے باز اسمتھ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک نصف سنچری اسکور کی جبکہ گس اٹکنسن اُن کے ساتھ 15 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ تاہم انہیں 19 کے انفرادی اسکور پر محمد عمران نے آؤٹ کیا۔

آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جیمز اسمتھ تھے جنہوں نے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور وہ رضا اللہ کا شکار بنے۔ اس کے بعد روبنسن کو بھی رضا اللہ نے اپنا شکار بناکر 50 رنز پر پویلین واپس بھیجا۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیوٹنٹ رضا اللہ نے 3 جبکہ محمد عباس اور محمد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کر رکھی ہے تاہم آج محمد عمران آج وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے جبکہ رضا اللہ نے دو کھلاڑیوں کو شکار بنایا.

گزشتہ روز ایمیلیو گے 60، بین ڈکٹ 11، کپتان جو روٹ 8 اور جورڈن کوکس 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ سعود شکیل 43 اور محمد عباس 21 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔



پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر رضا اللہ نے انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں ڈیبیو کرکے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ...
10/09/2026

پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر رضا اللہ نے انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں ڈیبیو کرکے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔

مردان سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے ٹیسٹ کرکٹ کی صرف چوتھی گیند پر تاریخ کے دوسرے کامیاب ترین بیٹر جو روٹ کو ایل بی ڈبلیو کرکے اپنی پہلی وکٹ حاصل کی۔

رضا اللہ کی قومی ٹیم تک رسائی کی کہانی بھی کسی فلمی منظر سے کم نہیں ہے۔

رپورٹس کے مطابق جب انہیں انگلینڈ کے دورے کے لیے منتخب کیا گیا تو ان کے پاس پاسپورٹ تک موجود نہیں تھا۔

سلیکٹرز نے رابطے کی کوشش کی مگر نوجوان کرکٹر کا فون بند تھا جس کے بعد مبینہ طور پر ایک کوچ کو ان کے گاؤں بھیجا گیا۔

ہنگامی بنیادوں پر پاسپورٹ اور ویزا کا انتظام کیا گیا اور رضا اللہ انگلینڈ پہنچے جہاں انہیں صرف اسکواڈ کا حصہ بنانے کے بجائے فوری طور پر پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔
انہوں نے اپنی رفتار سے بھی متاثر کیا اور ابتدائی اوورز میں 92 میل فی گھنٹہ تک کی رفتار سے گیند کرائی۔ دن کے اختتام تک وہ دو وکٹیں حاصل کرچکے تھے۔

رضا اللہ نے گزشتہ نومبر میں قائداعظم ٹرافی میں پشاور کی جانب سے فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا جبکہ اس سے قبل مردان ڈسٹرکٹ ٹیم سے کھیلتے ہوئے پشاور ریجن کے کوچ عبدالرحمان کی نظر میں آئے تھے۔

رضا اللہ کی شاندار بولنگ کے دنیا بھر سے سابق کرکٹرز سمیت بھارتی ناقدین بھی معترف نظر آئے۔



Address

Rawalpindi
42000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bilal Majeed Turabi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bilal Majeed Turabi:

Shortcuts

Share

Category