FM Shaheen

Directions Website

FM Shaheen Follow, Like And Share The Page

02/04/2026

حکومت نے پٹرول مہنگا کردیا
پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے کر دی گئی

02/04/2026

حکومت نے پٹرول مہنگا کردیا
پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے کر دی گئ

اسلام آباد سفر کیلئے 5600 روپے دینے پر ہاکی ٹیم کے کپتان نے اسپورٹس بورڈ کی دعوت ٹھکرادیعماد شکیل نے دعوت کو مسترد کرتے...
24/06/2025

اسلام آباد سفر کیلئے 5600 روپے دینے پر ہاکی ٹیم کے کپتان نے اسپورٹس بورڈ کی دعوت ٹھکرادی

عماد شکیل نے دعوت کو مسترد کرتے ہوئے جواب دیا کہ اتنے پیسے تو ٹول کی ادائیگی پر لگ جاتے ہیں

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ظہرانے کی دعوت ٹھکرا دی۔

اسپورٹس بورڈ نے عماد شکیل کو اسلام آباد آنے کے لیے سفر کے 5600 روپے ادا کیے جس پر عماد شکیل نے شکریہ کے ساتھ دعوت مسترد کردی۔

عماد شکیل نے دعوت کو مسترد کرتے ہوئے جواب دیا کہ اتنے پیسے تو ٹول کی ادائیگی پر لگ جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ظہرانے کے لیے قومی ہاکی ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو مدعو کیا جن میں سفیان خان، رانا وحید ،عبداللہ، منیب الرحمان اور حنان شاہد بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ظہرانے کے لیے دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے جس میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور نوح دستگیر بھی شامل ہیں۔

21/06/2025

I got over 250 reactions on my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

16/06/2025

پاکستان پی آئی اے پائلٹ نے دوران پرواز اسرائیل کی جانب فائر کیے گئے ایرانی میزائیلوں کی ویڈیو بنالی

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے پائلٹ نے
دوران پرواز اسرائیل کی جانب فائر کیے گئے ایرانی میزائیلوں کی فلم بندی کی ہے۔

ائیرلائن ذرائع کے مطابق گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ائیرلائن کا طیارہ جس وقت سعودی فضائی حدود میں دمام سٹی سے گزر رہا تھا تو عین اس وقت ایران سے فائر کئے گئے بیلسٹک میزائل سعودی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے اسرائیل کی جانب جارہے تھے۔

اس دوران پائلٹ نے اپنے طیارے کے کاک پٹ سے ان میزائیلوں کی ویڈیو بنا لی۔ اس مقام پر ایرانی سرحد بہت قریب ہے۔

ذرائع کے مطابق ان بیلسٹک میزائیلوں سے پرواز کرتے طیاروں کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا کیونکہ یہ میزائل بہت بلندی پر اپنا راستہ بناتے ہیں۔

آئی پی ایل میچ میں لائٹس کیسے بند ہوئیں؟ خواجہ آصف نے بتا دیا 🤔💡🔦اسلام آباد(ایم ایم شاہین) بھارتی افواج کی جانب سے پا...
15/06/2025

آئی پی ایل میچ میں لائٹس کیسے بند ہوئیں؟ خواجہ آصف نے بتا دیا 🤔💡🔦

اسلام آباد(ایم ایم شاہین) بھارتی افواج کی جانب سے پاکستان پر جارحیت کے بعد انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں میچ کے دوران لائٹ اچانک جانے کی وجہ سامنے آگئی۔

ایم ایم شاہین کے مطابق گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اور افواج کی جانب سے جارحیت کا مظاہرہ کرنے کے بعد جواب دینے کیلئے سائبر حملے ہمارے بچوں نے کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچ کے دوران فلڈ لائٹس کو بند کرکے "ہمارے سائبر جنگجوؤں نے کمال کر دکھایا"۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستانی ہیکرز نے اہم بھارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جن میں کرکٹ سٹیڈیم کے کنٹرول سسٹم اور یہاں تک کہ ڈیم بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 8 مئی کو آئی پی ایل میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کی ٹیمیں دھرم شالہ میں مدمقابل تھیں کہ اچانک سٹیڈیم کی لائٹس بند ہوگئیں تھی اور وہاں موجود فرنچائزز، ٹیم مالکان اور انتظامیہ پریشان ہوگئی تھی۔

بعدازاں انتظامیہ نے میچ رکوادیا تھا اور اسٹیڈیم سے لوگوں کو نکلنے کی ہدایت کی تھی تاہم پاکستان نے بھارتی جارحیت کے باوجود نہتے لوگوں کو نشانہ نہیں بنایا۔

دوسری جانب بھارت نے پہلگام واقعہ پر تحقیقات کیے بغیر پاکستان پر الزام عائد کرکے ناکام حملے کی کوشش کی تھی، جس میں متعدد بےگناہ افراد شہید ہوئے تھے۔

اگلے حملے زیادہ سنگین ہونگے، ایران ڈیل کرلے اس سے پہلے کہ کچھ نہ بچے: ٹرمپ کی دھمکی 🚀💥🔥غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرم...
13/06/2025

اگلے حملے زیادہ سنگین ہونگے، ایران ڈیل کرلے اس سے پہلے کہ کچھ نہ بچے: ٹرمپ کی دھمکی 🚀💥🔥

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو کہا تھا معاہدہ کرلو لیکن انہوں نے نہیں کیا، معاہدے کی کوششیں ہوئیں، معاہدے کےقریب بھی پہنچے لیکن وہ معاہدہ نہ ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے کچھ سخت گیر عہدیداروں نے بہادری سےبات کی لیکن وہ نہیں جانتے تھےکہ کیا ہونے والا ہے، سب سخت گیر ایرانی اب مر چکے اور اب آگے بھی بدتر ہی ہوگا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو معاہدہ کرنے کاموقع دینےکے بعد ایک اور موقع دیاگیا، ایران کومعاہدہ کرلینا چاہیےاس سے پہلے کہ کچھ نہ بچے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا دنیا میں سب سے مہلک ہتھیار بناتا ہے اور اسرائیل کے پاس ان ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ ہے اور وہ اسے چلانا جانتے ہیں لہٰذا وقت ہے کہ اس صورتحال کا خاتمہ کیا جائے، ورنہ پہلےسےطے شدہ حملے زیادہ سنگین ہوں گے

اگر ایران نے جوابی حملہ کیا تو امریکا اسرائیل کے دفاع میں مدد کرے گا، ٹرمپواشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے ...
13/06/2025

اگر ایران نے جوابی حملہ کیا تو امریکا اسرائیل کے دفاع میں مدد کرے گا، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیلی حملے کے جواب میں حملہ کیا تو امریکا اسرائیل کے دفاع میں مدد کرے گا۔

فاکس نیوز کے ذریعہ ایف ایم شاہین سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں واشنگٹن ملوث نہیں، ایران جوہری بم نہیں بنا سکتا، ہم مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی امید کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کر دیا ہے، فضائی حملوں میں جوہری اور 6 فوجی ادون کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیل نے جمعہ کی صبح درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں۔

ایرانی میڈیا نے دارالحکومت تہران کے شمالی، مغربی اور وسطی علاقوں پر حملےکی تصدیق کر دی، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اپنے ایٹمی حقوق سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، یورینیم کی افزودگی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس کے علاوہ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنا گیا، ایران میں جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، ایران سے اب کوئی ایٹمی خطرہ نہیں رہا۔

اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ اور جوہری سائنسدان شہید
13/06/2025

اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ اور جوہری سائنسدان شہید

اسرائیل کا ایران پر حملہ
13/06/2025

اسرائیل کا ایران پر حملہ

Address

Rawalpindi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FM Shaheen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category