09/06/2026
حاجی رازیم اورکزئی کی جانب سے پیغام
اسٹیشن پریمیئر لیگ کے کامیاب انعقاد پر میں لیگ کے چیئرمین، تمام کمیٹی ممبران، منتظمین، کھلاڑیوں اور اپنے تمام دوستوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس خوبصورت اور یادگار ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
فائنل میچ میں شرکت کرکے نوجوانوں کا جذبہ، کھیل سے محبت اور نظم و ضبط دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔ ایسے کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرتے ہیں اور علاقے میں امن، بھائی چارے اور اتحاد کے فروغ کا سبب بنتے ہیں۔
ان شاء اللہ، مستقبل میں بھی جب بھی نوجوانوں کی فلاح، کھیلوں کے فروغ اور علاقے کی بہتری کے لیے ایسے پروگرام منعقد کیے جائیں گے، میری بھرپور کوشش ہوگی کہ میں ان میں شریک ہوں اور اپنی استطاعت کے مطابق ہر ممکن تعاون فراہم کروں۔ ہماری خواہش ہے کہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع ملیں تاکہ وہ اپنے علاقے اور قوم کا نام روشن کر سکیں۔
ایک بار پھر اسٹیشن پریمیئر لیگ کے چیئرمین، تمام کمیٹی ممبران، سپورٹرز، دوستوں اور کھلاڑیوں کو اس کامیاب ایونٹ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
والسلام حاجی رازیم اورکزئی