Mansoor Sports Rustam Mardan

Directions

Mansoor Sports Rustam Mardan Follow and Where

30/04/2021

If you Don't Mind please Like & Shere........

25/04/2021

اطلاع برائے عوام الناس !

کورونا وباء کی بڑھتی ہوئی تیسر ی لہر کے پیش نظر محکمہ داخلہ خیبر پختونخواہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں سیکشن 8/21 خیبر پختونخواہ ایپیڈیمک کنٹرول اینڈ ایمرجنسی ریلیف آرڈینس-2021 و سیکشن 22 نیشنل ڈایزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے پی کے ایکٹ 2010 کے تحت ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف نے آڈر نمبر 371/ڈی سی مردان مورخہ 25.04.2021 ضلع بھر میں ابتدائی طور پر ایک ہفتہ کیلئے مکمل لاک ڈاون نافذ کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا، تاہم صورتحال کے پیش نظر لاک ڈاون کی مدت بڑھائی جاسکتی ہے۔اعلامیہ جاری

تفصیلات درجہ ذیل ہیں :

✅تمام تر تعلیمی ادارے ( گورنمنٹ و پرائیویٹ ، کیڈٹ کالجز، یونیورسٹیز، مدارس، ٹیوشن سنٹرز، اکیڈمیز مکمل طور پر بند رہینگی تاہم گھروں سے آن لائن کلاسز/پڑھائی کی اجازت ہوگی۔
✅تمام تر کاروباری سرگرمیاں، ادارہ جات، مارکیٹس اور مویشی منڈیاں ضلع بھر میں مکمل طور پر بند رہینگی۔
✅بیکریاں، گراسری یعنی کہ کریانہ سٹورز، دودھ/گوشت و چکن شاپس، سبزی و فروٹ شاپس صبح 10:00 بجے سے لیکر شام 06:00 بجے تک کھلی رہینگی۔
✅ہوٹلز/ ریسٹورنٹس اور تندور شام 06:30 بجے تک افطاری کیلئے جبکہ رات 11:00 بجے سے لیکر صبح 04:00 بجے تک سہری کیلئے (صرف لے جانے کی/ہوم ڈیلوری کی اجازت ہو گی)۔
✅پٹرول پمپس، ٹائر پنکچر شاپس، میڈیکل سروسز، فارمیسی اور ویکسینیشن سنٹرز معمول کے مطابق کھلے رہینگے۔
✅تمام تر انڈور / آوٹ ڈور کے ثقافتی ، کھیلوں ، مذہبی و دیگر تقریبات کے انعقاد پر پابندی ہوگی تاہم پبلک پارکس مکمل بند رہینگے۔
✅تمام جوسز / چائے شاپس شام 06:00 بجے کے بعد بند رہینگی۔
✅تمام پبلک انٹر سٹی/ انٹراسٹی ٹرانسپورٹ اور اڈے مکمل بند رہینگے جبکہ مال گاڑیاں، آکسیجن سپلائی گاڑیاں پر اعلامیے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
✅کمرشل/نجی سرگرمیوں کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔
✅عوامی مقامات/ گلی محلوں میں بلا وجہ گھومنے والوں پر گرفتار کیا جائیگا۔
✅دوسرے اضلاع کے افراد کی بلا وجہ مردان میں داخلے پر پابندی ہوگی۔
✅تراویح /نماز جاری کردہ کورونا ایس او پیز کی روشنی میں ادا کی جائیگی تاہم خلاف ورزی برتنے پر متعلقہ مساجد میں صرف امام اور پانچ نمازیوں کو اجازت ہو گی۔

درجہ بالا جاری کردہ احکامات/اعلامیے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ ایکٙٹ کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

ترجمان ڈپٹی کمشنر مردان

25/04/2021

Hhhhhhh

25/04/2021

Address

Rustam

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mansoor Sports Rustam Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category