Punjab Cricket Club Sahiwal

Punjab Cricket Club Sahiwal

Share

BILAL Cricket Club Sahiwal is one of the biggest cricket club in Sahiwal Division

Photos from Punjab Cricket Club Sahiwal's post 26/12/2025

🏏 ہڑپہ T10 کرکٹ میچ 🏏
Punjab Cricket Club Sahiwal
V/S
MK Dairies Kassowal

پنجاب کرکٹ کلب ساہیوال نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ دس اوورز میں 111 رنز بنائے۔ نعیم سجاد نے بہترین بلے بازی کی مدد سے 42 رنز بنائے، علی حمزہ 33 اور رحمت اللّہ 21 کے ساتھ نمایاں رہے۔

جواب میں MK Dairies Cricket Club کی ٹیم پنجاب کلب کی فقید المثال باؤلنگ اور عمدہ فیلڈنگ اور کپتان عثمان تاج کی بہترین لیڈرشِپ کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور مقررہ دس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 81 رنز بنا سکے۔ شبیر سلامت اور مبشر بھٹی اور علی لیفٹی دو دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے جب کہ مین آف دی میچ بننے والے علی حمزہ نے ایک وکٹ حاصل کی
بیٹنگ میں نعیم سجاد نے کمال کا کھیل پیش کیا اور اپنی شاندار کارکردگی سے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ ساتھ ہی علی حمزہ اور رحمت اللّہ نے بھی دلکش شاٹس کھیل کر شائقین کو خوب محظوظ کیا۔

بولنگ کے شعبے میں علی لیفٹی، علی اکرام،مبشر بھٹی،چھوٹا عمر،علی حمزہ اور شبیر نے زبردست اسپیل ڈالے، جنہوں نے مخالف ٹیم کو دباؤ میں رکھا اور اہم وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی شاندار گیند بازی نے میچ کو مزید دلچسپ بنا دیا۔

یہ یادگار مقابلہ ہڑپہ میں کھیلا گیا، اور T10 فارمیٹ میں پنجاب کلب کی ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھا کر سب کے دل جیت لیےاور کواٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا الحمدُللّہ ۔

23/12/2025

میچ سمری
شاہ زین کرکٹ ٹورنامنٹ 2K25

پنجاب کرکٹ کلب ساہیوال
بمقابلہ
راجہ انٹرنیشنل اکیڈمی ساہیوال

الحمدللہ!
پنجاب کرکٹ کلب ساہیوال نے یکطرفہ اور فیصلہ کن مقابلے میں آر سی اے ساہیوال کو بُری طرح شکست دے دی۔

پنجاب کلب کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی گئی اور ٹیم نے 100 گیندوں میں 190/7 کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کر دیا۔ میچ کے ہیرو عظمت اللہ خان رہے جنہوں نے شاندار 72 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی—اسپن ہو یا میڈیم پیس، سب کو نشانے پر رکھا؛ فلک بوس چھکے اور دلکش چوکے گراؤنڈ کے چاروں طرف۔ ان کا بھرپور ساتھ دیا حسن چھوٹا نے، جنہوں نے 42 رنز بنا کر اوپننگ میں 100+ کی شاندار شراکت قائم کی۔ آخر میں کپتان عثمان تاج نے ذمہ داری نبھاتے ہوئے 38 رنز اسکور کیے، جن میں 4 طویل چھکے اور 1 چوکا شامل تھا۔

جواب میں آر سی اے ساہیوال 100 گیندوں میں صرف 156 رنز ہی بنا سکی۔ میچ کے کسی بھی مرحلے پر وہ واپسی کی پوزیشن میں نظر نہ آئے—اس کا سہرا شاندار بولنگ کو جاتا ہے۔ علی اکرام، حسیب، عظمت اللہ، شبیر، حارث، شیراز، یاسر اور عثمان تاج کی نظم و ضبط والی بولنگ نے مخالف بیٹنگ کو جکڑ کر رکھ دیا اور پنجاب کلب نے آسان فتح سمیٹ لی۔

شاباش لڑکو!
یہ فتح فخر کا لمحہ ہے—طاقت، اتحاد اور برتری کا اعلان۔
بہت کچھ آنا باقی ہے، ان شاء اللہ

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Sahiwal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Gymkhana Cricket Ground
Sahiwal
57000