پریس ریلیز
بلتستان کرکٹ ایسوسی ایشن
سکردو کی ٹیم نے استور کو شکست دے کر شاندار فتح اپنے نام کی — یہ کامیابی مرحوم طارق ریاض غازی کے نام
سکردو: بلتستان کرکٹ ایسوسی ایشن کو یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ڈسٹرکٹ سکردو کی کرکٹ ٹیم نے آج ہونے والے اہم میچ میں ڈسٹرکٹ استور کو شاندار کارکردگی کے ساتھ شکست دے کر ایک بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔کھلاڑیوں نے جذبے، اتحاد اور کھیل کی اعلیٰ روح کا مظاہرہ کیا۔ یہ فتح صرف ایک میچ کی جیت نہیں بلکہ بلتستان کے نوجوانوں کے حوصلے، محنت اور کھیل سے محبت کا ثبوت ہے۔
بلتستان کرکٹ ایسوسی ایشن یہ تاریخی کامیابی بلتستان کے معروف مرحوم کرکٹر *طارق ریاض غازی* کے نام وقف کرتی ہے۔ طارق ریاض غازی صاحب نے اپنی زندگی کرکٹ کی ترویج اور نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے وقف کر دی تھی۔ میدان میں ان کا نام آج بھی عزت اور محبت سے لیا جاتا ہے۔ ان کی خدمات کو ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ایسوسی ایشن کے صدر اور جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے:
"طارق ریاض غازی ہمارے ہیرو تھے۔ آج سکردو کی ٹیم نے جو کھیل پیش کیا وہ انہی کے دیے ہوئے سبق کا عملی اظہار ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کی توفیق ہمیں عطا فرمائے۔"بلتستان کرکٹ ایسوسی ایشن سکردو ٹیم کے تمام کھلاڑیوں، آفیشلز، کوچز اور سپورٹنگ اسٹاف کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے۔ ہم پر امید ہیں کہ سکردو کے نوجوان اسی جذبے کے ساتھ علاقے کا نام روشن کرتے رہیں گے۔
*جاری کردہ:*
جنرل سیکرٹری
بلتستان کرکٹ ایسوسی ایشن
سکردو، 16 اگست 2026
Baltistan Cricket Association-BCA
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Baltistan Cricket Association-BCA, Sports League, Skardu.
After winning their match Team Skardu enjoying at Shaheen hotel Gilgit
゚viralシfypシ゚
TEAM SKARDU INTO SEMI FINAL
WELL PLAYED TEAM SKARDU
Best wishes for next match
゚viralシfypシ゚
15/08/2026
Inter District under 30 Tournament
Skardu team won their first match
Well Played Team Skardu
Best wishes For Next Matches
# BCA
*بلتستان کرکٹ ایسوسی ایشن*
*جشن آزادی انڈر 30 ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ شگر کی ٹیم کی عدم شرکت پر اظہارِ تشویش*
بلتستان کرکٹ ایسوسی ایشن نے جشن آزادی کے موقع پر گلگت میں منعقد ہونے والے "انڈر 30 ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ" کو سراہا اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کی ٹیموں کی شرکت کو بھی سراہا ہے۔ یہ ایک بہترین اور منظم ایونٹ تھا جس کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کا مثبت پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔
تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ *ڈسٹرکٹ شگر* کی ٹیم اس اہم ایونٹ میں شریک نہ ہو سکی۔
بلتستان کرکٹ ایسوسی ایشن سمجھتی ہے کہ ڈسٹرکٹ شگر کی اس عدم شرکت کی وجہ سے بہت سارے نوجوان اس منفرد موقع سے محروم رہ گئے۔ کھیل نوجوانوں کی تربیت اور علاقے کی پہچان کا ذریعہ ہیں۔ اس موقع سے محروم رکھنا ناقابلِ قبول ہے۔
06/08/2026
آفیشل پوسٹ*
*🏏 جشنِ آزادی انڈر 30 بین الاضلاعی کرکٹ ٹرائلز 2026 مکمل 🏏*
الحمدللہ آج *عیدگاہ سٹیڈیم سکردو* میں جشنِ آزادی انڈر 30 بین الاضلاعی کرکٹ ٹرائلزٹی-20 کرکٹ ٹورنامنٹ 2026_ کے لیے ٹرائلز کامیابی سے منعقد کیے گئے۔
بڑی تعداد میں نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی اور اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کیا۔
منتخب کھلاڑیوں کی فائنل ٹیم کا اعلان صدر و جنرل سکیریٹری بی سی اےبہت جلد کر دیں گے۔
تمام پلئرز کا شکریہ جنہوں نے وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کی۔
*ضلع سکردو سے بہترین ٹیلنٹ سامنے لانا ہمارا مقصد ہے۔*
commissioner skardu
22/05/2026
نیوز الرٹ۔۔۔
آج مورخہ 22 مئی کو BCA کیبنٹ کا ایک اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت BCA کے جنرل سیکرٹری بلتستان کرکٹ اسوسییشن نمبردار وقار نے کی اجلاس میں باہمی مشاورت اور کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک نیا اہم پیشرفت ہوئی اور جس میں یہ فیصلہ ہوا کہ بلتستان کرکٹ ایسوسییشن کا نیا سینیئر نائب صدر رحمت علی شاہ کو مقرر کیا گیا۔۔۔
امید ہے رحمت علی شاہ اپنے فرائض کو صحیح طریقے سےسر انجام دیں گے اور بلتستان کرکٹ ایسوسییشن کو بہتری کی طرف لے جائیں گے
جاری کردہ۔ ۔۔👇
عارف سرکار
میڈیا کوارڈینیٹر بلتستان کرکٹ ایسوسیشن سکردو
26/02/2026
Big Lost For Baltistan Cricket
Tariq Riaz Ghazi
😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Skardu