Chinkolai Premier League

Chinkolai Premier League

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Chinkolai Premier League, Sports League, Swat.

13/09/2025

السلام وعلیکم پیارے دوستوں
آج چینکولئ گاوں کے باصلاحیت نوجوان اسامہ آیاز کے بارے میں کچھ باتیں ہو جائیں۔
اسامہ ایاز ایک قابل ، اور زہین نوجوان ہے جنہوں نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے بیالوجیکل سائنس میں ڈگری اور ساتھ گولڈ میڈل بھی حاصل کیا۔اسامہ نے محنت اور لگن کے ساتھ نہ صرف بی ایس مکمل کیا بلکہ گولڈ میڈل حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کو ثابت بھی کیا۔
اسامہ آیاز ایک باآدب اور خوش آخلاق انسان ہیں ۔
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں اسامہ کی یہ کامیابی سب کے لیے فخر اور آنے والوں نوجوانوں کےلیے ایک شاندار مثال ہے
بیالوجیکل سائنسز کے میدان میں اسامہ کی یہ کاوشیں روشن چراغ کی مانند ہیں جو دوسروں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ بنیں گی۔گولڈ میڈلسٹ اسامہ کا نام ہمیشہ اپنے اساتذہ، دوستوں اور خاندان کے لیے فخر کا باعث رہے گا.اسامہ حقیقت میں عزم، محنت اور کامیابی کی جیتی جاگتی تصویر ہے۔
اس کے علاوہ اگر کھیل کی بات کی جائے تو کرکٹ کے میدان میں اسامہ کسی سے بھی کم نہیں ۔صلاحیت سے بھرپور بیٹسمین ہیں۔اسامہ آیاز کرکٹ کے میدان میں ہمت اور صلاحیت کی بہترین پہچان ہیں۔اگر گاوں کے اعلی کھلاڑی کی بات ہوتی تو اسامہ آیاز کا نام سب سے پہلے تھا۔انہوں بہت سی ٹرافیاں اپنے گاوں کے نام کیے۔وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ انسان کو مصروف زندگی سے نکل کر ضرور کھیل کے لیے وقت نکالنا چاہیے صحت کی فکر کرتے ہوئے کچھ کھیلنا چاہیے ۔
دوستوں دکھ کی بات یہ ہے کہ ہمارے ملک کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اسامہ آیاز نے سعودی عرب جانے کا فیصلہ کیا اور آج وہ ہم سے جدا ہو کر سعودی عرب چلا گیا۔ اللہ ہمارے ملک پر رحم کرے۔ انہوں نے خود اپنا مسقبل بہتر کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا اور باہر جانا ہی ٹھیک سمجھا۔ ہم اسامہ آیاز کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں ۔ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ اسامہ جہاں بھی ہو ،اللہ انہیں کامیابیوں سے نوازے اور اللہ انہیں ہمیشہ خوش رکھے۔امین

Photos from Chinkolai Premier League's post 22/08/2025

"شالپن یونائیٹڈ ربڑ بال کی وہ باصلاحیت اور کامیاب ٹیم ہے جس نے اپنی انتھک محنت، بہترین کارکردگی اور شاندار کھیل سے سب کے دل جیت لیے ہیں۔
مشکو مئی کرکٹ گراؤنڈ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنا بلاشبہ ایک بڑا اعزاز ہے، اور ہم اس کامیابی پر آپ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
میگا ایونٹ کے فائنل تک پہنچنا آسان نہیں ہوتا، لیکن شالپن یونائیٹڈ نے یہ کارنامہ کر دکھایا۔ ہمیں آپ پر فخر ہے۔"

Shalpin United Cricket Team
Shalpin Super Leauge
@

09/08/2025

"ہم اپنے چیف گیسٹ رحیم خان اور انور خان کے ٹورنامنٹ میں تشریف لانے پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔"

09/08/2025

Saif Brand of Shalpin united

09/08/2025

سوات اسٹار، آپ ہمارے ٹورنامنٹ کے اصل ہیرو ہیں، ہم آپ پر فخر ہے ۔

09/08/2025

چینکولی پریمیئر لیگ کے کمیٹی ممبران واقعی اس ٹورنامنٹ کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جنہوں نے دن رات محنت، ایمانداری اور لگن سے اس ایونٹ کو کامیابی کی منزل تک پہنچایا۔ ان کی انتھک کوششوں اور بہترین انتظامات نے نہ صرف کھلاڑیوں کو بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا بلکہ شائقین کے دل بھی جیت لیے۔

09/08/2025

"امداداللہ، سوات اسٹار کا نوجوان باصلاحیت اسپیڈ گن بالر، جس کی غیر معمولی کارکردگی نے فائنل کے نتائج پر بھی اثر ڈالا۔ بدقسمتی سے، فائنل سے ایک رات پہلے اس کا حادثہ ہوا اور وہ شدید زخمی ہوگیا، مگر علاج کے دوران بھی اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے گراؤنڈ میں موجود رہا۔ امداداللہ، آپ کے جذبے اور جنون کو سلام!"
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ امداداللہ کو مکمل صحت و تندرستی عطا فرمائے، اور وہ جلد از جلد اپنے تعلیمی کیریئر اور کرکٹ کے میدان میں بھرپور انداز میں واپس لوٹ آئے۔

09/08/2025
Photos from Chinkolai Premier League's post 09/08/2025
09/08/2025

..

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Swat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Swat