24/10/2026
سوات اور بالخصوص تحصیل بریکوٹ کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ الحمد للہ آج بریکوٹ فٹبال گراؤنڈ کا باقاعدہ افتتاح ہو گیا ہے، جو ہم سب کے لیے انتہائی خوشی کا باعث ہے۔ عوام کے جوش و جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ’اتحاد فٹبال کلب بریکوٹ‘ کی زیرِ نگرانی جلد ہی ایک شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا، جس کی تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔ اس ایونٹ کے دوران ’انتظار بلوگرام‘ اور ’عبداللہ شہید‘ کے درمیان فائنل میچ بھی کھیلا جائے گا۔ ان شاء اللہ، سوات کی تمام ٹیمیں اس بڑے مقابلے کے لیے تیار رہیں۔