Amakhel Sports Link
We Can Come Close Together with Games.
ڈاکٹر خالد میانی 29 اگست 2026 بمقام اماخیل ٹانک آل پاکستان فٹبال ⚽ ٹورنامنٹ کے آغاز کے متعلق اپنے تاثرات بیان کر رہے ہیں
23/08/2026
🌧️ بھیگا موسم، قدرت کے دلکش نظارے اور دوستوں کی خوش گپیاں 🌿⚽
کیپٹن سدا بہار انتظامیہ کی جانب سے حالیہ دنوں تجوڑی فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل اپنے نام کرنے کی خوشی میں ٹیم پلیئرز، اعلیٰ عہدیداران اور دیگر دوست احباب کے اعزاز میں ثوبت کا اہتمام کیا گیا۔
اس خوبصورت اور پُرمسرت محفل میں کثیر تعداد میں دوستوں نے شرکت کی اور کھیل سے محبت، باہمی اتفاق و اتحاد اور بھائی چارے کا شاندار مظاہرہ کیا۔
ایسے خوبصورت لمحات نہ صرف کامیابی کی خوشی کو دوبالا کرتے ہیں بلکہ دوستوں اور کھلاڑیوں کے درمیان محبت و یکجہتی کو بھی مزید مضبوط بناتے ہیں۔ ❤️🤝⚽
کیپٹن سدا بہار — کھیل، دوستی اور اتحاد کا خوبصورت سفر! 🏆
21/08/2026
اہم مشاورتی اجلاس ⚽🤝
یونائیٹڈ فٹبال کلب اماخیل کی جانب سے اماخیل کے تمام معزز مشران کے اعزاز میں خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں آئندہ فٹبال ٹورنامنٹ کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ٹورنامنٹ کے انتظامات، باہمی تعاون اور کھیلوں کے فروغ سمیت مختلف امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ تمام معزز مشران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تعاون اور سرپرستی جاری رکھی جائے گی۔
یونائیٹڈ فٹبال کلب اماخیل تمام معزز مشران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت دیا اور ٹورنامنٹ کی کامیابی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اتحاد، تعاون اور کھیلوں کا فروغ — ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ⚽🤝
16/07/2026
امن چمپئین ٹرافی 🏆 پائی میں کھیلے جانے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں اماخیل یونائیٹڈ نے بادل کلب درکی کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the business
Telephone
Website
Address
Tank