Imran Rasool Hockey Academy

Imran Rasool Hockey Academy

Share

Imran Rasool Hockey Academy is located in Punjab Pakistan District Toba Tek Singh having professional staff for Hockey Training and more.

24/08/2026
15/07/2026

اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لیے اہلیان ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بھر پور سپورٹ اور شرکت کی درخواست ہے-انتظامیہ عمران رسول ہاکی اکیڈمی

26/05/2026

۹ ذِلجج کا مبارک دن ہے آج میری عظیم والِدہ مرحومہ زاہدہ رسول کی آٹھویں برسی ہے۰ مجھے اپنی والِدہ کا جنازہ پڑھانے کا شرف حاصِل ہوا۰ نہایت شفیق نرم دل اورصلح جو طبیعت کی حامل تھیں.نماز اور قرآن کی پابند تھیں مجھے ابتدائی جماعتوں میں پڑھنا اور لکھنا سکھایا۰گورنمنٹ گرلز جدید سکول میں بطور سینئر ٹیچر خدمات سر انجام دیں۰ امی جان نہم جماعت میں تعلیم حاصل کر رہی تھیں تو ماں کا انتقال ہو گیا باپ کے ساتھ مل کر 6 چھوٹے بہن بھائیوں کی پرورش کی۰ بہن بھائی سب ماں کی طرح عِزت اور احترام کرتے تھے ۰بہت اچھی بیٹی تھیں۰سکول ٹیچر کے طور پے اپنے والد اور بہن بھائیوں کی سپورٹ کرتی رہیں۰ شادی کے بعد بہت وفادار کفایت شعار اور مخلص اور محنتی بیوی بن کے دیکھایا۰ مالی طور پے مستحکم ہوتے ھوئے میں نے کبھی اُن کو فضول خرچی کرتے نہیں دیکھا تھا۰ اپنے پیشے سے بہت مخلص تھیں مجھے یاد ہے ایک دفعہ وزیراعظم محمد خان جونیجو نے اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر تعریفی سند سے نوازا۰ میرا شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ ایک پُر امن شہر ہے اور پُر امن معاشرہ اچھی ماؤں اور با اخلاق اساتذہ کے بغیر ممکن نہیں میری والدہ نے بھی اِس شہر کی بیٹیوں کی تربیت میں خوب کردار ادا کیا۰میں نے جو 40 سال اُن کے ساتھ گزارے کبھی ایک دفعہ بھی کسی سے لڑتے یا اونچی آواز میں بات کرتے نہیں دیکھا چاہے ابو جی کے رشتے دار ہوں یا اپنے۰بہت اچھی ساس تھیں کبھی بہوون سے ناراض نہیں ہوئی نہ اُن کی زندگی میں کبھی مداخلت کی۰ ہمسائے میں بھی کبھی کوئی اونچ نیچ نہیں ہوئی۰مجھے پاکستان ہاکی ٹیم میں سیلیکٹ کرانے میں اُن کی دعاؤں اور سپورٹ کا بہت اہم کردار تھا۰ آج بِلا شُبہ ایک عظیم ماں کی برسی ہے میں اپنے آپ کو سَر بازار بیچ کے بھی اُن کے احسانات کا حق نہیں ادا کر سکتا لیکن میں آج کے دن اپنے کئے ہوئے عزم کو دوہراتا ہوں کے اپنے ماں باپ کے نقشِ قدم پے چلتے ہوئے اپنے اخلاق اور کردار کو بہتر کروں گا۰ خود کو اور اپنی اولاد کو حضور کا پکا سچا امتی بنانے کی بھر پور کوشش کروں گا تا کے والدین کے لیے صدقہ جاریہ بنیں۰ سب بھائیوں دوستوں بہنوں اور بیٹے بیٹوں سے والدہ کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۰ گزارش ہے جن والدین حیات ہیں خوب خدمت کریں اللّٰہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو

24/05/2026

ہر لحظہ ہے مومن کی نئی آن نئی شان گفتار میں کردار میں اللّٰہ کی برہان

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Toba Tek Singh?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Housing Colony
Toba Tek Singh
36050