25/04/2026
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سپوتوں کا خوابوں کی جانب سفر قومی کیمپ میں شمولیت پر فخر کی لہر
ٹوبہ ٹیک سنگھ
تفصیلات کے مطابق ٹوبہ سے تعلق رکھنے والے ہاکی کے ابھرتے ہوئے ستاروں نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا یوتھ انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ (جاپان) کے لیے پاکستان انڈر 18 تربیتی کیمپ اسلام آباد میں استاد عمر ہاکی اکیڈمی رجسٹرڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دو باصلاحیت کھلاڑی ابرار کنول اور فہد سلیم کو اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں میں شامل کر لیا گیاہےپاکستان ہاکی فیڈریشن کی جاری کردہ فہرست کے مطابق ابرار کنول 5ویں جبکہ فہد سلیم 7ویں نمبر پر موجود ہیں جو کہ ان کی شاندار کارکردگی اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہےعلاقہ بھر میں اس کامیابی پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ نوجوان کھلاڑی مستقبل میں پاکستان کا نام روشن کریں گے
15/04/2026
اہلیان ٹوبہ ٹیک سنگھ کے لیے بہت بری خوشخبری استاد عمر ہاکی اکیڈمی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے پلیئر پاکستان ہاکی ٹیم کے سابقہ گول کیپر عمان چائنہ اور پاکستان جونیئر اور سینئر ہاکی ٹیم کے کوچ مظہر عباس کو پاکستان ہاکی ٹیم کا گول کیپر کوچ۔ منتخب کیا گیا ہے استاد عمر ہاکی اکیڈمی کے تمام پلیئرز اور انتظامیہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی عوام کی طرف سے مظہر عباس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں
14/04/2026
ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سپوت ملک اشتیاق احمد ہانگ کانگ انٹرنیشنل ہاکی لیگ میں جلوہ گر
ٹوبہ ٹیک سنگھ/ہانگ کانگ /تفصیلات کے مطابق استاد عمر ہاکی اکیڈمی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی دھرتی ایک بار پھر اپنے باصلاحیت سپوت پر فخر کر رہی ہے ملک اشتیاق احمد ان دنوں ہانگ کانگ انٹرنیشنل ہاکی لیگ میں شرکت کرتے ہوئے اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں بلکہ پاکستان کا نام بھی عالمی سطح پر روشن کر رہے ہیں ملک اشتیاق احمد نے اپنی ابتدائی تربیت استاد عمر ہاکی اکیڈمی سے حاصل کی جہاں انہیں تجربہ کار کوچز کی زیر نگرانی اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملا ان کی محنت لگن اور کھیل سےوابستگی نے انہیں اس مقام تک پہنچایا جہاں وہ آج بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں ہانگ کانگ انٹرنیشنل ہاکی لیگ میں شرکت کسی بھی کھلاڑی کے لیے ایک بڑا اعزاز تصور کیا جاتا ہے اور ملک اشتیاق احمد اس موقع پر اپنی بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے شائقین ہاکی کی توجہ حاصل کر رہے ہیں ان کا کھیل نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال ہے بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ چھوٹے شہروں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت افراد بھی عالمی میدانوں میں اپنی پہچان بنا سکتے ہیں اہل علاقہ اساتذہ سپورٹس حلقوں اور عزیز و اقارب نے ملک اشتیاق احمد کی اس کامیابی پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے لیے باعث اعزاز ہےامید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ملک اشتیاق احمد مستقبل میں بھی اسی طرح اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کا نام مزید روشن کریں
14/04/2026
ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سپوت رضوان الحسن ہانگ کانگ انٹرنیشنل ہاکی لیگ میں جلوہ گر
ٹوبہ ٹیک سنگھ/ہانگ کانگ/تفصیلات کے مطابق ٹوبہ کی دھرتی ایک بار پھر کھیلوں کے میدان میں اپنا لوہا منوا رہی ہے استاد عمر ہاکی اکیڈمی سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت کھلاڑی رضوان الحسن ان دنوں ہانگ کانگ میں منعقد ہونے والی ہانگ کانگ انٹرنیشنل ہاکی لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیںرضوان الحسن کی اس بین الاقوامی سطح پر شرکت نہ صرف ان کے لیے بلکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور پاکستان کے لیے بھی باعثِ فخر ہےان کی کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک روشن مثال ہے، جو محنت اور لگن کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی پہچان بنا سکتے ہیں اہل علاقہ اور اساتذہ نے رضوان الحسن کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں گے
12/04/2026
🏑 استاد عمر ہاکی اکیڈمی کا ایک اور بڑا اعزاز
📍 ٹوبہ ٹیک سنگھ
تفصیلات کے مطابق استاد عمر ہاکی اکیڈمی (رجسٹرڈ) کے باصلاحیت کھلاڑی فہد سلیم اور ابرار کنول نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں 9 اپریل سے 19 اپریل تک جاری یوتھ U-18 ہاکی چیمپیئن شپ میں پنجاب 1 ہاکی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
یہ کامیابی نہ صرف اکیڈمی بلکہ پورے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے لیے باعثِ فخر ہے۔ فہد سلیم اور ابرار کنول جیسے محنتی اور باصلاحیت نوجوان ہمارے شہر کا روشن چہرہ ہیں، جو نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہیں۔
اہلیانِ ٹوبہ ٹیک سنگھ، اکیڈمی کے استاد محمد عمر اور ساتھی کھلاڑی ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
🤲 اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور پاکستان کا نام روشن کرنے کی توفیق دے۔
05/04/2026
ٹوبہ ٹیک سنگھ/ ساؤتھ افریقہ
الحمداللہ الحمداللہ الحمداللہ الحمداللہ الحمداللہ
استاد عمر ھاکی اکیڈمی رجسٹرڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ایک اور کامیابی
استاد عمر ھاکی اکیڈمی رجسٹرڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ھونہار کھلاڑی محمد عادل جو کہ پاکستان آرمی میں سپورٹس بیسز پر ملازمت کرتے ہیں ان کو پاکستان آرمی کی جانب سے ساؤتھ افریقہ میں ھاکی کھیلنے کے لئے بھیج دیا گیا ہے محمد عادل ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں جو کہ اپنی اچھی پرفارمنس کی بدولت اپنے ملک پاکستان ، اپنے محکمہ پاکستان آرمی اور اپنی مادر استاد عمر ھاکی اکیڈمی ٹوبہ ٹیک سنگھ کا نام پوری دنیا میں روشن کریگا انشاء اللہ اہلیانِ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور کھلاڑی محمد عادل کی کامیابیوں کے لئے دعا گو ہیں
24/03/2026
ٹوبہ ٹیک سنگھ
الحمداللہ الحمداللہ الحمداللہ الحمداللہ
استاد عمر ھاکی اکیڈمی رجسٹرڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ایک اور شاندار کامیابی
استاد عمر ھاکی اکیڈمی رجسٹرڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ھونہار کھلاڑی عبدالرحمن کو سپورٹس بیسز پر پاکستان آرمی کی الیکٹریکل مکینیکل انجینئرنگ کور کوئٹہ میں ملازمت مل گئی اس طرح سے اب تک استاد عمر ھاکی اکیڈمی رجسٹرڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 170 تیار کردہ کھلاڑیوں کو سپورٹس بیسز پر ملازمت مل گئی جو کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور استاد عمر ھاکی اکیڈمی کے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے
03/02/2026
ٹوبہ ٹیک سنگھ
یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام استاد عمر ھاکی اکیڈمی رجسٹرڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ٹوبہ سپورٹس ھاکی کلب ٹوبہ کی ھاکی ٹیموں کے مابین ایک شاندار نمائشی ھاکی میچ کھیلا گیا جو کہ استاد عمر ھاکی اکیڈمی نے ایک کے مقابلہ میں دو گول سے جیت لیا اس میچ کے مہمان خصوصی ملک محمد فہیم اور چوھدری محمد جمیل ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ تھے جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا اور گروپ فوٹو بھی بنایا گیا آخر میں مہمانان خصوصی نے اول اور دوئم آنے والی ٹیموں کو ٹرافیاں دیں کھیلے گئے میچ کی تصویری جھلکیاں