02/09/2026
میچز شیڈول ✨❤️🏏🔥
آصف شہید اینڈ عمر گجر میموریل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ
Friends Cricket Board
FCB Sports
Nauman Afzal
Live Broad Caster: Muhammad Bilal
Mobile# 03081220948
02/09/2026
میچز شیڈول ✨❤️🏏🔥
آصف شہید اینڈ عمر گجر میموریل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ
ایف سی بی منی ورلڈ کپ اپڈیٹ
لائیو ڈراز محمد آصف شہید اینڈ عمر گجر میموریل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ بمقام 151 کیروں
ایف سی بی منی ورلڈ کپ مکمل اپدیٹ اب سے کچھ دیر لائیو دی جائے گئی
01/09/2026
آصف شہید اینڈ عمر گجر میموریل FCB ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ
تاریخ: 4 تا 6 ستمبر
بمقام چک نمبر 151 کیروں
زیر نگرانی ✨
حاجی شہزاد شفیق چیئرمین (FCB)
توحید اکبر جٹ وائس چیئرمین (FCB)
چیف آرگنائزرز ✨ شکیل ایوان،حافظ اجمل،انس گجر،احد علی
24 ٹیمیں// انٹری فیس 1500 // مکمل دیہاتی//
🥇 1st Prize
30٫000 بمعہ ٹرافی 🏆
🥈2ND Prize
15٫000 بمعہ ٹرافی 🏆
منجانب: فرینڈز الیون 151
تمام میچز لائیو اسی پیج پر 👉
31/08/2026
FCB Season 2026 – Announcements Update
294 ابن میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے دوران، FCB کے بگ سپانسرز تنویر اکبر جٹ صاحب، توحید اکبر جٹ صاحب اور طیب خیال جٹ صاحب کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے سیزن 2026 میں زبردست اناؤنسمنٹس میں جن پلیئرز نے ان اناؤنسمنٹس کو کامیابی سے مکمل کیا، ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
1۔عظیم ملک نے اوور میں 5 لگاتار چھکے لگائے اور ٹاٹا سپورٹس کے 1000+1000 والے واؤچرز اپنے نام کیے
2۔ شاہد گجر نے میچ میں 50 پلس رنز بنائے اور ٹاٹا سپورٹس کے 500+500 والے واؤچرز اپنے نام کیے
3۔ اویس کرامت نے اوور میں 5 لگاتار چھکے لگائے اور اور ٹاٹا سپورٹس کے دو 1000+1000 والے واؤچرز اپنے نام کیے
4۔ وہاب نے میچ میں 50 پلس رنز بنائے اور ٹاٹا سپورٹس کے 500+500 والے واؤچرز اپنے نام کیے
5۔ فیضان نے میچ میں 50 پلس رنز بنائے اور ٹاٹا سپورٹس کے 500+500 والے واؤچرز اپنے نام کیے
6۔ فیصل نے میچ میں 50 پلس رنز بنائے اور ٹاٹا سپورٹس کے 500+500 والے واؤچرز اپنے نام کیے
7.مسعد نے میچ میں 50 پلس رنز اسکور کیے اور ٹاٹا سپورٹس کے دو 500+500 والے واؤچرز اپنے نام کیے
8۔ آصف نے میچ میں 3 کیچز پکڑے اور 1288+1294 روپے اپنے نام کیے
9۔اعجاز احمد نے میچ میں 3 کیچز پکڑے اور 1288+1294 روپے اپنے نام کیے
10.اقبال نے میچ میں 3 کیچز پکڑے اور 1288+1294 روپے اپنے نام کیے
11۔ صائم نے باہر سے 2 کیچز پکڑے اور 1288+1294 روپے اپنے نام کیے
12۔ صائم نے باہر سے 2 کیچز پکڑے اور 1288+1294 روپے اپنے نام کیے
13۔وقار علی نے باہر سے 2 کیچز پکڑے اور 1288+1294 روپے اپنے نام کیے
14۔ عبد الرحمان نے باہر سے 2 کیچز پکڑے اور 1288+1294 روپے اپنے نام کیے
15۔ عبداللہ نے باہر سے 2 کیچز پکڑے اور 1288+1294 روپے اپنے نام کیے
16۔حسنین نے باہر سے 2 کیچز پکڑے اور 1288+1294 روپے اپنے نام کیے
17۔عظیم ملک نے میچ میں 50 پلس رنز بنائے اور ٹاٹا سپورٹس کے 500+500 والے واؤچرز اپنے نام کیے
ہم اپنے سپانسرز کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے پلیئرز کے لیے ایسی زبردست اناؤسمنٹس کروائی
اللہ پاک اپ کو خوش رکھے اباد رکھے اور اپ کے کاروبار جان و مال میں مزید برکتیں عطا فرمائے امین
30/08/2026
کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد۔۔۔۔ 👏
Well Organized Event!
Congratulations Kloya Stallions Cricket Club 379
کلویا سٹالینز کرکٹ کلب 379 کی جانب سے FCB رولز کے مطابق 24 ٹیموں پر مشتمل شاندار ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
ٹورنامنٹ کمیٹی نے پورے ایونٹ کے دوران تمام ٹیموں کے لیے گراؤنڈ میں تمام ضروری سہولیات کو یقینی بنایا، جبکہ بہترین مہمان نوازی، انتظامات اور ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا۔
ایف سی بی رولز کے مطابق ٹورنامنٹ کو بہترین انداز میں آرگنائز کرنا اور 24 ٹیموں کو ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا ٹورنامنٹ کمیٹی کی محنت اور بہترین مینجمنٹ کا ثبوت ہے۔
پورے ایونٹ کے دوران انتظامیہ کی محنت، نظم و ضبط اور ٹیموں کے ساتھ بہترین رویہ قابلِ تعریف رہا۔
کلویا سٹالینز کرکٹ کلب 379 کی پوری ٹورنامنٹ کمیٹی کو اس شاندار اور کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ❤️🏏
30/08/2026
BEST ALL-ROUNDER OF THE TOURNAMENT
MUZAMIL MEHAR | 330 🥇
379 کی سرزمین پر ہونے والے شاندار ٹورنامنٹ میں ٹیم کپتان مزمل مہر 330 نے پہلے میچ سے لے کر فائنل تک بہترین آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ 🏏🔥
خاص طور پر کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل جیسے اہم مقابلوں میں مزمل مہر کی کارکردگی لاجواب رہی۔ بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں انہوں نے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
اسی شاندار اور مسلسل پرفارمنس کی بدولت مزمل مہر 330 نے
BEST ALL-ROUNDER OF THE TOURNAMENT
کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
Congratulations Captain! 👏🏆🔥
30/08/2026
BEST BATSMAN OF THE TOURNAMENT 🏆
BILAL UK WALA 🥇
379 کی سرزمین پر ہونے والے شاندار ٹورنامنٹ میں ٹیم آصف کلب 330 سیوال کے سینئر کھلاڑی بلال UK والا نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران اپنی بیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔
بلال UK والا نے اپنی بہترین بیٹنگ سے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ فائنل جیسے بڑے مقابلے میں ون مین آرمی شو کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو چیمپئن بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ 👑🏆
ان کی مسلسل شاندار پرفارمنس اور فائنل میں میچ وننگ اننگز کے اعتراف میں انہیں
🥇 BEST BATSMAN OF THE TOURNAMENT
کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
Congratulations Bilal UK Wala! 👏🔥
A True Champion’s Performance! 🏆👑
30/08/2026
رنراپ ٹیم 👈 یوسف بادشاہ کرکٹ کلب 269
379 کلویا کی سرزمین پر 24 ٹیموں پر مشتمل شاندار ٹورنامنٹ اپنی تمام تر کامیابیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اور اس ایونٹ میں یوسف بادشاہ کرکٹ کلب 269 کی ٹیم نے کمال کی کرکٹ کھیلی سیمی فائنل مقابلے تک یہ ٹیم ناقابل شکست رہی پرہارلک پینے مقابلے میں قسمت پہ کچھ اور ہی منظور تھا اور یہ وہ میچ ہار گئے
پرفارمنس کی بات کریں تو۔۔۔۔۔
BEST BLOWER OF THE TOURNAMENT
RAMZAN KHAN 🥇
لیجنڈ اف 269 رمضان خان کی جانب سے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین بولنگ کی گئی ہر میچ میں انہوں نے اپنی تیز اور سلو بولنگ سے بڑے بڑے بازوں کو پریشان کہ رکھا اور ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا
GOOD PERFORMANCE
FAIZAN & AHMAD NOOR
ینگ ٹیلنٹ اف 269 فیضان کی طرف سے اس ٹورنامنٹ میں بہترین ال راؤنڈر پرفارمنس دکھائی گئی انہوں نے ہر میچ میں بہترین بلے بازی کی اور جب باولنگ پہ ائے تو اپنی تیز رفتار باولنگ سے بڑے بڑے بازوں کے پریشان کیے رکھا آل راؤنڈر پرفارمنس میں ان کا بھرپور ساتھ دیا احمد نور نے خاص کر کے انہوں نے سیمی فائنل جیسے بڑے مقابلے میں اخری اوور میں 12 رنز کو بچایا میچ کو سپر اوور تک لے کے گئے اس کے بعد پھر وہ میچ ان کی ٹیم جیت کر فائنل میں پہنچی تو ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں ان کا بڑا اہم کردار شامل رہا
ٹیم کپتان نور زمان کی جانب سے بڑی اچھی بیٹنگ اور باؤلنگ کا مظاہرہ کیا گیا اور بیٹنگ میں احمد حسین اعجاز احمد اور حسنین لیفٹی نے کافی اچھی بلے بازی کی۔